علم و کتاب کو ہتھیار بناکر ہی ہم باوقار قوم بن سکتے ہیں، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا کہ تعلیم سے دورسماج میں استحصال کا راج ہوتا ہے، ہماری آئندہ نسلوں کی بقاعلم وکتاب سے منسلک ہونے میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز سراوان ہاس کوئٹہ میں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کی لائبریری کے منتظمین کو بلوچستان پیس فورم کی جانب سے کتابیں دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صوبائی حکومت نے گورنر ہاؤس کے فنڈز روک دیئے،گورنر وزیراعلی سے خفا ء

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے گورنر ہاؤس کے سالانہ ایک ارب روپے کے فنڈز روک دیئے گئے،فنڈز گورنر بلوچستان جسٹس(ر)امان اللہ خان یاسین زئی کے حلف اٹھانے کے فوراً بعد روکے گئے،مذکورہ فنڈز گورنر ہاؤس سیکرٹریٹ کی جانب سے بلوچستان کی مختلف جامعات کے ترقیاتی منصوبوں سمیت صوابدیدی اختیار کی مد میں خرچ کئے جاتے تھے،دو سال سے فنڈز جاری نہ ہونے کی وجہ سے جامعات کے مختلف ترقیاتی منصوبے بھی تعطل کا شکار ہو گئے۔

بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینگے عوام کی خدمت مشن ہے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرینگے‘ نوابزادہ شازین بگٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شاہ زین خان بگٹی نے کہا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی کا مقصد عوام کی خدمت ہے سابق روایات کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے حلقہ انتخاب کی عوام کو مسائل ومشکلات سے چھٹکارا دلانے میں اپنا کردار ادا کریں گے سبی سمیت بلوچستان کی عوام کیلئے جمہوری وطن پارٹی کی جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں عوام کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل کیلئے جمہوری وطن پارٹی ہر فورم پر جدوجہد کرے گی تعلیم صحت پینے کے صاف پانی سٹرکوں کے نظام کی درستگی سمیت بے روزگار ی کے خاتمہ کے لئے بھی اپنا رول پلے کریں گے۔

حکومت کورونا کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے تیاررہے،اسپیکر بلوچستان اسمبلی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے جمعرات کے روز فاطمہ جناح جنرل اینڈ چیسٹ ہسپتال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل نے اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی کو کورونا سے نمٹنے کے لئے ہسپتال میں موجود انتظامات سے آگاہ کیا ڈاکٹر نور اللہ موسی خیل نے کہا کہ اس وقت ہسپتال کی سب سے بڑی ضرورت آکسیجن جنریٹنگ پلانٹ ہے کیونکہ اب تک ہسپتال میں سلینڈرز استعمال کئے جارہے ہیں۔

بی ایس او سیاسی و شعوری جدوجہد کا نام ہے، نعیم بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بی ایس او پجار اوستہ محمد زون کے زیر اہتمام بی ایس او کے 53 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے پروگرام منعقد کیا گیا جسکے مہمان خاص بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ تھے پروگرام میں بی ایس او پجار و نیشنل پارٹی کے عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر بی ایس او پجار کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ، بہاولپور زون کے آرگنائزر نوید بلوچ،نیشنل پارٹی جعفرآباد کے نائب صدر میر غلام نبی رند۔

جامعہ بلوچستان کے امتحانات شیڈول کے تحت ہوں گے، وائس چانسلر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمان کے زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس جامعہ کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ جس میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر سعود تاج، ڈین فیکلٹیز، سینئر اساتذہ اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں جامعہ کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، مستقبل کے منصوبوں سمیت کرونا وائرس کے موجودہ صورتحال سمیت مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا اور مختلف فیصلے کئے گئے۔

بساک کی فعالیت کارکنوں کی جہد کا نتیجہ ہے، سلمان بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کوئٹہ زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت اعجاز بلوچ منعقد ہوا۔اجلاس کے مہمان خاص مرکزی جنرل سیکریٹری سلمان بلوچ اور مرکزی وائس چیئرپرسن صبیحہ بلوچ تھے۔اجلاس میں مرکزی سرکولر، تنظیمی امور، تنقید برائے تعمیر سمیت مختلف ایجنڈے زیر بحث آئے مختلف ایجنڈوں پر سیر حاصل گفتگو کے بعد تنظیمی بہتری کے لئے متعدد فیصلے کیے گئے۔

بلوچستان کمیونٹی سکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی دھرنے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کمیونٹی سکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے آج جمعہ کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان بلوچستان کمیونٹی سکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر سید رفیع اللہ اورجنرل سیکرٹری ظہور احمد کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی سکولز اساتذہ 2007سے قلیل تنخواہوں پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سانحہ8 اگست کے شہداء کے اہل خانہ کیلئے دیئے گئے32 کروڑ کہاں گئے،علی احمدکرد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: ہادی شکیل پینل اور وکلاء پینل کے رہنماؤں علی احمد کرد، میر عطاء اللہ لانگو، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اکرم شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 28نومبر کو بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں وکلاء کو کالے کوٹ اور ٹائی کی لاج رکھنی ہوگی، آج حشمت قمبرانی ایڈووکیٹ آئی سی یو میں زندگی و موت کی کشمش میں مبتلا ہے مگر ان کا کوئی پوچھنے والا نہیں دوسری جانب پرتکلف دعوتوں پر لاکھوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں۔

موسیٰ گیلانی سمیت کارکنوں کی گرفتاری قابل مذمت ہے،کبیر محمد شہی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمدشہی نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزا د ے علی موسی گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنماوں اور کارکنوں کی گر فتاریاں سلیکٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہیں اور اس طرح کے منفی حربوں سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔