پنجگور سی پیک روڈ پر دوگاڑیوں میںتصادم 2افراد جاں بحق 2زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور سی پیک روڑ پر دو گاڑیوں میں ٹکردو افراد جاں بحق دو زخمی ۔پولیس کے مطابق ویگن اور گا ڑی کے درمیاں ٹکرکے نتیجے میں دو افراد جاںبحق جبکہ چھ افراد حادثے میں زخمی ہوگئے حادثے کے بعد لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا الطاف ولد مراد جان نورالحسن ولد محمد طاہرساکنان عیسئی جاں بحق جبکہ زوجہ سعید بق زوجہ رشید ن ر زوجہ اسماعیل سرتاج ولد محمد جان رحیم ولد رحمت اللہ زخمی ہوگئے ۔

ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوئے پورے ملک میں ہڑتال کریں گے ، ریلوے ملازمین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ سے بند کی جانے والی ٹرینوں کی بندش کے خلاف ریلوے کی مختلف یوینوں کے زیر اہتمام بھوک ہڑتالی کیمپ چھوتے روز بھی جاری رہا ، احتجاج ریکارڈ کرانے والے محنت کشوں کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے۔

حکومت اور ہماری کوششوں سے دھرنا ختم ہوا، ایچ ڈی پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبائی حکومت اور ایچ ڈی پی قیادت وشہداء کے لواحقین سے مسلسل رابطوں کے نتیجے میں ان کے قابل عمل وقابل قبول شرائط تسلیم کرنے کے بعد میتوں کی تدفین کرنے پر شہداء کے لواحقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لواحقین کے قانونی مطالبات واقعہ کے دوسرے دن ہی تسلیم کر کے اس پر عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

ہمارے دور میں گورنر راج،بی اے پی حکومت کے دوران سینکڑوں شہادتوں کے باوجود آئین کیوں خاموش ہیں؟ نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں کہاہے کہ ہماری حکومت کی معطلی کے دوران گورنر راج تھی۔

پولی ٹیکنک کالج کا ہاسٹل مسائلستان بن چکا ہے، آل طلباء اتحاد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: آل طلبا اتحاد کے مرکزی چیئرمین شاہد بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کوئٹہ موجودہ پرنسپل صاحب کی عدم توجہ اور کالج میں آئے فنڈز خرچ نہ ہونے کی وجہ سے کالج و ہاسٹل مسائلستان بن چکا ہے طلبا کا کوئی پرسان حال نہیں ایگزمینشن برانچ کے عملے کی طلبا کے ساتھ نارواں سلوک ہے اکانٹ برانچ میں مسائل کے انبار ہیں لیکن حکام بالا پرنسپل کی اس عدم توجہ اور اسٹاف کی من مانیوں پر خواب خرگوش میں ہے۔

وزیراعظم نے ہمیں نہیں پی ڈی ایم کو بلیک میلر کہا، آغا رضا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: مجلس وحدت المسلمین کے رہنماء سابق صوبائی وزیر آغا محمد رضا نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے شہداء کے لواحقین کے تمام مطالبات پر عمل درآمد کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

نیشنل پارٹی کوہلو مچھ واقعہ کے خلاف سراپاء احتجاج

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہلو: شہیدا مچ کے خلاف نیشنل پارٹی سراپاء احتجاج ،نیشنل پارٹی نے ضلعی جنرل سیکرٹری علی نواز کی سربراہی میںضلعی سیکرٹری سے ریلی نکالی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے بینک چوک پہنچ گئی جہاں پارٹی کے رہنماوں علی نواز ، مرزا غالب ،نورخان دشتی ،میر ولی سمیت دیگر نے ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں ایف سی اور لیویز فورس کی سیکورٹی کے باوجود کان کنوں کی بے دردی سے قتل کا دلخراش واقعہ قابل مذمت ہے ۔

ڈیرہ مراد جمالی دوگروہوں میں مسلح تصادم ،تین افراد زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مراد جمالی مزدور چوک پربگٹی قبائل کے دو گروپوں میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ ، 2سرکاری ملازمین سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ہیں ، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کرلیا ہے ۔

مکران میڈیکل کالج پروجیکٹ بھرتیوں میں میرٹ کو پامال کیاگیا، کنٹریکٹ ملازمین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: مکران میڈیکل کالج پروجیکٹ آفس کے کنٹریکٹ ملازمین نے مکران میڈیکل کالج تربت میں گزشتہ مہینہ کے آخرمیں کئے گئے20افراد کی غیرقانونی پوسٹنگ پر اپنی تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان بھرتیوں میں تمام تر قواعد وضوابط کو پامال کرتے ہوئے بغیر اشتہار،بغیر ٹیسٹ وانٹرویو اوربغیر کسی سلیکشن کمیٹی کے ریٹائرلوگوں کوبھرتی کرکے قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔

دالبندین برآب چاہ میں فائرنگ 2افراد جاںبحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: پاک افغان سرحدی علاقے برآب چاہ میں ذہنی مریض شخص کی فائرنگ سے اہلیہ جاں بحق۔بچی شدید زخمی جبکہ خود کو بھی گولی مارکر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔لیویز ذرائع کیمطابق پاک افغان سرحدی علاقے برآب چاہ میں واقع کلی نظام الدین۔