حکومت میرٹ اور شفا فیت کی پالیسی پر عمل کررہی ہے ، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات محترمہ بشری رند نے کہا کہ موجودہ حکومت میرٹ اور شفا فیت کی پالیسی پر عمل پیر ا ہے۔صوبہ کے بے روزگار نوجو انوں کو روز گار کی فراہمی کیلئے تمام دستیا ب وسائل کو برو ئے کار لایا جا رہا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر بلوچستا ن اسمبلی کا آفیسران کو عوامی خدمت جاری رکھنے کی تلقین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

شیرانی: ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر خان موسیٰ خیل کی زیر صدارت سرکٹ ہاؤس حال میں ضلعی آفیسران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ا سپیکر سردار بابرخان موسیٰ خیل نے کہا کہ اپنے فرائض ایمانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دیں۔

بی ایس او پجار کے چیئرمین زبیر بلوچ کا گوادر باڑ مسئلہ پر وزیر خزانہ سے شیلڈ لینے سے انکار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوہٹہ: تحریک بحالی بی ایم سی کے منعقدہ پروگرام میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ نے گوادر کو بلوچستان سے الگ کرنے اور بلوچستان کو تقسیم کرنے کی سازش کیخلاف صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی سے شیلڈ لینے سے انکار کردیا زبیر بلوچ کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہے، بلوچستان میں آپریشن اور گوادر میں باڑ لگانے میں شامل ہے۔

ڈیجٹیلائزیشن سسٹم کو فعال بنادیاگیاہے،آئی جی پولیس بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ پولیس نے عوام کی سہولت کے لئے سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈیجٹیلائزیشن سسٹم کو فعال بناتے ہوئے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے ذریعے بلوچستان بھر میں جرائم اور جرائم پیشہ عناصر کے اعداد و شمار اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ تمام تھانوں کو انٹر نیٹ اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکے منسلک کردیا ہے۔

سیکورٹی کے نام پر گوادر میں باڑ لگانا قابل مذمت ہے،رضا ربانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سیکیورٹی کے نام پر گوادر شہر کو باڑ لگانا قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ گوادر کے ارد گرد باڑ کھڑی کرنے کا فیصلہ شہر کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے۔

پی ڈی ایم کوبھر پور انداز میں کامیاب کریں گے، جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہروں، ریلیوں میں بھر پور انداز میں شرکت کریگی احتجاجی مظاہروں کامیاب بنانے کے لئے کارکنوں کو بھر پور شرکت کی ہدایت کردی ہے، کوئٹہ میں 21دسمبر کو ہونے والے مظاہرے اور ریلی میں کوئٹہ ڈویژن نے کارکن بھر پور انداز میں شرکت کریں۔

جلسے کی اجازت نہ دی جاتی تو پھر آریا پار ہونا تھا، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آ باد: جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفوری حیدری نے بھی لاہور جلسے کو انتہائی کامیاب قرار دے دیا۔ مولاناعبد الغفور حیدری نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کے تمام تر پراپیگنڈیکے باوجود لاہورکا جلسہ انتہائی کامیاب رہا۔

سرکاری عمارتوں کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے ،جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں صوبے میں پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ،کالجز، بی آر سیز، ہسپتالوں اور جی او آر کالونی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

کورونا ویکسین عوام کو مفت لگائی جائے گی ‘ حکومت کا فیصلہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا کی ویکسین دستیاب ہونے پر عوام کو مفت لگائی جائے گی۔پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے بتایا کہ مختلف بین الاقوامی فارما سیو ٹیکل کمپنیوں سے ویکسین کیلئے بات ہو رہی ہے اور کسی ایک کمپنی کیساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت سرکاری سطح پر بالکل فری ویکسین مہیا کرے گی، چین سے منگوائی گئی۔

قلات میں خون جمادینے والی سردی سردی کی لہر برقرار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: قلات میں خون جمادینے والی سردی سردی کی لہر برقرار،یخ بستہ ہواوں نے ڈھیرے ڈال دیئے۔درجہ حرارت منفی گیارہ ریکارڈ، لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ کاروبار زندگی مفلوج، پانی جم گیا۔