تعلیمی اداروں میں بچوں کو کتابیں فراہم کرنے میں درپیشن مسائل حل کئے جائیں، اخترحسین لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس محکمہ ثانوی تعلیم کے ساتھ بلوچستان صوبائی اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین پی اے سی اخترحسین لانگو نے کی۔اجلاس میں ممبران کمیٹی زابد علی ریکی، محمد نواز کاکڑ، ملک نصیر احمد شاہوانی اور نصراللہ زیرے نے بھی شرکت کی۔ محکمہ کے مختلف پیراز اور کمپلائنس رپورٹس پر محکمہ تعلیم کے پرنسپل آکاونٹننگ آفیسرثانوی تعلیم شیر خان بازئی اور ڈائریکٹر جنرل ثانوی تعلیم نظام الدین مینگل کی اکانٹنٹ جنرل بلوچستان فرخ سہیل ملک اور ڈی جی آڈٹ غلام سرور مندوخیل سے تفصیلی بحث ہوئی۔

کمیشن میں کیسز کی سماعت، ایک لاپتہ شخص کی کوئٹہ جیل میں قید ہونیکی تصدیق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: لاپتہ افراد کی بازیابی کے حوالے سے قائم وفاقی حکومت کے کمیشن نے کوئٹہ میں سماعت کا آغاز کردیاکمیشن میں پیر کوپہلے روزبارہ لاپتا افراد کے حوالے سے کیسز سنے گئے ایک لاپتہ شخص کا سراغ لگا لیا گیالاپتہ شخص کے کوئٹہ جیل میں موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

کوئٹہ، روٹی کی سرکاری قیمت 20روپے مقرر، نان بائیان نے مسترد کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ڈائریکٹر جنرل انڈسٹریز و چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کوئٹہ محمد داؤد بازئی نے کوئٹہ میں 250گرام روٹی 20روپے میں فروخت کرنے کا نیاحکم نامہ جاری کردیا دوسری جانب نان بائیان ایسوسی ایشن کے صدر محمد رضا خلجی نے نئے نرخنامہ کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نیا اور مناسب ریٹ دینے کی بجائے ان کے ساتھ سنگین مذاق کیا گیا ہے۔

کوئٹہ،سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،دہشت گرد گرفتار،اسلحہ برآمد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں سی ٹی ڈی پولیس نے کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پیر کو سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر واقع انگور کے باغ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے اہم مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرکے۔

کوئٹہ میں بارشوں وبرفباری کے پیش نظر پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں،کمشنرکوئٹہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کمشنرکو ئٹہ ڈ ویژن اسفندیار خان نے کہا کہ کو ئٹہ ڈویژن کے تینوں اضلاع میں موسم سرما میں شدید بارشوں اور برف باری کے پیش نظر ہنگامی صورت حال سے بروقت نمٹنے کے لیے ایمرجنسی پلان مرتب کیے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں لوگوں کو جلداز جلد ریسکو کرکے محفوظ مقامات تک پہنچایا جاسکے اس کے علاوہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں ایمرجنسی کیمپس قیام کیے جائیں تاکہ لوگوں کو وہاں منتقل کیا جاسکے۔

حکومتی واین جی اوز کے تعلیمی مہم کاغذوں تک محدود ہے، بی ایس او

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے بلوچستان میں 27 سو اسکول اساتذہ کے نہ ہونے کی وجہ سے بند پڑھے ہوئے ہیں بلوچستان میں 60 فیصد سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہے حکومتی و این جی اوز کے نام نہاد تعلیمی مہم صرف کاغذوں و اخبارات تک محدود ہے جبکہ سی ٹی ایس پی کے تحت شارٹلسٹڈ اساتذہ کرام گذشتہ ایک کئی عرصے سے پریس کلب کوئٹہ و مختلف اضلاع میں سرآپا احتجاج ہے۔

آمریت کے زیر سایہ حکومت قبول نہیں،حافظ حمداللہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام پاکستان کے مرکزی رہنما سابق سنیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آمریت اور آمریت کے زیر سایہ حکومت قبول نہیں،عوامی رائے کے برعکس سلیکشن کمیٹی کی سلیکٹ شدہ قابض حکومت عوام کی نمائندگی کی اہل نہیں ان کا اقتدار میں رہنا ملک و قوم کی مفاد کیلئے زہر قاتل ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سانگھڑ صوبہ سندھ میں منعقدہ سیرت النبی و تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

گلگت بلتستان کی عوام عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر میر علی مدد جتک نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کرے گی، پیپلزپارٹی نے گلگت بلتستان کو نام،شناخت،اسمبلی دلوائی،وہاں کے عوام کا مطالبہ ہے کہ انہیں الگ صوبہ اور پارلیمنٹ میں نمائندگی دی جائے، پی پی گلگت بلتستان کے عوام کی مطالبہ کو پورا کرے گی۔

بلوچستان کو پانی کی شدید قلت کے خطرات لاحق ہیں، گورنر یاسین زئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں صاف پانی کے فقدان اور قلت آب میں بہتری لانے کیلئے اگر ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے تو مستقبل قریب میں ہم کئی مشکلات سے دوچار ہوسکتے ہیں. گورنر یاسین زئی نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے بھر بالخصوص صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں استعمال شدہ پانی کو دوبارہ استعمال میں لانے کیلئے جامع حکمت عملی وضع کی جائے تاکہ ہم زیر زمین پانی کی سطح کو اوپر لانے میں کامیاب ہوسکیں۔

کسی عسکریت پسند کی حمایت نہیں کی لوگ مجبور ہوکر پہاڑوں پر گئے ہیں‘ سردار اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ; بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت نے کسی عسکریت پسند کی حمایت نہیں کی، لوگ مجبور ہوکر ہتھیار اٹھاکر پہاڑوں پر گئے ہیں، نواب اکبرخان کو پیراں سالی میں پہاڑوں پر جانے پر مجبور کیا گیا۔