عوام نے مینار پاکستان پر تاریخی جلسے کو کامیاب بنایا ، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پنجاب اور لاہور کے عوام نے مینار پاکستان پر تاریخی جلسے کو کامیاب بنا کر سلیکٹڈ حکمرانوں کو پیغام دے دیا کہ اب وہ ملک چلانے کے اہل نہیں ہیں بلوچستان کے عوام جمعیت کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کی جانب سے دئیے گئے شیڈول کے مطابق اپنی تیاریاں تیز کریں ۔

پی ڈی ایم کا جلسہ فلاپ ہوگیا ، منظور کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا جلسہ مکمل طور پر فلاپ ہوچکا ہے حکومت گرانے والوں کو عوام نے مسترد کردیا ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں اقتدار کے حصول کیلئے جدوجہد کررہی ہے ملک میں حقیقی جمہوری الزام کی بجائے اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

لیویز بھرتیوں میں بدعنوانیوں کیخلاف خضدار سے لانگ مارچ کرنیوالے قلات پہنچ گئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: لیویز فورس خضدار میں میرٹ کو پامال کرنے کے خلاف امیدواروں کی پیدل لانگ مارچ قلات پہنچنے پر قلات کی سیاسی و سماجی رہنماں نے پھولوں کی ہار پہنا کر لانگ مارچ کے شرکا کا استقبال کیا مڈوے کے مقام پر استقبالیہ تقریب سے بی این پی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل احمد نواز بلوچ نیشنل پارٹی کامریڈ ظہور بلوچ جمہوری وطن پارٹی کے ذوالقرنین نوشیروانی نوراحمد پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک عصمت کھیازئی ۔

گوادر کو باڑ لگا کر مقامی آبادی کی بیدخلی کی مذمت کرتے ہیں ، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے سابق ضلعی انفارمیشن سیکرٹری اسد سفیر شاہوانی نے اپنے ایک بیان میں گوادر کو باڑ لگا کر بند کرنے اور مقامی آبادی کی بیدخلی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت بحر بلوچ کو قبضہ کرنے کے مذموم کوشش ہورہی ہیں جسکا خدشہ آج سے چالیس سال قبل بابائے بلوچستان سردار عطا اللہ خان مینگل اور دیگر بلوچ اکابرین نے کیا تھے۔

بلوچستان سرمایہ کاری پالیسی کی تیاری ایک انقلابی اقدام ہے،فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان سرمایہ کاری پالیسی کی تیاری ایک انقلابی اقدام ہے، یہ پالیسی آئندہ 5 سال کیلئے بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے ایک روڈ میپ فراہم کریگا، انہوں نے کہا کہ پالیسی کی تیاری میں ہمیں یورپی یونین کی بھرپور معاونت حاصل رہی جس پر ہم انکے شکر گزار ہیں۔

عوام ترقی چاہتے ہیں ، عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا ،سردار یار محمد رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر وصوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پاکستان کی عوام وزیراعظم عمران خان اور اس کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے۔

حکومتی پروپیگنڈہ کے باوجود لاہور جلسہ کامیاب رہا ، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے لاہور کے جلسہ عام کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے تمام تر پروپیگنڈوں کے باوجود اپوزیشن اتحاد کا کا میاب جلسہ تھا پی ڈی ایم قائدین آئندہ کا لائحہ عمل طے کر کے مزید جلسے پلان کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک انٹر ویو میں کیا ۔

کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراسے شہریوں کوسہولت فراہم ہوگی،ایس ایس پی ٹریفک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ایس ایس پی ٹریفک نذیر احمد کر د نے کہا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنس کے اجراکو آسان بنا کر ہر شہری کو اس کی تر سیل ممکن بنایا جارہا ہے تاکہ ہر باشعور شہری اور ذمہ دار شہری ٹریفک قوانین کی آگاہ رہتے ہوئے ڈرائیونگ کر ے گا۔

تحصیل جھل مگسی میں واپڈا حکام کی غفلت،لاکھوں روپے کااونٹ کرنٹ لگنے سے مرگیا

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

جھل مگسی: تحصیل جھل مگسی میں واپڈا حکام کی غفلت جھل مگسی کے غریب رہائشی شکر خان ولد نبی بخش قوم جت کا لاکھوں روپے کا اونٹ بجلی کی تار کے ساتھ ٹکرانے سے ہلاک ہو گیا فوٹو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک آدمی کے ہاتھ سے بالکل تھوڑے ہی فاصلے سے دور تاریں لگی ہوئی ہیں۔

مسلم لیگ ن میں جلد ہی شمولیتوںکاسلسلہ شروع ہونے والاہے، جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) بلوچستان میں فعال اور مضبوط ہورہی ہے پارٹی کامستقبل روشن ہے جلد ہی پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔