بی ایس او کاطلباء بحالی طاقت مارچ، سیاسی اسیران کی رہائی کا مطالبہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ملک گیر سطح پر طلبہ مارچ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بی ایس او کی یومِ تاسیس کے موقع پر 27 نومبر کو کوئٹہ میں میٹروپولیٹن پارک سے لے کر پریس کلب تک ‘طلبہ طاقت بحالی مارچ’ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں طلباء نے شرکت کی اور طلبہ کو درپیش مسائل کو اجاگر کیا۔

امراض گردہ کے علاج کیلئے طبی سہولیات کا دائرہ بڑھانے کی ضرورت ہے، ربابہ خان بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امراض گردہ کے علاج معالجے کے لئے دستیاب طبی سہولیات کا دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت ہے کوئٹہ میں قائم ” بینیک “دیہی علاقوں میں ڈیلاسسز یونٹس کی فعالیت کے لئے تیکنیکی معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائے یہ بات انہوں نے بلوچستان انسٹی ٹیوٹ آف نیفرالوجی اینڈ یورولوجی کوئٹہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر کریم زرکون سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

ملکی آبادی کی اکثریت دیہی علاقوں میں رہتی ہے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ملک کی بیشتر آبادی ابھی بھی دیہی علاقوں میں رہتی ہے. دیہی علاقوں میں شہروں کی نسبت صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات بہت کم ہیں. ہمیں تمام بچوں کو بلاامتیاز برابر کی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ جان لیوا عالمی وبا کوویڈ-نائنٹین سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا کوئٹہ میں کامیاب انعقاد قابل تحسین ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے 25ویں بین الاقوامی امراض اطفال سہ روزہ کانفرنس کی کوئٹہ میں افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا

ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدا: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے خضدار کے دورے کے موقع پر گرلز ڈگری کالج خضدار اور وومن ڈویلپمنٹ بزنس سینٹر خضدار کا دورہ کیا، وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو، سینیٹر خالد بزنجو، پارلیمانی سیکریٹری اطلاعات محترمہ بشریٰ رند، پارلیمانی سیکریٹری برائے ہیلتھ ڈاکٹر ربابہ بلیدی،پارلیمانی سیکریٹری وومن ڈویلپمنٹ محترمہ ماہ جبین شیران،رامین محمد حسنی،کمشنر قلات ڈویژن مدثر وحید ملک و دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پی ڈی ایم اتحاد تحریک کی صورت اختیار کرگیا ہے ، غفور حیدری

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

تنگوانی: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری سنیٹرمولانا عبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ پی ی ٰ ایم کا اتحاد تحریک کی شکل میں ہے،ہم سلیکٹیڈ حکومت کے خلاف جمع ہوئے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مولاناعبدالغفور حیدری نے کہا کہ ہمارا بنیادی مسئلہ موجودہ پارلیمنٹ جس کے نتیجے میں بننے والی حکومت ہے ۔ موجودہ حکومت ہوا میں ہے۔

کوئٹہ کے مختلف سڑکوں کی توسیع سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے رپورٹ طلب کرلی ،موبائل ٹاورز بارے رپورٹ جمع کرنیکی ہدایت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: بلو چستان ہا ئی کورٹ کے جسٹس جناب جسٹس محمد کا مران ملا خیل اور جسٹس جناب جسٹس روزی خان بڑیچ پر مشتمل بنچ نے کو ئٹہ میں مختلف سڑکوں کی توسیع ،ڈرینیج لا ئن کی تعمیر و دیگر سے متعلق آئینی درخواست کی سما عت کے دوران ریلوے حکام سے این او سیز میں تاخیر پر بر ہمی کا اظہاراور تنبہہ کی ۔عدالت نے مو با ئل ٹاورز کے انسانی صحت اور ما حول پر اثرات سے متعلق تحقیق منعقد کر نے کی راہ ہموار کر نے اورپا کستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے )انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے ) بلو چستان کو سیلو لر کمپنیوں ان کے بی ٹی ایس ٹا ورزکی جی پی ایس لو کیشن و دیگر سے متعلق علیحدہ علیحدہ رپور ٹس جمع کر نے کی ہدایت کی ۔

آن لائن کلاسز کیخلاف طلباء تنظیموں کی احتجاجی ریلی و مظاہرہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: بلوچستان کے طلباء تنظیموں کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ سہولیات کے بغیر آن لائن شروع کرنے کا فیصلہ طلباء دشمنی پر مبنی ہے ، صوبے کے 86فیصد لوگ انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہے انٹرنیٹ کے بغیر آن کلاسز لینا ممکن نہیں ، پی ڈی ایم کی تحریک قابل قدر ہے تاہم پی ڈی ایم قائدین کو طلباء کے مسائل اجاگر کرنے چاہیے ، آئے روز فیسوں اضافے سے غریب طلباء کو حصول تعلیم میں مشکل پیش آرہی ہے ۔

بلوچ اسٹوڈنٹس کتاب کاروان کے زیر اہتمام سنگت فیروز بلوچ ڈونیشن کاقیام

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کراچی: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کتاب کاروان کے ساتھی ” سنگت فیروز بلوچ ” کے نام سے اپنے بک ڈونیشن کیمپ کا اعلان کر چکا ہے ، اس سلسلے میں بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کراچی زون نے ملیر کے مختلف علاقوں میں چار روزہ کیمپ کا انعقاد کیا – کتاب کارواں کے ساتھیوں نے اپنے چار روزہ کمپئین کا آغاز 21 نومبر کو جلال مراد فٹبال کلب شرافی گوٹھ سے کیا۔

غلام نبی مری کا حاجی نظر محمد کلوانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں بلوچ قومی تحریک کے سابق جلاوطن رہنما ء و مری قبیلے کے معروف شخصیت اور کیچ کے تاجر رہنما حاجی نظر محمد کلوانی مری کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے۔

بی ایس او نے طلباء کی سیاست میں نرسری کا کردار ادا کیا ہے،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

منگچر: بی ایس او بلوچستان میں ہمیشہ سیاسی نرسری کاکردارااداکرتی چلی آرہی ہے 1967 کومیرعبدالعزیزکرد اورمیریوسف عزیز مگسی جیسے لیڈروں نے اس پلیٹ فارم کی بنیاد رکھی جوآج دورجدید میں بھی نظریاتی اورفکری سیاسی لیڈر پیداکررہی ہے جو مظلوم ومحکو م طبقات کے حقوق کے لیے سیاسی جدوجہد کررہی ہے ان خیالات کااظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ عبدالستار بلوچ، بی ایس او پجارکے مرکزی رہنما واجہ ظفربلوچ۔