آسٹریلیا کے سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرینگے، سرمایہ کاری بورڈ

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے زیر اہتمام آسٹریلوی سرمایہ کاروں کوبلوچستان میں سرمایہ کاری پر راغب کرنے اورمختلف مواقع اجاگر کرنے کیلئے ایک ویب نار منعقد کیا گیا، جس میں آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین، میلبورن میں قونصل جنرل، سردار عدنان راشد، سڈنی میں قونصل جنرل محمد اشرف، انویسٹمنٹ قونصلر حسن کانجی سمیت آسٹریلین سرمایہ کاراور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے بڑی تعدد میں شرکت کی۔

بلوچستان کے خزانے لوٹنے والوں کیخلاف ریفرنس کو انجام تک پہنچایا جائے، سردار یار محمد رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام کا دولت لوٹنے والوں کے خلاف ریفرنس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، صوبے میں عوامی دولت اور فنڈز کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، بدعنوانی ایک لا علاج مرض جو دن بہ دن بڑھتی ہی جا رہی ہے نیب بلوچستان کی طرف سے کرپشن میں ملوث لوگوں کے خلاف ریفرنس خوش آئند ہے۔

جی ٹی اے کا کیچ کے برطرف اساتذہ کی بحالی کیلئے بلوچستان بھر میں احتجاجی شیڈول کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے ضلع کیچ کے جبری طور پر برطرف کئے گئے 114 اساتذہ کی فوری بحالی کے لیے صوبہ بھر میں احتجاجی شیڈول کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے تفصیلات کے مطابق جی ٹی اے کی مرکزی کابینہ کا اجلاس گزشتہ روز صوبائی صدر حاجی حبیب الرحمن مردانزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ضلع کیچ کے جبری برطرف کئے گئے 114 مرد و خواتین اساتذہ کی فوری بحالی کے لیے صوبہ بھر میں احتجاجی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سلیکٹڈ کے اردگرد آٹا و چینی چور بیٹھے ہیں حکمرانوں کو گھر جانا ہوگا، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرا نوں کے پاس گھر جانے کے سوا اور کوئی راستہ نہیں ہے، سلیکٹڈ کے آس پاس آٹا، چینی چور اور عوام کے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والے بیٹھے ہیں، عوام اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے سے پریشان ہیں، یہ حکومت رواں سال کے آخر میں لگنے والے جھٹکے سے گرے گی، گلگت بلتستان کے انتخابات میں دھاندلی کا سلسلہ اب سے شروع ہے

بڑھتی ہوئی آبادی ایٹم بم کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے،منظور زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: سیکرٹری پاپولیشن بلوچستان منظوراحمد زہری اورڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر بازئی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی ایٹم بم کی شکل اختیار کرتی جارہی ہے،آبادی کو کنٹرول کرکے اکیسویں صدی کے چیلنجز سے نبردآزما ہوسکتے ہیں وسائل کی کمی کے باوجود آبادی میں تیزی کے ساتھ اضافہ مسائل میں اضافے سبب بن رہی ہے،معاشرئے میں منصوبہ بندی کا غلط مفہوم بیان کرکے عوام کو گمراہ کیا جارہا ہے۔

گورنر بلوچستان کا پاک چین فرینڈشپ ہیلتھ کیئر سینٹر کے قیام کا خیر مقدم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین عرصہ دراز سے دوستی کے گہرے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں. چین کے تعاون سے پاک چین فرینڈشپ ہیلتھ کیئر سینٹر کا قیام اور اس کو شہدائے آٹھ اگست کے نام سے منسوب کرنا لائقِ تحسین عمل ہے۔گورنر یاسین زئی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں ہیلتھ کیئر سینٹر کی سہولت کی فراہمی پر ہم چین کے مشکور ہیں۔

مستونگ گیس بحران شدید ہو گیا صارفین پریشان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: گرینڈالائنس کے مرکزی ترجمان نے کہاہے کہ مستونگ کے نااہل گیس آفیسرز کی وجہ سے گیس صارفین کوشدیدمشکلات درپیش ہے کلی عبدالرزاق زہری چوتو کلی منیجرمحمداکبرشاہوانی چوتوکلی چکل جلوزئی اور کلی پشکرم کے منظورشدہ میٹرزاورپائپ لائنز ابھی تک پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکے گیس پریشر عوام کیلئے دردسربن چکی ہے گھریلو صارفین بزرگ مریض سردی کی وجہ سے سخت تکالیف برداشت کرنے پر مجبور ہے۔

عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیاتو قوم کی تقدیر بدل دیں گے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ عوام نے جماعت اسلامی کا ساتھ دیاتو قوم کی تقدیر بدل دیں گے جماعت اسلامی حقیقی نظریاتی دینی جمہوری پارٹی ہے ہم نوجوانوں کو تعلیم،ٹیکنالوجی وہنرسے لیس کر کے جدید چیلنجزسے مقابلہ کیلئے تیار کر رہے ہیں الحمد اللہ ذمہ داران ورضاروں کی مخلصانہ جدوجہد کی بنیاد پر الخدمت فاؤنڈیشن بلاتفریق دکھی انسانیت کی خدمت کاقومی نام بن گیا ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں، جمال شاہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مسائل انبار لگے ہوئے صوبے کی عوام پریشانیوں کا شکار ہے حکومت بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ سمیت دیگر عوامی مسائل حل کرنے میں یکسر ناکام ہے،بلوچستان سے نکلنے والی گیس پر پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے صوبے کے تمام اضلاع کو گیس فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور پریشر کی کمی کا خاتمہ کیا جائے۔