ماما اشرف جدون بی این ی کے بانی رہنمائوں میں سے تھے، موسیٰ بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘مرکزی کمیٹی کے ممبران نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی ‘ غلام نبی مری ‘ قاری اختر شاہ کھرل ‘ ضلعی قائمقام صدر ملک محی الدین لہڑی ‘ ضلعی لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ‘سابق صوبائی وزیر حاجی محمد اسماعیل گجر پارٹی کے ضلعی کونسلران ملک غلام مصطفی کاکڑ و پارٹی کے دیگر عہدیداروں نے پارٹی کے بانی ساتھی ماما اشرف جدون کے انتقال پر ان کے گھر نیو ملک فقیر محمد روڈ جا کر ان کے لواحقین سے اظہار اور فاتحہ خوانی کی۔

ہرنائی کوئلہ کان میں حادثہ2 مزدور شہید ، تین کی حالت غیر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ہر نائی میں کوئلہ کان میں حاد ثہ دو افراد جاں بحق تین کی حالت غیر ہو گئی ۔ کان انتظامیہ کے مطابق اتوار کو ہر نائی کے علا قے کھو سٹ میں کوئلہ کان بیٹھ جا نے سے دو افراد شیر شاہ اور نجب خان جاں بحق جبکہ تین کی حالت غیر ہو گئی کان انتظا میہ لاشوں اورزخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا جہاں ضر وری کاروائی کے بعد لا شیں ورثا ء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اسرائیل کو تسلیم کیا جائے میں اسکے حق میں ہوں، مولانا شیرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: اسلامی نظریاتی کونسل کے سابق چیئرمین اور جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما مولانا محمد خان شیرانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرلینا چاہیے۔اردو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’مغربی حصے میں اسرائیلی اور مشرقی حصے میں فلسطینی ریاست ہونی چاہیے۔‘مولانا شیرانی کا کہنا تھا کہ فلسطین خلافت عثمانیہ کی ملکیت تھی اس نے اسرائیل کو تسلیم کرلیا ہے، عربوں کا مقدمہ تھا انہوں نے بھی مان لیا ہے ۔

جان محمد گرگناڑی کے اغواء پر حکومتی خاموشی قابل مذمت ہے، آغا حسن

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے اپنے مذمتی بیان میں میر جان محمد گرگناڑی کی تاحال عدم بازیابی ‘ اغواء پر صوبائی حکومت کی مجرمانہ خاموشی ‘ ملزمان کی نشاندہی کے باوجود ان کے خلاف کارروائی نہ کرنے سے یہ بات واضح ہے کہ گھنا?نی سازش کے تحت بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے میں حکمران اور انتظامیہ کے ارباب و اختیار ملے ہوئے ہے۔

جمعیت نے لانگ مارچ سے قبل احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ نے کہا ہے کہ جمعیت علما اسلام لانگ مارچ سے قبل بلوچستان کے عوام اور کارکنوں میں بیدار کرنے کے لئے 2جنوری کو خضدار13جنوری کو لورالائی اور17جنوری کو نصیرآباد ڈویژن میں حکومت سلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کرے گی اور تینوں ڈویژن سے منسلک اضلاع کے ضلعی امرا اور کارکن احتجاج کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

پنجگور، صابرسلیمان کے قتل کیخلاف لواحقین وسول سوسائٹی پنجگورتسپ کی جانب سے ریلی کاانعقاد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور شہید صابرسلیمان کے لواحقین اور سول سوسائٹی پنجگور تسپ کی جانب سے ایک پرامن ریلی نکالی گئی ریلی وشبود اسٹاف سے برآمد ہوکر حبیب بنک چوک پر آکرایک بڑے احتجاجی جلسہ کی شکل اختیار کرگیا جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد شریک رہی احتجاجی شرکاء نے صابر سلیمان کے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور لواحقین کے خلاف بوگھس مقدمہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

نیب کا انتقامی رویہ ناقابل برداشت ہے، حافظ حمداللہ

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ نیب کا انتقامی رویہ ناقابل برداشت اور نامناسب ہے نیب سیاستدانوں کو بلیک میل کرنے کیلئے بنایاگیاادارہ ہے ان کی جانب سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کو نوٹس دینا بلاجواز اور غیر قانونی ہے انکی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

گڑھی خدابخش جلسہ حکمرانوں کی تابوت میںآخری کیل ثابت ہوگا، علی مددجتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ گڑھی خدا بخش کا جلسہ حکمرانوں کے لئے آخری کیل ثابت ہوگا اب سلیکٹڈ حکومت کو کوئی بھی نہیں بچا سکتا سینیٹ انتخابات قبل ازوقت کرانے سے ملک میں آئینی بحران پیدا ہوگا سلیکٹڈ حکومت نے اگر ایسا کوئی بھی غلط فیصلہ کیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے پارٹی کارکن اور عہدیدار27دسمبر کو گڑھی خدابخش میں کامیابی کے لئے تیاریاں تیز کریں ۔

اپوزیشن کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا، سینیٹرمنظورکاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جھوٹ کا سہارا لے کر عوام میں مایوسی پھیلا رہی ہے اپوزیشن کو کسی بھی صورت این آر او نہیں ملے گی اور نہ ہی اپوزیشن کو یہ موقع دیں گے کہ وہ ملکی اداروں کے نام پر سیاست کرکے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کریں گے پی ڈی ایم کی تمام تر سیاست جھوٹ پر مبنی ہے۔

پنجگور، پروم میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور کے علاقے پروم میں گاڑی الٹنے سے ایک شخص جاں بحق ذرائع کے مطابق پنجگور کے تحصیل پروم کپ میں ایرانی ساختہ، گاڑی الٹنے سے پروم گواش کے رہائشی بشیر احمد ولد نذیر احمد جاںبحق ہوگیا۔