آج کوئٹہ جائوں گی، ہزارہ برادری پتھر دل وزیراعظم کا انتظار نہ کریں، میتوں کی تدفین کریں، مریم نواز

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن ) کی نائب صدر مریم نواز نے کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے شرکاء سے میتیں دفنانے کی اپیل کر تے ہوئے کہاکہ آپ ایک بے حس اور پتھر دل انسان کا انتظار نہ کریں وہ آپ کو یا عوام کو جوابدہ نہیں۔

پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف بڑی قربانیاں دی ہیں، نور محمد دمڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بے شمار قربانیاں دی ہیں ہماری مسلح افواج سمیت عام شہریوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جاری اس جنگ میں ایسی لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں عالمی برادری بھی سراہتی ہے۔

حکومت عوام کو بھوکا مارنا چاہتی ہے ،غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بنوں: اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکمران نام ریاست مدینہ کا لیتے ہیں تاہم عوام کو بھوکا مرنے پر مجبور کرتے ہیں۔بنوں اسپورٹس کمپلیکس میں جلسے سے خطاب میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آج کا جلسہ جعلی حکمرانوں کے منہ پرطمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے ریاست مدینہ کا نام لے کر عوام کو بھوکے مرنے پر مجبور کردیا ہے۔

وزیرستان سے باجوڑ،بلوچستان سے سوات ،نئے خطرات منڈلارہے ہیں،امیرحیدر ہوتی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

پشاور: اے این کے مر کزی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے وزیرستان سے باجوڑ اور بلوچستان سے سوات تک نئے خطرات منڈلارہے ہیں اور لگ رہا ہے نئی جنگ شروع کرنے کی سازشیں ہورہی ہیں لیکن پوری پشتون قیادت اب کہہ چکی ہے کہ مزید پختونوں کا خون نہیں بہنے دیں گے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے والوں نے لاکھوں پاکستانیوں کو بے روزگار کردیا ہے۔

وحدت مسلمین شہداء کی آڑ میں اپنے مطالبات منوانے کی چکر میں ہے ،ایچ ڈی پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں ایم ڈبلیو ایم اور دھرنے کے انتظامیہ کی جانب سے شہدا کی میتوں کی آڑھ میں بعض غیر آئینی مطالبات کو مضحکہ خیز اور خلاف قانون مطالبات قرار دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے وزیر رہنے کے دعوے دار شخص کو یہ بھی معلوم نہیں کہ کیسے مطالبات رکھے اور کس طرح سے اسے منوائے جاسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کا مچھ واقعہ کی مذمت ،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس اور جنرل اسمبلی کے صدر وولکان بوزکر نے مچھ میں اس دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے جس میںمچھ میں 11 معصوم کوئلہ کنوں کی زندگیاں لے لی گئی تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق نائب ترجمان فرحان حق نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ سیکریٹری جنرل پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دہشتگرد حملے اور 11 کان کنوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

جامعہ کے ملازمین کے لئے تربیتی سرگرمیوں کا پہلا مرحلہ اختتام پذیرہوگیا ، وائس چانسلر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے فیکلٹی ٹریننگ سینٹر کے زیر اہتمام دس روزہ تربیتی ورکشاپ کا اختتامی تقریب نیو اکیڈمک بلاک کے سیمینار ہال میں منعقد ہوا۔ جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر شفیق الرحمان تھے۔

مچھ واقعہ کی مذمت ،جلد مزید حکومت میں رہنے یا نہ رہنے کافیصلہ کیا جائے گا،جے ڈبلیو پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر نوراللہ وطن دوست ، نائب صدر جواد ہزارہ و دیگر نے سانحہ مچھ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عنقریب پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے اجلاس بلا کر صوبائی اور وفاقی حکومت کے ساتھ اتحاد میں رہنے یا نہ رہنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا ، 22سالوں سے ہزارہ برادری پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ ہنوزجاری ہے جو کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی نااہلی ہے ۔

توانائی کے بحران کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے ، نواب ایاز جوگیزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف آف پشتون اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء نواب ایاز نواب ایاز خان جوگیزئی نے انڈسٹریز کیلئے اعلان کردہ پیکیج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کی زمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے،ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے معاملات کو خلوص نیت سے آگے بڑھایا جائے تو اچھا ہوگا،توانائی بحران کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔