بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے، عطاء محمد بنگلزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رکن مرکزی کمیٹی و ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی اور نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکریٹری سعد دہوار بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بجلی کی مسلسل لوڈ شیڈنگ کے بعد موسم سرما میں گیس لوڈ شیڈنگ بھی شدت اختیار کرگیا ہے جس کی وجہ سے اہلیان سریاب نان شبینہ کے محتاج ہوچکے ہیں اور وہ شدید اذیت میں مبتلا سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں۔

ریکارڈ پی اے سی کے فارم میں پیش کرنا سب سے بڑی نا لائقی ہے، اختر حسین لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئر مین اختر حسین لانگو نے کہا ہے کہ کسی بھی محکمے کی جانب سے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر ڈائریکٹر جنرل آڈیٹ متعلقہ محکمہ کے خلاف کرمنل ایکٹ کے تحت قانونی کاروائی کریں تمام محکموں میں ریکارڈ کی عدم فراہمی آئین کی خلاف ورزی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے محکمہ زراعت و کوآپریٹو کے ساتھ ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

بلوچستان کے عوام کی ساتھ امتیازی سلوک جاری ہے، جاوید بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء ممبرسنٹرل کمیٹی چیئرمین جاویدبلوچ نے کہاہے کہ بلوچستان کے عوام کیساتھ امتیازی سلوک جاری ہے سترسالوں سے بلوچ قوم استحصال اورناانصافیوں کاشکارہے ترقی و سائنس کی جدیدصدی میں بلوچستان کے نوجوان قلم کی تقدس کیلئے اذیت گاہوں میں مقید ہے من الحیث بلوچ قوم کی حیثیت سے باوسائل سرزمین کامالک ہونے کے باعث علاقائی وبین الاقوامی انتقام کی زد میں ہے۔

تعلیم، صحت کے شعبوں میں انقلابی تبد یلیاں رونما ہورہی ہیں، بشریٰ رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی پارلیمانی سیکرٹری وچیئرمین کیوڈی اے بشریٰ رند نے کہاہے کہ صوبائی حکومت تعلیم، صحت وسمیت تمام شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے جس کے مثبت اثرات جلد رونما ہونگے۔صوبائی حکومت تمام اضلاع کو یکساں ترقی دینے کی پالیسی پر عمل پیراہے۔

اے این پی شہداء کی امین جماعت ہے، اصغر خان اچکزئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی خان ہاؤس پٹیل باغ منعقد ہوااجلاس میں تنظیمی امور اسد خان اچکزئی کی اغواء صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال سے متعلق غور وخوض ہوااجلاس میں شہید خان جیلانی خان اچکزئی کی دسویں برسی کے موقع پرپشین میں کامیاب عظیم الشان جلسہ عام کے انعقادپر پارٹی کارکنوں پشتون اولس بنیادی یونٹوں تحصیل وضلع تنظیموں صوبائی مرکزی پارلیمانی پارٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہدا ء کی امین جماعت کی حیثیت سے پارٹی شہداء ملی مبارزین اکابرین زبان وکلتورکیایام قومی فریضہ سمجھتے ہوئے پرجوش انداز سے مناتے رہیں گے۔

بلوچستان میں دہشتگردی اور انتشار پیدا کرنیکی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دینگے، آرمی چیف

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کا امن اور خوشحالی جمہوریت اور جمہوری اقدار سے وابستگی کے ساتھ منسلک ہے،پاکستان کی ترقی کے لئے بلوچستان کی ترقی اور استحکا م اہمیت کے حامل ہیں پاک فوج سمیت تمام شراکت دار بلوچستان کے لوگوں کی معاشی اور سماجی ترقی کے لئے کردار ادا کر رہے ہیں،بلوچستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے اور انتشار پیدا کرنے کے لئے دشمن عناصر کی مذموم کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

سیاسی جماعتیں جعلی ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں بیٹھنے سے انکار کرتے تو دھاندلی کا دن نہ دیکھنا پڑتا، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمانوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ روز اول سے اگر سیاسی جماعتیں جعلی ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں اسمبلی میں بیٹھے سے انکار کردیتیں تو گلگت بلتستان کے جعلی الیکشن کا دن انہیں آج نہیں دیکھنا پڑتا۔

برفباری کے دوران قومی شاہراہوں کی فوری بحالی کیلئے انتظامات مکمل ہیں، چیف سیکرٹری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف سیکریٹری بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ فضیل اصغر کی زیر صدارت موسم سرما میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے سے متعلق امور کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں برفباری میں قومی شاہراہوں کی بحالی اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی و ترسیل کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

بلوچستان حکومت اپنے پارٹی رہنماؤں کو کروڑوں کی نقد رقم فراہم کررہی ہے، اپوزیشن اراکین

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرملک سکندر خان ایڈووکیٹ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈنصر اللہ زیرے نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کما ل کے گزشتہ روز کے بیان پر جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے حقیقت یہ ہے کہ اپوزیشن گزشتہ ڈھائی سال سے بلوچستان کے عوام کو ترقی دینے کیلئے احتجاج کررہی ہے۔

حکومت اجتماعی ترقی کیلئے کوشاں ہے’ضیاء اللہ لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی کی قیادت میں اجتماعی ترقی کیلئے کوشاں ہے صوبے کے تمام اضلاع میں یکساں اور متوازن ترقی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔