|

وقتِ اشاعت :   November 26 – 2020

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دو پارلیمانی سیکرٹریز کے قلمدان تبدیل کردئیے، جمعرات کو وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا نے حکومت بلوچستان کے رولز آف بزنس 2012کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے۔

بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والی پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند سے اربن پلاننگ اور کوئٹہ ڈوپلمنٹ اتھارٹی کا اضافی قلم دان واپس لیکر انہیں محکمہ اطلاعات کی پارلیمانی سیکرٹری مقرر کردیا جبکہ پی ٹی آئی کے رکن مبین خلجی سے توانائی کا قلم دان لیکر انہیں محکمہ اربن پلاننگ اور کوئٹہ ڈوپلمنٹ اتھارٹی کا قلم دان سونپ دیا ہے۔