پی ڈی ایم اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کیلئے متفق ہیں،سینیٹرکبیرمحمدشہی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و سینٹر میر کبیر جان محمد شہی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام اپوزیشن جماعتیں اسمبلیوں سے استعفیٰ کے لیئے متفق ہیں ان میں کوئی بھی اختلافات نہیں سب کا متفقہ سلوگن ہے کہ نا اہل حکمرانوں کو گھر بھیجنا ہے نا اہل سلیکٹڈ حکمرانوں نے پاکستان کو دنیا سے تنہا کر کے رکھ دیا ہے سعودی عرب جیسے برادرانہ دوست بھی ہم سے ناراض ہیں۔

تربت میں جعلی ادویات کی خرید وفروخت عام ہے، گلزار دوست

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: تربت سول سوسائٹی کا اجلاس زیر صدارت کنوینر گلزار دوست منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت میں میڈیکل افسران کی غیر حاضری سمیت مختلف بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کی صورت حال پر غور اور بحث و مباحثہ کے علاوہ تربت سمیت ضلع کیچ میں دو نمبر ادویات کی خرید و فروخت پر تشویش ظاہر کی گئی۔

حاجی جان محمد گرگناڑی کی اغواء کی مذمت کرتے ہیں، جعفر مندوخیل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء وسابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے بی این پی کے رہنماء حاجی جان محمد گرگناڑی کی اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں اغواء کی وارداتوں میں اضافہ باعث تشویش ہے حکومت اور ادارے اس مسئلے کو سنجیدہ لیں اور سخت اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر اس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

گوادر میں باڑ لگا کر شہریوں سے بنیادی حقوق چھین رہے ہیں، اختر حسین لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی وپبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو نے گوادر باڑ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں سے بنیادی حقوق چھینے جارہے ہیں وزیراعلیٰ کو پتہ ہی نہیں کہ صوبے کو تقسیم کیا جارہا ہے اپوزیشن نے ہمیشہ عوامی مسائل پر آواز بلند کی ہے لیکن حکمران مسائل کی حل کی بجائے الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے طرز پر حزب اختلاف پر بھڑک جاتے ہیں۔

حکومت 15ہزار ارب روپے قرض لیکر ملک کو گروی کر رکھا ہے، عثمان کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی رہنماوں کے نمائندہ وفد نے مرکزی انجمن تاجران کے مرکزی دفتر میں انجمن کے صدر عبدالرحیم کاکڑ اور کابینہ کے دیگر ارکان سے ملاقات کی۔ وفد میں پشتونخوا میپ کے صوبائی صدر سینٹر عثمان خان کاکڑ، ایم پی اے نصراللہ خان زیرے، نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر عبدالخالق بلوچ، مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ،پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ۔

ملک پر مسلط نااہل حکمرانوں کیخلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، پشتونخوامیپ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے زیر اہتمام صوبے بھرمیں احتجاجی مظاہروں کا اعلان اس جمہوری تحریک کی مضبوطی اور فعالیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اسلام آباد لانگ مارچ کیلئے عملی طور پر فائندہ مند ثابت ہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے صوبے کے دیگر اضلاع کے طے شدہ شیڈول کے بعد کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ منعقد ہوگا۔

قلات،نان ٹیچنگ پوسٹوں پر منظور نظر بھرتیوں کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: محکمہ تعلیم قلات میں نان ٹیچنگ پوسٹوں پر میرٹ کے برخلاف بھرتیوں پر آل پارٹیز کی جانب سے تمام ثبوت اکھٹا کرکے نا انصافیوں کے خلاف عدلیہ جانے کا اعلان، جلد اسٹے آرڈر لے کر حقدار امیدواروں کو حق دلانے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، اس حوالے سے درخواستیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے جمع کرادیئے۔

بساک کا کراچی میں منعقد ہ تقریب سے لاتعلقی کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کراچی زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ روز بی ایس اے سی کا نام استعمال کرتے ہوئے تنظیم سے فارغ شدہ ارکان نے ایک پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے تنظیم کا کسی قسم کا تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ لابی تنظیمی لیڈرشپ کے خلاف ہرزہ سرائی۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان ایک روزہ دورے پر کل نصیر آباد پہنچیں گے

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

ڈیرہ مراد جمالی: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ایک زورہ دورے پر کل 21دسمبر بروز پیر کو نصیر آباد پہنچ رہے ہیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورے کی تیاریاں زور و شورسے جاری ہیں شہر کے مختلف روڈوں پر وزیر اعلیٰ بلوچستا ن جام کمال خان کے بڑے بینرز اور بی اے پی کے جھنڈے لگائے گئے ہیں اور دورے کو حتمی شکل دینے کے لیئے تمام انتظامات مکمل کئے جا رہے ہیں۔

نوجوانوں کیلئے فکر باچاخان روشن صبح کی نوید ہے، مابت کاکا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سنجاوی: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا نے کہا ہے کہ پشتونوں پر فکر باچاخان عیاں ہوچکا سیاسی کارکنوں نوجوانوں قبائلی عمائدین کی فکر باچاخان میں شمولیت روشن صبح کی نویدِ ہے پارٹی کبھی بھی وطن تباہی بربادی میں حصہ دار نہیں رہی وطن کو کھنڈرات میں تبدیل انتہاپسندی کو سپورٹ کرنیوالوں کو پشتونوں نے رد کرنا ہوگا جتنے بھی دعوے اور وعدے پشتونوں کے ساتھ کئے گئے۔