|

وقتِ اشاعت :   November 18 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمانوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ روز اول سے اگر سیاسی جماعتیں جعلی ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں اسمبلی میں بیٹھے سے انکار کردیتیں تو گلگت بلتستان کے جعلی الیکشن کا دن انہیں آج نہیں دیکھنا پڑتا۔

گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے سیاسی جماعتوں کے گلگت بلتستان کے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ روز اول سے اگر سیاسی جماعتیں جعلی ڈپٹی اسپیکر کی سربراہی میں اسمبلی میں بیٹھے سے انکار کردیتیں تو گلگت بلتستان کے جعلی الیکشن کا دن انہیں آج نہیں دیکھنا پڑتا۔