تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار تربت زون کے ترجمان نے سی آئی اے پولیس کی بلوچستان اکیڈمی تربت کے سابق وائس چیئرمین، تربت پریس کلب کے ممبر اور افسانہ نگار مقبول ناصر کے گھر پر چھاپہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر پولیس گردی ہے۔
تربت: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار تربت زون کے ترجمان نے سی آئی اے پولیس کی بلوچستان اکیڈمی تربت کے سابق وائس چیئرمین، تربت پریس کلب کے ممبر اور افسانہ نگار مقبول ناصر کے گھر پر چھاپہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ سراسر پولیس گردی ہے۔
قلات: بی این پی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی وزیر شہزادہ موسی’ جان احمدزئی نے قلات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قلات میں سڑکیں بن رہے ہیں مگر قلات پیلس کو جانے والی سڑک چلنے کے قابل نہیں ہے۔
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی میر علی مدد جتک،جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ اور سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے ملتان میں پیپلزپارٹی کی یوم تاسیس اور پی ڈی ایم کے کامیاب جلسہ عام پر ملتان کی عوام اور سیاسی کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی جمہوری اور فلاحی ریاست،سابق صدرا ٓصف علی زرداری کی 18ویں آئینی ترمیم کے تحفظ کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں جدوجہد جاری رہے گا۔
کوئٹہ: بلوچستان کی مختلف طلباء تنظیموں کے رہنماؤں نے پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی کی بازیابی خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پروفیسر کے اغواء میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے بصورت دیگر وہ دوبارہ احتجاج شروع کرنے پر مجبورہوں گے۔
کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت ملتان جلسہ گاہ کو قرنطینہ مرکز قرار دے شرکاء کو اس وقت تک واپس جانے نہ دے جب تک انکے کورونا ٹیسٹ منفی نہیں آتے،پیپلزپارٹی کا اپنے یوم تاسیس کے موقع پر کارکنوں کو کورونا کی بھٹی میں جھونکنا افسوسناک ہے۔
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر حافظ حمداللہ نے چمن میں شہریوں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں، اس طرح کے واقعات علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔
کوئٹہ نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملتان میں سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی احتجاجی تحریک سے سلیکٹڈ حکومت بوکھلا گئی ہے بلوچستان کی عوام کو سماج دشمن عناصر کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے بلوچستان اور سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Posted by نیوز ڈیسک & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش لیگ تھری کے کوئٹہ میں کامیاب انعقاد سے نہ صرف پاکستان بلکہ بلوچستان کا مثبت امیج پورے دنیا میں اجاگر کرنے میں معاون ثابت ہوا۔ کھلاڑی امن کے سفیر ہوتے ہیں ان کی کھیل کے میدان میں حوصلہ افزائی ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان انٹرنیشنل سکوائش لیگ تھری کی اختتامی تقریب کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی اورپی ڈی ایم کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ ایک منصوبے کے تحت بلوچستان میں بدامنی کے واقعات بڑھ رہے ہیں بلوچستان یونیورسٹی براہوئی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر لیاقت سنی کا مستونگ سے دن کی روشنی میں اغواء ہونا حکومت اوراداروں کیلئے۔
کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی اتوار کے روز میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سوئپر کے گھر بستی پنچائیت پہنچے اور ان سے ملاقات کی اس موقع پر لیاقت شاہوانی نے سوئپر قمر بھٹی کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا بہت جلد ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے عوام کے ساتھ زیادتی کی کسی کو اجازت نہیں وزیراعلیٰ بلوچستان کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے۔