|

وقتِ اشاعت :   December 3 – 2020

 کراچی: مشیر خزانہ حفیظ شیخ نیب کراچی کے دو نوٹسز کے باوجود تحقیقات کے لیے پیش نہیں ہوئے، یکے بعد دیگرے جاری نوٹسز پر انھیں 28 اکتوبر اور بعد ازاں یکم دسمبر کو پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔

نیب کی جانب سے وزیراعظم کے مشیر عبدالحفیظ شیخ کو دوسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ‏نیب کمبائن انویسٹی گیشن ٹیم نے حفیظ شیخ کو یکم دسمبر کو طلب کیا تھا لیکن نیب کی جانب سے طلبی کے باوجود مشیر خزانہ پیش نہیں ہوئے، نیب کی جانب سے پہلا نوٹس 28 اکتوبر کو پیش ہونے کے لیے جاری کیا گیا تھا۔

ذرائع نیب کے مطابق عبدالحفیظ شیخ پر ایک کروڑ ڈالرسے زائد کی بدعنوانی کے الزام میں تحقیقات ہورہی ہیں، ان پر سابقہ ادوار میں قومی خزانے سے غیر قانونی ادائیگی کا الزام ہے۔

نیب کے مطابق کیئر پروجیکٹ کے تحت سسٹم نہیں لگا جس کے باوجود کمپنی ’’اگیلیٹی‘‘ کو ادائیگی کردی گئی۔