کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں 13جنوری کو لورالائی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام اجتماع نااہل سلیکٹیڈوزیراعظم اور ان کی ٹیم کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کلیدی کردار اداکرے گی۔
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں 13جنوری کو لورالائی میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام اجتماع نااہل سلیکٹیڈوزیراعظم اور ان کی ٹیم کو منطقی انجام تک پہنچانے میں کلیدی کردار اداکرے گی۔
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ سانحہ مچھ کے متعلق تما م مطالبات تسلیم کرلیے گئے ہیں اس سے قبل بھی بلوچستان میں بڑے واقعات رونما ہوئے ہیں ۔
کوئٹہ: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہاہے کہ تمام مطالبات منظور ہونے کے باوجود وہ کون ہیں جو شہدا کی لاشوں پر سیاست کر رہا ہے۔علی زیدی نے سانحہ مچھ کے متاثرین کے لیے تیار معاہدہ ٹوئٹر پر جاری کر دیا ہے۔
کوئٹہ: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ سانحہ مچھ انتہائی سفاکانہ فعل اور اس میں ملوث عناصر انسانیت کے دائرے سے خارج ہیں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اس سانحہ کے بعد سے کوئٹہ میں ہوں ۔
خضدار: رکن بلوچستان اسمبلی میر یونس عزیز زہری نے کہاہے کہ عوام کے حقوق اور مفادات کے لئے ہم نے ہمیشہ ہر فورم پر آواز بلند کی ہے یہ سیاسی جدوجہد ہماری جاری رہے گی ۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر ریونیو سلیم احمد کھوسہ کی زیر صدارت جمعہ کے روز ریونیو محکمہ میں اصلاحات لانے کی حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو قمر مسعود، ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ یونس مینگل، سینئر سیکرٹری ریونیو جاوید رحیم و دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ عرصے سے غیر فعال مستونگ اور پشین کے پٹوار تربیتی سکولوں کو دوبارہ جلد سے جلد فعال بنانے کے لئے۔
کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ لائیو اسٹا ک کا شعبہ بلوچستان کی ترقی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے، اس شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دیکر کثیر زرمبادلہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔
نصیر آباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہمیں زندہ قوم ہونے کا ثبوت دینا ہوگا اور ایک قوم بن کر اس پولیو کے خلاف جہاد کو ہر صورت کامیاب بنانا ہوگا تاکہ ہم آنے والی نسلوں کو صحیح معنوں میں اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکیں ڈویژن بھر سے پولیو کے خاتمے کے لئے محکمہ صحت کے آفیسران اور دیگر ملازمین کو مزید بہتر انداز میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ارباب اختیار اور اقتدار کی کرسی پربیٹھے شخص کی بے حسی پر افسوس ہے مائیں ،بہنیں ،بیٹیاں اپنے پیاروں کی لاشیں رکھ کر عمران خان کو دہائی دے رہی ہیں کہ خدارا ہمارے سر پر ہاتھ رکھولیکن عمران خان اپنی انا کی وجہ سے یہاں نہیں آرہے اگر حکمران کوئٹہ نہیں آتا تو قوم اسے اسلام آباد میں کرسی پر بیٹھنے کی اجازت نہیں دے گی۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام کو تحفظ دینا ریاست کی ذمہ داری ہے یہ کس قسم کا انصاف ہے کہ مزدوروں کو شناختی کارڈ دیکھ کر قتل کیاجارہا ہے ملک میں مہنگائی تو بے جا ہوگئی ہے لیکن عوام مزدور ،سیاسی کارکن ،وکلاء اور شہریوں کا خون سستا ہے شہدا کے لواحقین صرف اور صرف انصاف مانگ رہے ہیں ہم شہدا کے لواحقین کو انصاف دلانے کیلئے ہرحد تک جائیں گے۔