جامعہ بلوچستان کے پروفیسر کادن دیہاڑے اغواء قابل مذمت ہے،نذیر بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی چیئرمین نذیر بلوچ نے کہا ہے بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسرز کا دن دھاڑے اغوا ہونا اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ بلوچستان میں کوئی بھی شہری اساتذہ کرام طلبا و دیگر مکاتب فکر مکمل طور پر غیر محفوظ ہے۔

بلوچستان میں استاد، طالب علم، ڈاکٹر، قلم کار محفوظ نہیں،بی ایس او پجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خارن: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجارکے مرکزی چیئر مین زبیربلوچ،وحدت بلوچستان کے صوبائی صدر بابل ملک بلوچ،سینٹرل کمیٹی کے ممبران علی نواز بلوچ،آصف نور بلوچ،عید محمد بلوچ،سینئر رائنما غنی حسرت بلوچ نے خاران کے تنظیمی دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو علم ہے کہ گزشتہ ایک دہائی سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طالب علم۔

عبدالرزاق مینگل کی قربانیاں یاد رکھی جائیں گی،موسیٰ بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ اور پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے بی این پی کوئٹہ شہر سے تعلق رکھنے والے پارٹی کے بانی اور مخلص نظریاتی ساتھی عبدالرزاق مینگل کی ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے عبدالرزاق مینگل مرحوم کے بی ایس او پارٹی اور قومی حقوق کی سیاسی جدوجہد کیلئے خدمات،جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

ملتان جلسے سے قبل کارکنوں کی گرفتاری شرمناک ہے، سربلند جوگیزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے ترجمان سردارسربلند جوگیزئی نے ملتان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم گیلانی سمیت پی ڈی ایم کے سینکڑوں کارکنوں کی گرفتاریوں اور لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان جلسے سے قبل پارٹی رہنماوں اور کارکنوں کی گرفتاریاں اور تشدد شرمناک اور قابل مذمت عمل ہے۔

حکومت اقلیتوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کریگی، ظہور بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اقلیتوں اور ان کے آئینی حقوق کے تحفظ کے لئے پوری طرح پرعزم ہے بلکہ اقلیتوں کا ایک محکمہ قائم کیا گیا ہے مواصلاتی نظام صوبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔

مستونگ،مسافر کوچ لوٹ لی گئی، ٹرانسپورٹرز کا احتجاج شاہراہ بلاک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: مستونگ شہر کے قریب قومی شاہراہ پر مسلح ڈاکوں کی مسافر کوچ میں لوٹ مار، ٹرانسپوٹرز اور مسافروں کا شدید احتجاج ڈاکوں کی لوٹ مار کے خلاف احتجاجا قومی شاہراہ کو بلاک کر دیا ہے۔

جامعہ بلوچستان کے پروفیسر کے اغوا کا مبینہ واقعہ قابل مذمت ہے،بلاول بھٹو زرداری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان یونیورسٹی کے پروفیسر کی جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے پروفیسر لیاقت سنی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

ملکی حالات کو بہتر بنانا ہے تو سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کرنا ہوگا: شہباز شریف

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کاکہنا ہےکہ حکومت کے ہاتھوں پاکستان کا ہرشعبہ تباہی کےدہانے پرپہنچ چکاہے، ملک کے حالات کو بہتر بنانا ہے تو سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کرنا ہوگا۔

نا اہل حکمرانوں سے نجات کیلئے معاشرے کے ہر فرد کو پی ڈی ایم کا ساتھ دینا ہوگا، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے ضلع کونسل کوئٹہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود صرف جمہوریت سے ممکن ہے موجودہ حکومت نے ملک کو ترقی کا درجہ دینے کے بجائے تنزلی کی طرف دھکیلتے ہوئے ترقی پذیر کی سطح سے بھی نیچے لاکر رکھ دیا ہے نیشنل پارٹی جمہوریت کی بحالی کیلیے جمہوری سیاسی کردار کو مضبوطی سے نبھائے گی تنظیم سیاسی عمل کا اہم ترین جز ہے۔

تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف ملک گیر احتجاج کرینگے، پرائیویٹ سکولز ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : آل پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے متنبہ کیاہے کہ اگر نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی ، ایک طرف انٹرنیشنل اسکوائش اوپننگ سرمنی میں وزیراعلی بلوچستان سمیت ڈیرھ سو سے زائد لوگ شریک ہوتے ہیں۔