قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے عوام کو آپس میں لڑاکر اپنے مفادات حاصل کئے ، منظور کاکڑ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹرمنظوراحمد کاکڑ ،بلوچستان امن جرگہ کے سربراہ لالا یوسف خلجی نے کہا ہے کہ قوم پرستوں اور مذہب پرستوں نے عوام کو آپس میں لڑاکر اپنے مفادات حاصل کئے بلوچستان کے عوام آج اکیسویں صدی میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،نوجوان ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ہمیں نوجوانوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرناہوگا کیونکہ۔

پسند کی شادی پر پولیس نے بیٹے اور بہو کو گرفتارکیا ، والد

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

اوستہ محمد: نوجوان صدام حسین کے والد بالاچ پلال نے سیاسی و سماجی رہنما میڈم نورجہاں میمن کے ہمراہ اوستہ محمد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اوستہ محمد کے سٹی پولیس کے ڈیوٹی آفیسران کی نگرانی میں ہمارے گھر با با کوٹ پر چھاپہ مارکر پیار کی شادی کرنے والے میرے بیٹے صدام حسین پلال اور اس کی بیوی نادیہ کو اوستہ محمد پولیس نے گرفتار کیا اور عدالت میں پیش کیئے بغیر ان کو کوئٹہ پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

خضدار لیویز کے امیدواروں کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں ، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمانوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا سودا کرکے اقتدار حاصل کرنے والے صوبے کے عوام کے نمائندے نہیں سلیکٹڈ صوبائی حکومت سلیکٹرز کے ایجنڈے کو لیکر آگئے بڑھ رہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے بلوچستان کے ضلع خضدار سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کرکے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج پر بیٹھے۔

کوئٹہ، گیس لیکیج دھماکہ اور دم گھٹنے سے 2افراد جاں بحق ، 2زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں سوئی گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دو بھائی جاں بحق ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے جان محمد روڈ کے کوچہ شیر محمد کے ایک مکان میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے دو سگے بھائی اشفاق احمد اور مشتاق احمد جاں بحق ہوگئے ۔

خان قلات اور جناح کے درمیان معاہدے کو نظر انداز کرنا دہرا معیار ہے ،نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی حکمران محمد علی جناح کی سالگرہ اور اِن کے دوسرے تقریبات دھوم دھام سے مناتے ہیں۔

بلوچستان ، سال 2020بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں 403افراد جاں بحق ہوئے ، 84لاشیں برآمد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں سال 2020 کے دوران بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ سمیت جرائم کے مختلف واقعات سے متعلق رپورٹ جاری مختلف واقعات میں بچوں اور خواتین سمیت 403 افراد جاں بحق ہوئے۔

اقوام سے پوچھا جائے اسٹیبلشمنٹ یا پاکستان چاہیئے تو ہم پاکستان کے حق میں ہونگے ، محمود خا ن اچکزئی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ آئین ایک فیڈریشن ہے جس میں تمام ا قوام بستے ہیں اگر اقوام سے پوچھا جائے اسٹیبلشمنٹ یا پاکستان چاہیے ہم سب پاکستان کے حق میں ووٹ دینگے اس وطن میں ہمارے آبا واجداد کی قبریں ہیں۔

کریمہ بلوچ پاکستان کی بیٹی ہے، قتل الزام میں دو افراد گرفتار ہوچکے ہیں ، میت مکران لایا جائیگا، بشری رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پا رلیما نی سیکرٹری برا ئے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا ہے کہ کریمہ بلو چ پا کستان اور بلو چستان کی بیٹی ہے ان کی میت کولا کر آبا ئی علا قے مکران میں ورثاء کے حوالے کیا جا ئے گا ،کینیڈین حکومت کو چا ہئے تھا کہ وہ با نک کریمہ بلو چ کو سیکورٹی فرا ہم کر تی جو ان کی اولین ذمہ داری تھی ،کریمہ بلوچ کے قتل کے الزام میں 2افراد کو گرفتار کر کے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

آزادی سے لیکر آج تک دشمنوں نے وطن عزیز کو تسلیم نہیں کیا،آئی جی ایف سی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ)میجر جنرل فیاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ آزادی سے لیکر آج تک دشمنوں نے وطن عزیز کو تسلیم نہیں کیا، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت کے باعث وطن عزیز کو ایک سمت دی۔

بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے ،خالد بزنجو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء سینیٹر میر خالد بزنجو نے کہاہے کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے ،بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی ترقی کے لئے بھر پور کردار ادا کر رہی ہے۔