بی ایم سی میں ملازمین و طلباء کا استحصال کیا جارہاہے، بحالی تحریک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بولان میڈیکل کالج بحالی تحریک کے رہنماؤں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ نااہل میڈیکل یونیورسٹی انتظامیہ کسی قانون کو خاطر میں نہیں لارہی ہٹ دھرمی انتہاہ کو پہنچ چکی ہے اس طرح کے متنازعہ انتظامیہ کے ہوتے ہوئے ادروں کا استحکام خام خیالی ہے طلباء کے سکالرشپ اور ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی احتجاج پر مجبور کررہی ہے۔

موقع پرستوں کا کوئی نظریہ نہیں کارکردگی واٹس ایپ اورٹویٹر تک ہے، شکیلہ نوید دہوار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ اللہ یار: رکن بلوچستان اسمبلی اور بی این پی خواتین رہنماء شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ جمہوری سیاسی جدوجہد میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے صوبے کی خواتین کو سیاسی طور پر باشعور بنانے کے لیے بی این پی خواتین ونگ کو منظم کیا جارہا ہے جعفرآباد سمیت نصیرآباد ڈویڑن میں خواتین کی ممبر سازی اور یونٹس کے قیام عمل میں لائے جارہے ہیں۔

پشتونخوامیپ کسی بھی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی، رحیم زیارتوال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ایسے کسی بھی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی جس میں راتوں رات بننے والی ایک پارٹی کو غیر آئینی و غیر جمہوری طورپر حکومت حوالے کیا گیا ہو، پی ڈی ایم کے کسی بھی پلیٹ فارم پر اے این پی کو حکومت سے الگ ہونے کا کوئی مشورہ نہیں دیا گیا۔

عدالت کا سپورٹس فنڈز کا من پسند افراد میں تقسیم کی تحقیقات کا حکم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل نے سپورٹس فنڈز کی من پسند افراد میں تقسیم کے حوالے ڈی جی سپورٹس بلوچستان اور اینٹی کرپشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس امر کی انکوائری کو قانون کے تحت مقررہ مدت میں پائیہ تکمیل تک پہنچائیں بلکہ سیکرٹری سپورٹس اور کلچر اور ڈی جی سپورٹس بلوچستان اس امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ سرکاری رقوم سختی سے قانون اور قواعد کے مطابق استعمال کی جائیں۔

بلوچستان میں کورونا ٹیسٹ کی کٹس کی کمی کا مسلہ حل ہوگیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا ٹیسٹ کی کٹس کی کمی کا مسلہ حل ہوگیا،صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز کی ادائیگی کے بعد کورونا کٹس کی فراہمی شروع کردی گئی کورونا ٹیسٹ کرنے کی شرح میں اضافہ ہوگیا۔محکمہ صحت کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے کورونا کٹس کی فراہمی بند ہونے اور صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا کٹس خریدے نہ جانے کی وجہ سے کورونا ٹیسٹ کی شرح کم ہوگئی تھی۔

میڈیکل کالجز میں داخلہ کیلئے سابقہ پالیسی بحالی کی جائے، بی ایس اے سی

Posted by & filed under بلوچستان, مزید خبریں.

کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچستان کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لئے نئی پالیسیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کالجز کیلئے نئی پالیسیوں کا اجراء تعلیم دشمن پالیسیوں کے زمرے میں آتا ہے جو کہ نہایت ہی تشویشناک ہے۔ بولان میڈیکل کالج سمیت صوبہ کے دیگر میڈیکل کالجز میں پروفیشنل نشستیں نہایت ہی کم ہیں۔

قومی شاہراہوں کو دورویہ کرنے کیلئے خضدار میں آگاہی ریلی، کوئٹہ میں تقریب کا انعقاد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کے نمائندوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبے کی تمام قومی شاہراہوں کو دو رویہ کرتے ہوئے ان پر ٹراما سینٹرز تعمیر کئے جائیں تاکہ حادثات میں کمی آسکے اور قیمتی انسانی جانوں کو ضائع ہونے سے بچا یا جائے ان خیالات کااظہار بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کے چیئر مین نجیب یوسف زہری،پروفیسر ڈاکٹر منظور بلوچ۔

سیندک و ریکوڈک پراجیکٹ سے ملازمین کی جبری برطرفی کیخلاف نیشنل پارٹی کا احتجاج

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: سیندک پروجیکٹ ریکوڈک پراجیکٹ اور بی ایم ای پروجیکٹس سے ملازمین کی جبری برطرفی اور انتقامی کارروائی کے خلاف نیشنل پارٹی اور بی ایس او پجار کی جانب سے نوشکی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور کارکنان نے شدید نعرہ بازی کی احتجاجی مظاہرے سے نیشنل پارٹی کے ریجنل رہنما فاروق بلوچ. بیبرگ بلوچ. رازق زہری. بی ایس او پجار کے رہنما حقنواز شاہ. این پی کے قاسم بلوچ اور میر ناصربادینی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک سازش کے ملازمین کو تنگ کیا جاتا ہے انہیں ذہنی ٹارچر کیا جاتا اور جبری برطرفی کی دھمکی دیکر انہیں ذہنی اذیت پہنچا رہے ہیں۔

پی ڈی ایم تحریک سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات و آئین کی بالادستی کا باعث ہوگا، اے این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پشین: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک ملک میں جمہوریت کے استحکام اور جمہوری اداروں کی مضبوطی کی تحریک ہے جو موجودہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے نجات اور ملک میں آئین وقانون کی بالادستی کے لئے میدان عمل میں اتری ہے، فوری طو رپر سلیکٹڈ حکمرانوں کو گھر بھیج کر ملک میں صاف و شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے، سلیکٹڈ حکمرانوں کا ہر دن عوام کے لئے نقصان دہ ہے۔