قادر بلوچ ساتھیوں سمیت ن لیگ سے مستعفی، فوج کیخلاف بیانیہ قبول نہیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ نے مسلم لیگ(ن) چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو فوج مخالف بیانیے اور پارٹی قائدین کو عزت نہ دینے،بلوچستان سے متعلق فیصلوں میں اعتماد میں نہ لینے پر پارٹی چھوڑدی ہے،آرمی چیف کو میاں نواز شریف نے خود چیف آف آرمی اسٹاف بنایا اب وہ ماتحت افسران اور اہلکاروں کو بغاوت پر اکسارہے ہیں۔

سی پیک اور گوادر پورٹ سے متعلق معاہدے بلوچ قوم کیسامنے لائے جائیں، نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ سی پیک گوادر پورٹ اور کوسٹ کے حوالے سے کئے گئے معاہدوں کو بلوچ قوم کے سامنے لایا جائے گوادر کو میں نے موسم سرما کی بلوچستان کا دارالحکومت قرار دیا تھا موجودہ وزیراعلیٰ سی ایم سیکرٹریٹ کو فعال بنائیں بصورت دیگر میں سمجھتا ہوں کہ وہ توسیع پسندانہ منصوبہ کا حصہ سمجھتا ہوں انہوں نے کہا کہ سوویت اور امریکہ کی سرد جنگ اب بھی تازہ ہے۔

بلوچستان کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں مکران بلوچستان کا اٹوٹ انگ ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے تمپ،مند اور جوسک کے رہنماوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تقسیم کسی صورت قبول نہیں، مکران و گوادر بلوچستان کے اٹوٹ انگ ہیں ساوتھ بلوچستان کی باتیں منافقانہ سوچ کی پیداوار ہیں انھوں نے کھاکہ بلوچستان کے بارڈر پر ہونے والے کاروباری سرگرمیوں کو بند کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

استعفوں سے پارٹی پر فرق نہیں پڑتا،بلوچستان میں پارٹی بدلنے کی روایت موجود ہے، ن لیگ بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن))بلوچستان کے 32اضلاع میں پہلے کی طرح فعال ہے، جنرل (ر)عبدالقادر کی ساتھیوں سمیت مستعفی ہونے کا دکھ ہے، میاں محمدنواز شریف کے اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کی موقف کے ساتھ آج ملک کے تمام سیاسی و جمہوری پارٹیاں کھڑی ہیں، بلوچستان میں بہت سے لوگ ن لیگ میں شمولیت کے لئے رابطے میں ہیں۔

پی ڈی ایم تحریک کسی اسٹیج پر موجود نواب یا سردار کی کرسی سے بڑی ہے، احسن اقبال، خاقان عباسی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک کسی اسٹیج پر موجود نواب یا سردار کی کرسی سے بڑی ہے،مسلم لیگ(ن) پاکستان میں آئین کی بالادستی،حقیقی سیاسی جماعتوں کااتحاد اور جمہوری قوتوں کو ساتھ لیکرچل رہاہے،دوافراد کے جانے سے مسلم لیگ(ن) کی بلوچستان میں تنظیمی ڈھانچہ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔

صوبائی اور وفاقی حکومت بحرانوں کے خاتمے کیلئے قومی پالیسی بنائے، مولاناعبدالحق ہاشمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ۱ میرجماعت اسلامی صوبہ بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ صوبائی اور وفاقی حکومت بحرانوں کے خاتمے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے قومی پالیسی بنائے مگر حکمرانوں کے بے حس رویے نے ملک کو قوم کو شدید مایوس کیا ہے۔حکمران طبقہ کسی بھی حوالے سے قوم کو ریلیف نہیں دے رہا مہنگائی بے روزگاری اور بحرانوں ومافیازنے قوم کی زندگی اجیرن بنادی ہے جماعت اسلامی قوم کو مسائل ومشکلات اور پریشانیوں کے دلدل سے نکال لیگی۔

عوام سلیکٹڈ حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتی ہے،مولانا واسع

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالوسع نے کہا ہے کہ عوام سلیکٹڈ حکومت کو مزید برداشت نہیں کرسکتی ہے، عوام کو بے وقوف بنانے والوں کو گھر جانے کا وقت آن پہنچا ہے، پی ڈی ایم کسی صورت بھی نہیں ٹوٹے گی بلکہ جب تک موجودہ حکمران استعفے نہیں دیتے اور ملک میں نئے اور غیر جانبدارانہ انتخابات نہیں کرائے جاتے اس وقت تک یہ تحریک چلتی رہے گی۔

ہیلتھ کئیر سیکٹر میں اصلاحات کے لئے حکومت تعاون کریگی،ربابہ بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بلوچستان کے تمام اضلاع میں ای پی آئی پروگرام کے طے شدہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے اور پروگرام کوریج کی وسعت کے لئے بہتر حکمت عملی کی تشکیل پر زور دیتے ہوئے ٹھوس اقدامات اٹھانے  کی ہدایت کی ہے  کوئٹہ میں منعقدہ ای پی آئی سہ ماہی کاکردگی جائزہ اجلاس کی دو روزہ  تقریب کے اختتام پر صوبے بھر کے ڈسٹرکٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران سے خطاب کرتے ہوئے۔

فکر باچاخان کے سوا تمام دعوے اور وعدے معدوم ہوتے جارہے ہیں،اے این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پشین: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ فکر باچاخان کے سوا تمام دعوے اور وعدے معدوم ہوتے جارہے ہیں سو سالہ جہد کے دوران تمام تر مشکلات ومصائب کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا حتی کہ جانوں کے نذرانوں سے بھی دریغ نہیں کیا لیکن وطن اور مٹی سے محبت میں کوئی کمی نہ آسکی حکمران اگر ہمارے اکابرین کے مشوروں پر عمل کرتے تو ملک کے بائیس کروڑ عوام مرگ وزیست کا سامنا آج نہ کرتے شہید خان جیلانی خان اچکزئی شروع دن سے لیکر مرتے دم تک فکر باچاخان سے وابستہ رہے۔