لاہور: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں ملکی مفاد کے پیش نظر اپوزیشن کو اپنی روش بدلنا ہو گی ،کورونا کی دوسری لہر میں بے احتیاطی کا پاکستان متحمل نہیں ہوسکتا ہے،حکومت فلاحی ریاست کو مدنظر رکھتے ہوئے درست اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلی شکایت سیل ناصر سلمان ، چیئرمین پراس بریگیڈئیر(ر) شاہجہان اور کرنل (ر) اعظم سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔