بلوچستان میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ، سردار رند

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: محکمہ تعلیم کا ایک اور انقلابی اقدام اسناد کی تصدیق کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرادیا جسکے زریعے صوبے کے لاکھوں طلباہ و طالبات اپنے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز تربت لورالائی خضدار اور ڈیرہ مراد جمالی میں اپنی اسناد کی تصدیق کراسکیں گئے اور اس عمل کیلئے انہیں کوئٹہ نہیں آنے پڑا گا جبکہ صوبائی وزیرتعلیم سردار یار محمد رند نے سبی میں مذکورہ سہولت فراہم کرنے کی فوری منظوری دیدی۔

خصوصی افراد کے مسائل کا پائیدار حل نکالنا ہے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کو درپیش مسائل ومشکلات کا پائیدار حل ڈھونڈنے اور سرکاری ملازمت میں ان کیلئے مختص کوٹہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانا بے حد ضروری ہے تاکہ وہ معاشرے پر بوجھ نہ بن سکیں. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ سرکاری اور غیرسرکاری سطح پر خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھایا جانے والا اقدام لائقِ تحسین ہے۔

بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے، چیف سیکرٹری

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صحت کی اچھی سہولیات کو ترقی کا اہم اشارہ سمجھا جاتا ہے۔

بلوچستان میں خواتین کے تعلیم کا شرح تناسب انتہائی کم ہے ،بی ایس او پجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ صوبائی وحدت کے صدر بابل ملک بلوچ مرکزی سنٹرل کمیٹی کے اراکین عمیر بلوچ علی نواز بلوچ مستونگ زون کے آرگنائزر شکیل بلوچ ڈپٹی آرگنائزر رئیس ناصر بلوچ اور دیگر رہنماوں نے سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں خواتین کے تعلیم کا شرح تناسب انتہائی کم ہے۔

زیارت ، بجلی کی بندش کیخلاف پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

زیارت: واپڈا حکام جلد بجلی کی درستگی یقینی بنائے ورنہ بروز ہفتہ دن 3بجے پہیہ جام ہڑتال اور واپڈا زیارت دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہو گا، یہ با ت زیا رت کے نجیب اللہ کاکڑ، سید محمد و دیگر نے پریس کلب میں پریس کا نفرنس کر تے ہو ئے کہی ۔ ان کا کہنا تھا کہ واپڈا حکام کل تک بجلی کی درستگی یقینی بنائے ورنہ ہم تمام قانونی آپشنز پہیہ جام ہڑتال،احتجاجی مظاہروں و دیگر سے دریغ نہیں کرینگے۔

واسا کے کیسکو واجبات ستر کروڑ سے تجاوز کرگئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کو پانی سپلائی کرنے والے ادارے واسا کا مالی بحران سنگین صورتحال اختیار کرگیا کیسکو کے واجبات ستر کروڑ سے تجاوز کرگئے صوبائی حکومت کی جانب سے گرانٹ نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین کو ماہ نومبر کی تنخواہیں کی ادائیگی نہیں ہوسکی کیسکو کی جانب سے چالیس سے زائد ٹیوب ویلز کے کنکشنز منقطع کرنے سے شہر میں پانی کی قلت کا مسئلہ سنگین ہوگیا ایم ڈی واسا جہا نزیب خان نے بتایا کہ واسا شدید مالی بحران کا شکار ہے۔

ڈی سی آفس کوئٹہ کے عملے کی ہڑتال کیخلاف درخواست سماعت کے لئے منظور

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پرمشتمل ڈویژنل بینچ نے ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ کے عملے کی ہڑتال کے خلاف پٹیشن کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کونوٹسز جاری کردئیے ۔

نصیرآباد جیسے گرین بلیٹ میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے، بی ایس اوپجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نصیرآباد: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار وحدت بلوچستان کے جنرل سیکریٹری عابد عمر بلوچ اور اراکین مرکزی کمیٹی گہنور بلوچ اور طارق بلوچ نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں صوبائی حکومت کی شہریوں کے بنیادی حقوق اور تعلیمی ادارے نہ دینے پر کہا کہ نصیرآباد جیسے گرین بلٹ میں بنیادی سہولتوں کا فقدان ہے جو ایک منظم سازش اور غیر اخلاقی سوچ کے مطابق جان بوجھ کر اس ڈویڑن کو پسماندگی کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔

ایک کروڑ ڈالر کی بدعنوانی کا الزام، دو نوٹسز کے باوجود حفیظ شیخ نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے

Posted by & filed under پاکستان, مزید خبریں.

 کراچی: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نیب کراچی کے دو نوٹسز کے باوجود تحقیقات کے لیے پیش نہیں ہوئے، یکے بعد دیگرے جاری نوٹسز پر انھیں 28 اکتوبر اور بعد ازاں یکم دسمبر کو پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔

نواب رئیسانی کی سیاسی جماعت میں شمولیت کی تردید

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کسی سیاسی جماعت میں شمولیت سے متعلق خبر کی تردید کردی۔ گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم ایک سیاسی جماعت میں شامل ہونے والی خبر کی تردید کرتے ہیں۔