خوشحال وتعلیم یافتہ معاشرہ میرا وژن ہے، اسد بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و خصوصی تعلیم میر اسداللہ بلوچ نے سبزاب میں پنجگور سٹی پروجیکٹ اور منشیات کے عادی افراد کے بحالی سینٹر کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اس دوراں ڈپٹی کمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی ایکسین بی اینڈ ار اسداللہ گچکی پی پی ایچ ائی کے ڈی ایس ایم منیراحمد چیف آفیسر شجاع بلوچ ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ محمد زمان بلوچ۔

قوم پرستیں جماعتیں محرومی کارڈ کھیل کر مفادات حاصل کئے، ظہور بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ قوم پرست جماعتیں سی پیک میں بلوچستان کیلئے بڑا پروجیکٹ حاصل نہیں کرسکیں بلکہ محرومی کارڈ کے ذریعے اپنے سیاسی مفادات حاصل کئے ان خیالات کااظہارانہوں نے سماجی رابطے ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیاانہو ں نے کہا کہ 2014-15میں جب سی پیک شروع ہوا تھا تو اس وقت صوبائی حکومت قوم پرستوں کی تھی جو بلوچستان کیلئے سی پیک میں پروجیکٹ حاصل نہیں کرسکیں۔

لاپتہ افراد کی بازیابی حوالے سے کمیشن کی سماعت پانچویں روز جاری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم وفاقی حکومت کے کمیشن کی کوئٹہ میں پانچویں روز کی سماعت مکمل،جمعہ کو دس لاپتہ افراد کے کیسز سنے گئے سماعت کے دوران کسی لاپتہ شخص کے بازیاب ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

بولان ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلو چستان کے ضلع کچھی کے علا قے مچھ میں مری پمپ کے قریب پک اپ اور مو ٹر سائیکل کے آپس میں ٹکرا جا نے سے 2افراد جا ن کی با زی ہا ر گئے ہیں جاں بحق افراد کا تعلق کو ئٹہ سے بتا یا جا رہا ہے۔

حکمرانوں سے چھٹکارا پانے کے لئے پی ڈی ایم متحد ہے،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ظالم و ناترس حکمرانوں سے چھٹکارا پانے کے لئے پی ڈی ایم متحد ہے ملک میں حقیقی جمہوریت عوام کو مہنگائی بے روزگاری اور حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں سے نجات کے لئے سیاسی جماعتیں عوام کا مقدمہ لڑرہی ہیں موجودہ حکمران پی ڈی ایم کی تحریک سے خائف ہو کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ریکوڈک کرپشن کیس، نیب کا 26افراد کیخلاف ریفرنس دائر

Posted by & filed under اداریہ.

نیب بلوچستان نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ریکوڈک منصوبے میں قومی خزانے کو کھربوں روپے کا نقصان پہچانے والے عناصر بے نقاب ہوچکے ہیں، نیب نے 30 سال کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ملزمان کے خلا ف نا قابل تردید ثبوت اکھٹے کر لئے ہیں،ریکوڈک میں ہونے والے کرپشن میں حکومت بلوچستان کے سابق اعلیٰ عہدیداران سمیت 26 افراد کے خلا ف ریفرنس دائرکیا گیا ہے۔ نیب کے مطابق ملزمان نے ذاتی مفادات کے حصول کے لیے قومی مفادات کی دھجیاں اڑائیں جس سے قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔

بلوچستان کی بند ٹرینیں جلد بحال کی جائینگی، قائمہ کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیئرمین قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے محمد معین وٹو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ریلوے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے قائمہ کمیٹی صوبے میں ریلوے کی بہتری،ترقی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے کردار ادا کریگی،انہوں نے کہا کہ ریلوے کی بہت ساری زمینوں پر قبضہ ہے زمینوں پر تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

گوادر، فری زون میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو 100فیصد ملکیتی حقوق فراہم کئے جائینگے، سرمایہ کاری بورڈ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کوبے شمار مراعات اور سہولیات دی گئی ہیں،گوادر فری زون میں سرمایہ کاروں کو پر کشش ماحول فراہم کیا گیا ہے، جس میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے 100 فیصد ملکیتی حقوق، 23سال کیلئے ٹیکس چھوٹ، تعمیرات اور آپریشنز کیلئے کسٹم ڈیوٹی میں 100 فیصد چھوٹ، 99سال کیلئے اراضی کی لیز، ویزا قوانین میں لچک، دفاتر، بین الاقوامی معیار کا انفراسٹرکچر اور سیکورٹی انتظامات شامل ہیں۔

جلسوں کے بعد جیل بھرو تحریک کا آغاز کر سکتے ہیں، غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم 22 نومبر کو پشاور اور 30 نومبر کو ملتان میں بھرپور عوامی قوت کا مظاہرہ کریگی جس میں سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عوامی سیلاب آمڈ آئیگا۔ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے عوام بیزارہوگئے حکومت کے دو سالہ دور میں معیشت تباہ اور مہنگائی آسمان کو چھونے لگی پہلے مرحلے میں عوامی جلسے مکمل کرینگے۔

کیچ کے برطرف اساتذہ کا احتجاج جاری‘ کیمپ کو 11روز مکمل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کیچ کے 114 بلا جواز برطرف کئے گئے مرد و خواتین اساتذہ کے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ گیارہویں روز میں داخل ہوگیا ہے اکبرعلی اکبر کی قیادت میں جاری احتجاجی کیمپ کے دسویں روز مختلف سیاسی،سماجی و ملازمین تنظیموں کے نمائندوں سمیت سوشل میڈ یا سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے دورہ کیا اور کیچ کے اساتذہ کی برطرفی کو بلاجواز اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری بحالی کا مطالبہ کیا۔