یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے، سردار یار محمد رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رندنے کہاکہ تحریک انصاف عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کررہی ہے،یوٹیلیٹی اسٹورزمیں عوام کو رمضان پیکیج فراہم کیا جارہا ہے۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں یوٹیلیٹی اسٹور کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

بلوچ ٹریننگ ونگ کوئٹہ میں فرنٹیئر کور بلوچستان کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ ٹریننگ ونگ کوئٹہ میں فرنٹیئر کور بلوچستان (سائوتھ)کے164 ریکورٹس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان برگیڈئیر عاقب نذیر چوہدری تھے۔

حکومت نے میڈیا پر غیر اعلانیہ سنسر شپ سمیت معاشی قتل عام شروع کررکھا ہے،جمال شاہ کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر و سابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کے ہمیشہ آزاد اور فعال میڈیا کی حمایت اور حوصلہ افضائی کی ہے آزاد میڈیا کا قیام جمہوریت کے پنپنے کے لئے لازم و ملزوم ہے موجود ہ حکومت نے میڈیا کر غیر اعلانیہ سنسر شپ اور صحافیوںکا معاشی قتل عام شروع کررکھا ہے جسکی مذمت اور مطالبہ کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

اوتھل، ہم سب ایک قوم ہیں اور سبزہلالی پرچم تلے متحد ہیں ،شیخ رشید

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوتھل: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کا شمار ملک کی ایک اہم اور باوقار فورس کے طور پرکیا جاتا ہے جو بیک وقت سمندر اور زمین پر تعینات ہونے کے ساتھ ساتھ ملک کے دو صوبوں سندھ اور بلوچستان میں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔

صوبے میں تقسیم در تقسیم جیسے رجحانات کوپروان چڑھایا جارہا ہے، بساک کوئٹہ زون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی (بساک) کوئٹہ زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدار ت زونل آرگنائزر نذر مری منعقد ہواجس میں مرکزی کمیٹی کے رکن رفیق بلوچ بطور مہمان خاص اور ڈاکٹر سمیعہ بلوچ اعززی مہمان شریک ہوئیں۔ اجلاس میں مرکزی سرکیولر، سابقہ رپورٹ ، تنقیدی نشست ، عالمی و علاقائی سیاسی صورتحال پر سیر حاصل بحث کے بعد آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈہ میں نئی کابینہ کا انتخاب کیا گیا۔

آج سے پبلک ٹرا نسپو رٹ ،شادی ہال بند رہیں گے، لیاقت شاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیا قت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اگر عوام نے احتیاط نہ کی اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی نہ بنایا تو مجبورا ًسخت فیصلے کرنا پڑیں گئے ۔

بلوچستان میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی ،تیاریاں مکمل کرلی گئیں

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے 33اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم بروز اتوار 11اپریل ے شروع ہوگی جس کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہارایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کوآرڈینیٹرراشدرزاق نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے24لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاکے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

نام نہاد قوم پرست اور مذہبی جماعتوں نے عوام کو جھوٹے نعروں اور وعدوں کے سواء کچھ نہیں دیا، نور محمد دمڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی و خوشحالی اور عوام کو روزگار کی فراہمی سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی میرااولین ترجیحی ہے خانی کراس تا زیارت بازار ڈبل وے قومی شاہراہ اور زیارت تا سنجاوی شاہراہ کی تعمیر کیلئے وفاق نے فنڈزریلز کردیاگیا ہے ۔

بہت کم عرصے میں بلیدہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا ہے ،ظہور بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ شاہراہوں کی تعمیر سے علاقے میں معاشی اقتصادی اور معاشرتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے ساتھ ساتھ عوام کو روزگار کے نئے مواقع بھی میسر آتے ہیں۔

ناگ رخشان اور پنجگور میرا دوسرا گھر ہے ،عبدالکریم نوشیروانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر سابق صوبائی وزیر میر عبدالکریم نوشیروانی نے کہا کہ ناگ رخشان اور پنجگور میرا دوسرا گھر ہے یہاں کے لوگوں سے خونی رشتہ ہے ناگ رخشان اور پنجگور کے عوام کا مجھ پر احسانات ہیں۔