صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ پل پل بدلتی دنیا میں جدید وقت کے تقاضوں اور انسانی ضروریات کو مدنظر رکھ کر ہی قلیل، درمیانہ اور طویل المدت منصوبوں کا صحیح اور بروقت تعین کیا جا سکتا ہے۔

پاک افغان تجارتی رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا، پارلیمانی وفد

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اسٹیبلشمنٹ جناب محمد شہزاد ارباب کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے آج چمن بارڈر کا دورہ کیا۔ وفد کے دیگر ممبران میں وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان امور، محمد صادق، محترمہ شندانہ گلزار، ایم این اے صلاح الدین ایوبی ، صوبائی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، چیف کلیکٹر کسٹم بلوچستان گل رحمان ، کلیکٹر پرونٹو عرفان جاوید ، کلیکٹر اپرزمنٹ وحید مروت۔

بلوچستان میں دیگر صوبوں سے الگ پالیسیاں اپنائی جاتی ہیں ، موسیٰ بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسی بلوچ مرکزی کمیٹی ممبر غلام نبی مری ضلع کوئٹہ کے سینئرنائب صدر ملک محی الدین لہڑی لیبر سیکرٹری ڈاکٹرعلی احمد قمبرانی میر غلام رسول مینگل اور پارٹی کے ممبر غلام مصطفی بلوچ نے ریلوے مزدور محاذ کے جانب سے ریلوے اسٹیشن کوئٹہ کے سامنے احتجاجی کیمپ میں جاکر ملازمین کے ساتھ اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔

وزیر اعظم کے پاس دھرنا شرکا ء کے مطالبات سننے کیلئے وقت نہیں ہے ،عثمان خان کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹرعثمان خان کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت بے بس اور بے اختیار ہے پانچ دن گزرنے کے باوجود لاشیں سڑکوں پر پڑی ہے اور سلیکٹڈ وزیر اعظم کے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ وہ جا کر دھر نے کے شرکا ء کے مطالبات سنیں، پشتونخواملی عوامی پارٹی صوبے میں جاری دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔

بلوچستان میں عدم استحکام سے سی پیک کو نقصان پہنچے گا، شاہ محمود قریشی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں عدم استحکام بھارت کی ہائبرڈ وار کا ایک حصہ ہے، کوشش ہے کہ بھارت کی ایسی سازشوں کو ناکام بنائیں، بلوچستان میں عدم استحکام سے سی پیک کو نقصان پہنچے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے دشمن ہمیں پریشان کرنے کیلئے ہرحربہ استعمال کرینگے، کئی بارکہہ چکا ہوں بھارت کاایک واضح ایجنڈا ہے۔

مذہبی عناصر مچھ واقعہ کے لواحقین اور شہداء کو مخصوص ایجنڈے کیلئے استعمال کررہے ہیں، ایچ ڈی پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئر مین صوبائی مشیر کھیل و ثقا فت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ آج جو پارٹیاں ہمارے غم میں شریک ہورہی ہیں کل انہی پارٹیوں کے دور میں بھی ہم پر حملے ہوتے رہے ہیں۔

بیٹے کے قاتلوں کو رہا کیا گیا تو خود سوزی کرونگا ،والد بلال نورزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: شہید بلال نورزئی کے والد شراف الدین خان نورزئی نے ہزارہ برادری کے دھرنے کے مطالبات میں 8ویں مطالبے سے متعلق وضاحت کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ایف آئی آر میں نامزد دہشتگردوںکی رہائی کامطالبہ دہشتگردوں کی پشت پناہی کے مترادف ہے ،حکومت ،عدلیہ سمیت تمام ادارے ہمارے لئے قابل احترام ہے اگر بے دردی سے قتل کئے گئے۔

بلوچستان میں ہزارہ برادری اور ایف سی پر حملوں میں ملوث افراد کیخلاف آپریشن کیا جائے، تحریک جعفریہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: تحریک نفاذفقہ جعفریہ بلوچستان کے صدر انجینئر ہادی عسکری،جنرل سیکرٹری طارق جعفری نے کہا ہے کہ مچھ میں کی جانے والی دہشت گردی کو نسلی یا مکتبی امتیازات کے عدسوں کے ذریعے دیکھنا بند کیا جائے کیونکہ ایسا کرنا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے درکار قومی عزم کو کمزور اوردہشت گردوں کو قوت فراہم کرنے کے مترادف ہے ،ماضی کی طرح ہماری لاشوں پرسیاست اور بیک ڈور ڈیل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

سانحہ مچھ افسوسناک اوردلخراش واقعہ ہے ،پرنس محی الدین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

منگچر: بلوچ رابطہ اتفاق تحریک(برات)کے سربراہ خان آف قلات کے چچا ،سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ نے کہاہے کہ سانحہ مچھ افسوسناک اوردلخراش واقعہ ہے ہزارہ برادری ہمارے بلوچ بھائی ہے۔

کسی بھی معاشرے میں ترقی کاانحصار تعلیم پر ہوتا ہے، آئی جی ایف سی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان کے ہمراہ جامعہ کے بوائز ہاسٹل کے بلاک13اور 16کے ریفرنشڈ کے بعد باقاعدہ طور پران کا افتتاح کیا۔