سریاب روڈ کی توسیع میں تاجروں کو مناسب معاوضہ دیا جائے، انجمن تاجران

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: مرکزی انجمن بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ ، حضرت علی اچکزئی قیوم آغا ،میر یاسین مینگل شاہجہان ترین اللہ داد اچکزئی احسان کاکڑ ظفر کاکڑ نقیب کاکڑ لالا شکور خلجی صدیق یوسف زئی حاجی عبدالمالک لہڑی عباس لہڑی، نذیر احمد لہڑی سلام لہڑی ۔

سول سوسائٹی کے کردار کواجاگر کر کے معاشرے کااصلاح ممکن ہے، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹر ی اطلاعات بلوچستان محترمہ بشریٰ رند کا کہنا تھا کہ ہم میں سے اکثر لوگ معاشرے میں سول سوسائٹی کے کردارکی اہمیت سے شاید مناسب طور پر آگاہ نہیں ہیں۔ اس لیئے ہمارے معاشرے میں سِول سوسائٹی کے بارے میں اکثر غلط فہمیاں پائی جاتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سوسائٹی کے معاشرے کے کردار کے حوالے سے ایک روزہ سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

بلوچستان33اضلاع میں پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے 33اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم بروز پیر11جنوری سے شروع ہوگی جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ان خیالات کا اظہارایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹرراشدرزاق نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے24لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ارکان سرگرمیوں کو تیز کر کے لورالائی جلسے کوکامیاب بنا دے، سردارزادہ نعمان ناصر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دکی: مسلم لیگ( ن) کے ضلعی دفتر میں 13 جنوری کو لورالائی میں ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کے سلسلے میں پی ڈی ایم دکی کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن منعقد ہوئی۔ورکرز کنونشن سے مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر سردار زادہ نعمان خان ناصر،پی کے میپ کے رہنماء صفدرمیختروال،مصطفی کمال،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی پیرجان ناصر،جمعیت علما اسلام کے رہنماں مولانا شمس الدین۔

نوابزادہ لشکری رئیسانی پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بی این پی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ لشکری رئیسانی پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے ۔ ترجمان سراوان ہائوس کے مطابق بی این پی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ لشکری رئیسانی نے دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ۔

پی ٹی آئی کیساتھ اتحاد پانچ سال تک برقرار ر ہے گا، حکومت مدت پوری کریگی، ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان حکومت سازی کے عمل میں تحفظات پیدا ہوتے رہتے ہیں وفاق کے ساتھ ان کی جماعت کے اختلاف اس قدر نہیں ہیں کہ انہیں بات چیت سے حل نہ کیا جاسکے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد پانچ سال تک قائم رہے گا اور وفاق و صوبائی حکومتیں اپنی مدت مکمل کریں گی مچھ میں ہزارہ برادری کے افراد کے قتل کا واقعہ سفاکانہ دہشت گردی ہے۔

وزیراعظم سے وزیراعلیٰ اور گورنر بلوچستان کی ملاقات

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعظم پاکستان عمران خان سے گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی بھی موجود تھے۔

مچھ واقعہ آرمی چیف آئندہ ایک دو روز میں کوئٹہ کا دورہ کرینگے

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد: چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی سانحہ مچھ کے بعد کوئٹہ کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں وہ کوئٹہ جائینگے ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق آرمی چیف بحرین کے تین روزہ سرکاری دورے پر تھے۔

مچھ واقعہ کے جاں بحق افراد کی تدفین کردی گئی، جنازے میں وزیراعلیٰ اور وفاقی وزراء کی شرکت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلو چستان حکومت اور دھر نا کمیٹی کے ما بین کا میاب مذاکرات کے بعد بلو چستان کے ضلع کچھی کے علا قے مچھ میں تیز دھار آلے سے قتل کئے جا نے والے 10کانکنوں نماز جنازہ کر نے کے بعد ہزارہ قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے نما ز جنا زہ علامہ ناصر عباس نے پڑھائی۔ نما ز جنا زہ میں لو گوں کی بہت بڑی تعدادنے شر کت کی ۔