وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو غیرملکی فنڈنگ ہورہی ہے اور اس کے شواہد ملے ہیں۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under پاکستان, مزید خبریں.
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے انکشاف کیا ہے کہ اپوزیشن کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو غیرملکی فنڈنگ ہورہی ہے اور اس کے شواہد ملے ہیں۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under بین الاقوامی, مزید خبریں.
پشاور: پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے ویزا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پاکستانیوں کو سعودی عرب سے واپس بھی نہیں بھیجا جارہا۔
کوئٹہ: چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے بلوچستان اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے ۔یہ بات انہوں نے این این آئی سے منگل کی رات گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔نواب اسلم خان رئیسانی نے کہا کہ وہ بلوچستان اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیں گے۔
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دے دی ۔اسلم رئیسانی نے ن لیگ میں شمولیت کی دعوت پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔
گو ادر: گوادر ڈے کی62ویں جشن کی تقریبات کا پروقار آغاز پاک نیوی کی جانب سے کوہ باتیل میں پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا، پرچم کشائی کی تقریب میں وائس ایڈمرل ہلال امتیاز ( ملٹری )زاہد الیاس ریئرایڈمرل کمانڈرویسٹ جواد احمد ،پاک فوج کے میجرجنرل محمد عامر نجم اعلی فوجی وسول افسران شریک ہوئے ، سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے گوادرڈے کی مناسبت سے میرین ڈرائیوکے مقام پر پدی زر کے ساحل پر شاندار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔
خضدار: خضدار کے رہائشی مولا بخش مینگل حافظ عبدالباسط شاہوانی نیک محمد شاہوانی ابوبکر شاہوانی ودیگر قبائل مینگل زہری سمالانی محمد حسنی کے معتبرین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ موضع سنی میں واقع ہماری اراضی گزشتہ پانچ سال سے قانونی پیچیدگیوں کے مراحل کو طے کرنے کے بعد بالآخر تکمیل کو پہنچی اورڈپٹی کمشنر خضدار طفیل بلوچ ضلعی انتظامیہ کے سربراہ کی جانب سے این او سی جاری کیا گیا۔
کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے حکو مت کا کام عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرناہے ، ادارے بنانا آسان ہے لیکن اصل مقصد انکی کارکردگی سے عوام کو فائدہ پہنچانا ہے ریسکیو 1122صوبے کا اہم ادارہ ہے اسے مزید فعال کرنے کے لئے۔
کوئٹہ: بلوچستان لیبر فیڈریشن کے زیر اہتمام محکمہ واسا اور بی ڈی اے کے ملازمین و مزدوروں کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی ، مختلف محکموں میں پروموشن و اپ گریڈیشن کے بغیر بھرتیوں کے خلاف و دیگر مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش بحرانوں کی وجہ ووٹر اور ریاست کا ووٹ کو اہمیت نہ دینا ہے ، جہاں ووٹراپنے ووٹ کو اہمیت نہ دیتا ہو وہاں کسی اور سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔حلقہ این اے 265 کے ووٹرز کے حق رائے دہی کا دفاع کررہے ہیں۔ووٹ کاغذ کی پرچی نہیں ہماری اور آئندہ نسلوں کی ترقی وخوشحالی کا زینہ ہے۔
کوئٹہ: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و سابق سنیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ حکمران کنٹینر دینے کی بجائے دھمکیاں دے رہے ہیں سلیکٹڈ حکومت کی دھمکیوں سے مرعوب نہیں ہوں گے مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کرکے رہیں گے 13دسمبر کا جلسہ نااہل حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمااسلام کے رہنمائوں پر مشتمل مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔