کورونا وائرس کی دوسری لہر کو سنجیدگی کیساتھ لینا ہوگا،وزیراعلیٰ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوئٹر پر عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کو سنجیدگی کیساتھ لینا ہوگا حالیہ دو ماہ میں ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری ہے

بلاول بھٹو کے بیانیے کی حمایت کرتے ہیں، علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے کہا ہے کہ پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زراری کے بیانیے کی بھر پور انداز میں تائید اور انکے ساتھ کھڑی ہے پیپلز پارٹی اداروں سے ٹکراؤ کی پالیسی کی حمایت نہیں کرتی بلکہ اداروں کو مضبو ط کر کے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا پارٹی کا وژن ہے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

ایک دن دورہ کرنیوالے بلوچستان کو نہیں سمجھ سکتے،سرفراز بگٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ 2018ء میں ہم نے صحیح فیصلہ لیا تھابلوچستان کا ایک دن دورہ کرنے والے بلوچستان اور اس کے ڈینامکس کو سمجھ نہیں سکتے۔

پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنے مفادا ت کے لئے اکھٹی ہوئی ہیں،منظور کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سینیٹر منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں عوام کے لئے نہیں بلکہ اپنی مفادات کے لئے اکھٹی ہوئی ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بلکہ انہوں نے کھیلوں میں ملکی و بین الاقوامی سطح پر صوبے کا نام روشن کیا ہے۔

نواب ثناء زہری اور قادر بلوچ سمیت 21سابق اراکین اسمبلی پی پی میں شامل ہو رہے ہیں، علی مدد جتک

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ; پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر حاجی میرعلی مددجتک نے کہا ہے کہ نواب ثناء اللہ زہری،جنرل(ر) عبدالقاد ر بلوچ سمیت 21 سابقہ اراکین اسمبلی رواں ہفتے جیالوں کے کارواں کا حصہ بن جائیں گے ان کی شمولیت سے پاکستان جمہوری تحریک پر کوئی اثر نہیں پڑے گا بلکہ ان کی پیپلزپارٹی میں شمولیت سے یہ تحریک مزید مضبوط ہوگا بلکہ پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے نااہل حکمرانوں کیخلاف جدوجہد کی جائیگی۔

ریکوڈک بدعنوانی ریفرنس میں نامزد4ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ; بلوچستان ہائی کورٹ نے ریکو ڈیک بدعنوانی ریفرنس میں نامزد 4 ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ گزشتہ روز چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریکوڈک منصوبہ بدعنوانی ریفرنس میں نامزد کیپٹن (ر) فرید الدین احمد زئی، شہباز خان مندوخیل، باری داد، اور محمد طاہر کی طرف سے کامران مرتضی ایڈووکیٹ اور ولی خان ناصر ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

ن لیگ سے الگ ہوچکا ہوں استعفیٰ آج دونگا،قادر بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ ; پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کی دعوت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے عملی طور پر الگ ہوچکا ہوں تاہم تحریری استعفیٰ آج دونگانواز شریف کا ریاستی ادارے کی قیادت کے خلاف بیانیہ کے ساتھ اتفاق نہیں کرسکتاان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے اہم منصوبہ ہے،عاصم سلیم

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد ; پاک چین اقتصادی راہداری اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے۔یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات ہونے والے نئے چینی سفیر کیساتھ ملاقات کے موقع پر کہی۔

ترقی وخوشحالی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے،گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ ملک و صوبے کی پائیدار ترقی وخوشحالی میں قومی شاہراہوں کا کلیدی کردار ہے۔ اس ضمن میں قومی شاہراہوں کی توسیع اور تعمیر کیلئے لورالائی سے سینکڑوں کلومیٹر پیدل مارچ کرکے کوئٹہ تشریف لانے پر لورالائی کے نوجوان خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ گورنر یاسین زئی نے توقع ظاہر کی کہ موجودہ حکومت بہت جلد لورالائی کے عوامی مطالبات پورا کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

مسلم لیگ (ن) بلو چستان میں جلد ور کر کنونشن منعقد کر ے گی،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکر ٹری و سا بق اسپیکر جمال شاہ کا کڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) بلو چستان جلد ہی صو بے بھر کے ورکروں کا ور کر کنونشن منعقد کر ے گی جس میں پارٹی کی مر کزی قیادت شر کت کر کے ورکرو ں سے خطا ب کر ے گی۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو اپنے جاری کر دہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دو سرا گھر ہے۔