لسبیلہ میں پانچ غیرمقامی افراد کی لوکل،ڈومیسائل منسوخ کردی گئیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل: لسبیلہ میں پانچ غیرمقامی افراد کی لوکل،ڈومیسائل منسوخ کردی گئیں،مزید 120افراد کی لوکل،ڈومیسائل جعلی ہونے کا اندیشہ،لسبیلہ میں غیرقانونی اور جعلی لوکل سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل جاری نہیں کی جائیں گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیولسبیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ کی صحافیوں سے گفتگو،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کی جانب سے عدالت عالیہ کے حکم کیمطابق لوکل سرٹیفکیٹ اور ڈومیسائل کے تصدیقی مرحلے میں پانچ جعلی لوکل۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دو پارلیمانی سیکرٹریز کے قلمدان تبدیل کردئیے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دو پارلیمانی سیکرٹریز کے قلمدان تبدیل کردئیے، جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا نے حکومت بلوچستان کے رولز آف بزنس 2012کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پراجلاس، آرمی چیف کی شرکت

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء شیخ رشید احمد، اسد عمر، فیصل واوڈا اور مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے شرکت کی۔

راولپنڈی میٹرو بس ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر دھرنا، سروس معطل

Posted by & filed under پاکستان, مزید خبریں.

راولپنڈی میٹرو ملازمین کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاجی دھرنا تاحال جاری ہے جس کے باعث بس سروس معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بلوچستان سرکاری تعلیمی ادارے آج سے بند رہینگے، نجی سکولوں کا فیصلہ ماننے سے انکار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوئٹہ نے کورونا کے باعث آج 26نومبر سے سکولوں کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تاہم پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے سکول بند کرنے سے انکار کرتے ہوئے 15دسمبر تک سکول کھولنے اور امتحانات لینے کی ٹھان لی ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کرئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق 26نومبر 2020سے 28فروری 2021تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی یکم مارچ 2021سے باقاعدہ سکولوں میں درس و تدریس کا عمل شروع ہوگا۔

نواب رئیسانی کا پی پی ملتان کے رہنماؤں گرفتاری کی مذمت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحب زادے علی موسی گیلانی اور پیپلز پارٹی کیکارکنوں کی گرفتاری کی پرزور مزمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علی موسی گیلانی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو فورا رہا کیا جائے۔

لاک ڈاؤن کیا گیا تو تمام قومی شاہراہیں بند اور پی ڈی ایم تحریک کا حصہ بنیں گے، انجمن تاجران

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نے متنبہ کیاہے کہ اگر ایک مرتبہ پھر بلوچستان میں لاک ڈاؤن لگانے کی کوشش کی گئی تو نہ صرف صوبے کے تاجر شاہراہیں بند کریں گے بلکہ پی ڈی ایم کی تحریک کا حصہ بن کر تاجروں کی آواز اٹھانے پر مجبور ہوں گے، بلوچستان کے تاجر مزید نقصان اٹھانے کے متحمل نہیں ہوسکتے، صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران تاجرون کے ساتھ کئے گئے وعدوں میں سے ایک بھی وفا نہ ہوسکا۔

بلوچستان حکومت خواتین کو معاشی خودمختار بنانے میں سنجیدہ ہے، ڈاکٹر ثمینہ امان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بیگم گورنربلوچستان ڈاکٹر ثمینہ امان نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے کی جانے والی کوشش لائقِ تحسین ہے، خواتین پر تشدد کے خلاف ایکٹیویزم کے سولہ دن ہمیں یہ درس دیتا ہیکہ ہم بلوچستان میں خواتین کے حالات زار کا بغور جائزہ لیں کیونکہ سردست خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے نئے اقدامات اٹھانا ناگزیر ہو چکا ہے۔

ملتان جلسہ کے انتظامات کرنیوالے رہنماؤں پر مقدمات غیر جمہوری عمل ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملتان میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مقامی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات کا قیام انتہائی افسوسناک اور قابل مزمت ہے انہوں نے کہاکہ ملتان میں 30 نومبر کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسہ کے انتظامات کرنے والے پی ڈی ایم کے لیڈران پر جھوٹی اور سنگین جرائم کی دفعات کے تحت درج کی جانے والی ایف آئی آر جمہوری اور سیاسی روایات و اداب کے خلاف ہے بلکہ غیر جمہوری و غیر آئینی سوچ و فکر کی غمازی کرتا ہے اس کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

بلوچستان وسائل سے مالا مال ہے سازش کے تحت پسماندہ رکھا گیا ہے، بی این پی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

نصیر آباد: پارٹی کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے تمام علاقوں میں ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد کی جائے بلوچستان وسائل سے مالا مال سرزمین جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا پارٹی سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے پارٹی کو جدید بنیادوں پر فعال کرنے کے مراحل کو آگے بڑھا رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ضلع کونسل نصیر آباد کے انتخابات کے موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات مہمان خاص ایم این اے آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ‘ اعزازی مہمان مرکزی سیکرٹری فنانس ایم پی اے ملک نصیر احمد شاہوانی‘ مرکزی کمیٹی کے ممبران میر خورشید جمالدینی‘ میر نذیر احمد کھوسہ‘ میر عبدالغفور مینگل‘ اسماعیل مینگل نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔