ایمل ولی خان کے کوئٹہ میں بیانات اے این پی کا موقف نہیں ہوسکتے، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے عوامی نیشنل پارٹی کوصوبا ئی حکومت میں رہنے سے متعلق کوئی طعنہ نہیں دیا بلکہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور حکومتی اراکین نے اے این پی کو دو میں سے ایک کشتی میں سوار ہونے کے مشورے دیئے ہیں، ایمل ولی خان ہمارے لئے قابل احترام ہیں وہ باچاخان کے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

لفظ جنوب سے سازش کی بو آرہی ہے بلوچستان کی تقسیم قبول نہیں، نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان و چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ترقی کے نام پربلوچ وطن کی تقسیم قبول نہیں، مغرب، مشرق، شمال، جنوب جیسے الفاظ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

یوٹرن لینے والے حکمران عوامی مسائل کے ذمہ دارہیں،مولاناعبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ موجودہ ناکام نااہل حکومت سابقہ صوبائی ومرکزی حکومتوں کا تسلسل ہے ہر وعدے کی خلاف ورزی کو یوٹرن کا نام دینے والے حکمران عوام کے مسائل ومشکلات کے ذمہ دارہیں جماعت اسلامی عوام کو مشکلات پریشانیوں ولٹیروں سے نجات دلائیگی قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔موروثی پارٹیاں پراپرٹیاں بن گئی۔

گلگت بلتستان کے نتائج کو ٹی وی چینلوں پر پہلے ہی چلایا گیا،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم عوامی مسائل کے حل، جمہوریت کی بحالی،صاف و شفاف پارلیمانی نظام کے قیام کی جدوجہد کا پلیٹ فارم ہے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ ایسے بیانات دینے سے گریز کریں۔

بی ایس اوپجار طلباء کے حقوق کیلئے اول روز سے جدوجہد کررہی ہے، بی ایس اوپجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بی ایس او پجار کے مرکزی کمیٹی کے ممبر گہنور بلوچ،طارق عزیز بلوچ بی ایس او پجار تمبو زون کے آرگنائیزر امجد بلوچ ڈپٹی آرگنایزر میر حسن بلوچ ڈیرہ مراد جمالی کے یاسر عرفات بلوچ، رضوان بلوچ، زاہد بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بی ایس او پجار نے روزِ اول سے کوشش کی ہے کہ وہ صوبے کی پسماندہ علاقوں میں بہترین تعلیم اور طلبا کی غضب شدہ حقوق کے لیے حصول کے لئے اول درجے کا کردارا دا کرے۔

جی بی میں پری پلان دھاندلی کے خدشات درست ثابت ہوئے،یعقوب ناصر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لورالائی: مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نا ئب صدر سینٹ کے سیٹنڈنگ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کے چیئرمین سینیٹر سردار محمد یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ جی بی میں پری پلان دھاندلی کرائی جائیگی اور وہی بات آج درست ثابت ہوئی پی ڈی ایم جی بی میں ہونے والے عام الیکشن کے نتائج کو کسی صورت قبول کرنے کو تیار نہیں۔

حکومت کوہلو میں گیس سلنڈر دھماکے میں متاثرین کی امداد کرے، غلام نبی مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، بی این پی کوہلو کے ضلعی صدر ملک گامن خان مری، جنرل سیکرٹری میر فاروق مری اور ضلعی سینئر نائب صدر نوریز بلوچ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں گزشتہ دنوں کوہلو کے علاقے بوہڑی میں شادی کے تقریب کے موقعے پر گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں بچوں کی شہادت اور بچوں کی جھلس کر شدید زخمی ہونے والے دلخراش سانحے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریڑھی میں گیس سلنڈر پھٹنے کے ناخوشگوار حادثہ میں 7بچے شہید اور25سے زائد نہتے اور معصوم بچوں کی جھلس کرشدید زخمی ہوگئے ہیں۔

متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن کے 25نومبر سے ہڑتال کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: متحدہ لوکل بس ایسوسی ایشن نے کو ئٹہ میں گرین بس منصوبے اور لو کل بسوں کے لئے ٹرمینل کی جگہ نہ دینے کے سلسلے میں 25نومبر کو غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کا اعلان کرتے ہو ئے کہا ہے کہ گرین بس منصوبہ لو کل بس ما لکان اور ڈرا ئیورز کو بے روزگا ر کر نے کے سوا کچھ نہیں۔ گزشتہ روز ایسوسی ایشن کا اجلاس چیئرمین محمد حنیف کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں یونین کے عہدیدارں نے شرکت کی۔

حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے،گورنر

Posted by & filed under انٹرویو, اہم خبریں.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ موجود حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور متوازن ترقی پر یقین رکھتی ہے اس ضمن میں صوبے کے تمام اضلاع بالخصوص دورافتادہ علاقوں کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر پہنچانا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت اور معیاری تکمیل یقینی بنائی جاے، فضیل اصغر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغرکی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 2020-2021ء کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ایس ڈی پی 2020-2021ء کے نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پی سی۔1 اور ٹینڈرنگ پروسیس میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈ یشنل چیف سیکرٹری عبدالرحمن بزدار، ایس ایم بی آر قمر مسعود سمیت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز موجودتھے۔