
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مطالبات کرنا ہر کسی کا حق ہے، مسلح جتھوں کو ملک کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزرا اور حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا، وزیرداخلہ شیخ رشید نے ملکی امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا، جب کہ شرکا کو تحریک لبیک پر پابندی کے فیصلہ پر اعتماد میں لیا گیا۔