بولان، درنجن کے مقام پر ٹریفک حادثہ، 3افراد جاں بحق، 4زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مچھ: بولان کے مقام درنجن میں ٹوڈی کار اورپک اپ میں خوفناک تصادم 3افراد جاں بحق 4 شدید زخمی، زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید طبی امداد کے لیے کوئٹہ ریفر کردیا گیا ۔ لیویز کے مطابق بولان کے علاقے درنجن کے مقام پر ٹوڈی کار اور پک اپ میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں3افراد جاں بحق ہوگئے۔

کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہورہا ، نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف آف سراوان سابق وزیر اعلی بلوچستان رکن صوبائی اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ کسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہے یہ خبر من گھڑت اور اس خبر میں صداقت نہیں۔

صوبے کے تمام انٹر کالجز کو ڈگری کا درجہ دے رہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت آگے بڑھتے ہوئے تمام طلباء و طالبات کے کالجز کو ڈگری کالجز کا درجہ دے رہی ہے ۔

مملکت خدادادپاکستان مختلف ثقافتوں کا گلدستہ ہے،شکور مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے کہا ہے کہ مملکت خدادادپاکستان مختلف ثقافتوں کا گلدستہ ہے ۔غیورعوام جہاں اپنی ثقافت پر فخر کرتی ہے وہاں ثقافت کو اپنے اندر زندہ رکھتی ہے پاکستان میں سندھ کی ثقافت نہایت قدیم ہے اور اہمیت کا حامل ہے سندھی اجرک اور پہناوے جہاں دنیا بھر میں پاکستان اور سندھ کی شناخت ہیں وہاں ان کی میٹھی زبان، مہمان نوازی بھی قابل ذکر ہے۔

شیر باز مزاری کا انتقال سانحہ ہے، ڈاکٹر جہانزیب

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ بزرگ بلوچ سیاسی رہنماء سردارشیرباز مزاری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردارشیرباز مزاری ایک بڑے اعلیٰ کردار کے قدر آور اور سنجیدہ ،بے باک ، پرخلوص اور سیاسی شخصیت وبزرگ بلوچ رہنماء تھی جن کی رحلت سے ملک ایک مخلص اور سلجھے ہوئے بااصول شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔

پی ڈی ایم کے کامیاب جلسوں سے حکومت گھبرا گئی ہے، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر ورکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہاہے کہ انصارالاسلام جے یو آئی کی ذیلی تنظیم جو جماعت کے جلسوں و جلوسوں میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتی ہے،وفاقی حکومت کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مسئلے جتھوں سے متعلق مراسلہ جاری کرنا بدنیتی پر مبنی عمل ہے ،جمعیت علماء اسلام اور اس کی ذیلی تنظیمیں پرامن ہے ،بوکھلاہٹ کاشکار سلیکٹڈ سرکار سے پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے ہضم نہیں ہورہے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہے ،لیاقت شاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر انتہائی خطرناک ہے اس کو نظر انداز نہیں بلکہ انتہائی سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے۔ایس او پیز کو نظر انداز کرنا کسی بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے یہ بات انہوں نے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہی۔انھوں نے کہا کرونا وائرس سے بہتر انداز میں نمٹنے کیلئے عوام ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

بیٹنی قوم کیخلاف غیر مہذبانہ زبان کا استعمال قابل مذمت ہے،ملک نصیب اللہ خان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ملک نصیب اللہ خان بیٹنی نے کہا ہے کہ بیٹنی قوم کے خلاف غیر مہذب وپارلیمانی زبان کا استعمال قابل مذمت ہے سیاست کے معنی خدمت کی ہے اس آڑ میں قوموں کو بے غیرت کہنا مولانا کی بوکھلاہٹ کی واضح دلیل ہے ۔ ان کے خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں سیکرٹری سینٹرل ریجن بلوچستان باری بڑیچ ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

جام کمال حکومت مضبوط ہے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، قدوس بزنجو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال مضبوط ،اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد ناکامی سے دوچار ہوگی ،اسمبلی عوام کا بہت بڑا فورم جہاںمنتخب نمائندے اپنے لوگوں کے مسائل اجاگر کرتے ہیں بحیثیت کسٹوڈین ہائوس چلانا میرا کام ہے تاہم حکومتی وزراء اور اپوزیشن دونوں ہائوس کو سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں،بلوچستان پاکستان کامستقبل ہے۔

حکومت کی غیر سنجیدگی کے باعث بلوچستان کے حالات خراب ہورہے ہیں ‘ نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی غیر سنجیدگی کے سبب بلوچستان کے حالات روز بہ روز خراب تر ہوتے جارہے ہیں سماج دشمن عناصر کو کھلا چھوٹ دیا گیا ہے امن و امان کی بڑھتی صورتحال نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے۔