کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ، واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبائی حکومت وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں صوبے کی ترقی و خوشحالی اور عوام کو روزگار کی فراہمی سمیت دیگر تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے حلقہ انتخاب کے عوام کے اجتماعی میرااولین ترجیحی ہے خانی کراس تا زیارت بازار ڈبل وے قومی شاہراہ اور زیارت تا سنجاوی شاہراہ کی تعمیر کیلئے وفاق نے فنڈزریلز کردیاگیا ہے ۔