|

وقتِ اشاعت :   January 12 – 2021

کوئٹہ: لیویز متاثرین ضلع خضدار نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خضدا ر میں لیویز پوسٹوں کی سیاسی و ذاتی بنیادوں پر بندر بانٹ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری منسوخ کیا جائے میرٹ لسٹ جاری کرنے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

لیویزمتاثرین خضدار کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے علامتی ہڑتال منگل کو بھی جاری رہی ۔متاثرین کا کہنا تھا کہ خضدار میں لیویز کی اسامیوں پر میرٹ کا جنازہ نکالا گیا اور حقداروں کی حق تلفی کرتے ہوئے من پسند اور سیاسی بنیادوں پر پوسٹوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے دوڑ ،تحریری امتحان سمیت تمام مراحل کو پاس کرنے والے امیدواورں کو نظر انداز کرکے ایسے افراد کے نام لسٹ میں شامل کئے گئے جنہوں نے ٹیسٹ تک نہیں دیا۔

ان کہناہے کہ سابقہ ڈی سی خضڈار اورڈی جی لیویز نے اپنے سیاسی رفقاء کو خوش کرنے کیلئے ایسے لوگوں کے نام بھی لسٹ میں ڈال دیئے ہیں جو پانچ قدم تک دوڑنہیں سکتے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر سیاسی بنیادوں پر لیویز پوسٹوں کی بندربانٹ کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں منسوخ کرکے اورمیرٹ کی بنیاد پر نئی لسٹ جاری کی جائے۔