ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدا: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے خضدار کے دورے کے موقع پر گرلز ڈگری کالج خضدار اور وومن ڈویلپمنٹ بزنس سینٹر خضدار کا دورہ کیا، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو، سینیٹر خالد بزنجو، پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند، پارلیمانی سیکریٹری برائے ہیلتھ ڈاکٹر ربابہ بلیدی،پارلیمانی سیکریٹری وومن ڈویلپمنٹ محترمہ ماہ جبین شیران،رامین محمد حسنی،کمشنر قلات ڈویژن مدثر وحید ملک و دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پی ڈی ایم اتحاد تحریک کی صورت اختیار کرگیا ہے ، غفور حیدری

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

تنگوانی: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سنیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ پی ی ٰ ایم کا اتحاد تحریک کی شکل میں ہے،ہم سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف جمع ہوئے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہمارا بنیادی مسئلہ موجودہ پارلیمنٹ جس کے نتیجے میں بننے والی حکومت ہے ۔ موجودہ حکومت ہوا میں ہے۔

کوئٹہ کے مختلف سڑکوں کی توسیع سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے رپورٹ طلب کرلی ،موبائل ٹاورز بارے رپورٹ جمع کرنیکی ہدایت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد کا مران ملا خیل اور جسٹس جناب جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل بنچ نے کو ئٹہ میں مختلف سڑکوں کی توسیع ،ڈرینیج لا ئن کی تعمیر و دیگر سے متعلق آئینی درخواست کی سما عت کے دوران ریلوے حکام سے این او سیز میں تاخیر پر بر ہمی کا اظہاراور تنبہہ کی ۔عدالت نے مو با ئل ٹاورز کے انسانی صحت اور ما حول پر اثرات سے متعلق تحقیق منعقد کر نے کی راہ ہموار کر نے اورپا کستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے ) بلو چستان کو سیلو لر کمپنیوں ان کے بی ٹی ایس ٹا ورزکی جی پی ایس لو کیشن و دیگر سے متعلق علیحدہ علیحدہ رپور ٹس جمع کر نے کی ہدایت کی ۔

آن لائن کلاسز کیخلاف طلباء تنظیموں کی احتجاجی ریلی و مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: بلوچستان کے طلباء تنظیموں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سہولیات کے بغیر آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ طلباء دشمنی پر مبنی ہے ، صوبے کے 86فیصد لوگ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہے انٹرنیٹ کے بغیر آن کلاسز لینا ممکن نہیں ، پی ڈی ایم کی تحریک قابل قدر ہے تاہم پی ڈی ایم قائدین کو طلباء کے مسائل اجاگر کرنے چاہیے ، آئے روز فیسوں اضافے سے غریب طلباء کو حصول تعلیم میں مشکل پیش آرہی ہے ۔

بلوچ اسٹوڈنٹس کتاب کاروان کے زیر اہتمام سنگت فیروز بلوچ ڈونیشن کاقیام

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کتاب کاروان کے ساتھی ” سنگت فیروز بلوچ ” کے نام سے اپنے بک ڈونیشن کیمپ کا اعلان کر چکا ہے ، اس سلسلے میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کراچی زون نے ملیر کے مختلف علاقوں میں چار روزہ کیمپ کا انعقاد کیا – کتاب کارواں کے ساتھیوں نے اپنے چار روزہ کمپئین کا آغاز 21 نومبر کو جلال مراد فٹبال کلب شرافی گوٹھ سے کیا۔

غلام نبی مری کا حاجی نظر محمد کلوانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں بلوچ قومی تحریک کے سابق جلاوطن رہنما ء و مری قبیلے کے معروف شخصیت اور کیچ کے تاجر رہنما حاجی نظر محمد کلوانی مری کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے۔

بی ایس او نے طلباء کی سیاست میں نرسری کا کردار ادا کیا ہے،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

منگچر: بی ایس او بلوچستان میں ہمیشہ سیاسی نرسری کاکردارااداکرتی چلی آرہی ہے 1967 کومیرعبدالعزیزکرد اورمیریوسف عزیز مگسی جیسے لیڈروں نے اس پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی جوآج دورجدید میں بھی نظریاتی اورفکری سیاسی لیڈر پیداکررہی ہے جو مظلوم ومحکو م طبقات کے حقوق کے لیے سیاسی جدوجہد کررہی ہے ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ عبدالستار بلوچ، بی ایس او پجارکے مرکزی رہنما واجہ ظفربلوچ۔

ڈیرہ مراد جمالی،گاؤں احمدسلطان میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مرادجمالی پرانی دشمنی کے بناپرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ملزمان موقع سے فرارتفصیلات کے مطابق منجھو شوریٰ پولیس تھانہ کی حدود گوٹھ احمدسلطان میں لاشاری قبائل کے دوگروپس کے درمیان پرانی دشمنی کی بناء پر موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کرکے جمعہ خان لاشاری کوقتل کرکے موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے نعش کوسول ہسپتال منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردیا تاہم آخری اطلاع نے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی۔

صوبے سے پولیو کے خاتمے کیلئے سب کو اپناکرداراداکرناہوگا، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بشریٰ رند نے کہا کہ صوبے سے پولیو کے خاتمے اور اپنے مستقبل کے معمار وں کی حفاظت کیلئے والدین اپنے بچوں کو ہر بار پولیو کے حفاظتی کیلئے قطر ے پلا ئیں تاکہ یہ خطر ناک و ائرس بچوں کے جسم سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہوسکے۔

کوروناسے بچاؤکیلئے علماء کرام عوام میں شعوربیداکریں،کمشنرنصیرآباد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نصیر آباد: کمشنر نصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی نے کہا ہے کہ کورونا سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے علماء کرام عوام میں شعور بیدار کریں انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے دین اسلام کے بتائے گئے اصولوں کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیئے شعور آگاہی کے حوالے سے علماء اپنے خطبات میں عوام کو درس دیں ہم احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ہی کورونا جیسے موذی مرض سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔