کوئٹہ: نان بائیان ایسوسی ایشن نے کل بروز پیر اپنے مطالبات کے حق میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان نان بائیان ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد نعیم خلجی نے ایسوسی ایشن کے صدر رضا خلجی اور مرکزی انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ محمد نعیم خلجی نے کہاکہ نان بائیان ایسوسی ایشن کی جانب سے اپنے مطالبات کے حل کے لئے گزشتہ 10روز سے ہڑتال جاری ہے۔
کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا کہ صوبائی حکومت کوئٹہ شہر کی خو بصور تی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس کیلئے شہر کی خوبصورتی کی بحالی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کررہی ہے۔ جس سے شہر کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں گی۔
کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر اوربلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نام پر ملک کو تباہ کیا جا رہا ہے مہنگائی اور بیروزگاری کے طوفان نے تباہی مچا دی ہے نا اہل اور سلیکٹڈ حکومت نے اپنے تمام تر دعوں سے یوٹرن لیتے ہوئے ملک کو بحرانوں کا شکار کردیا ہے حکومت کی نااہلی کی وجہ سے آج ملک کے تمام ادارے بیٹھ چکے ہیں۔
دکی: بلوچستان کے علاقے دکی میں مبینہ سیاہ کاری کے الزام میں فائرنگ، خاتون سمیت 2افراد کو قتل کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق سب ڈویژن لونی کے علاقے کلی بختیار خان میں مسلح افراد نے سیاہ کاری کے شعبے میں فائرنگ کرکے مراد محمد مری اور ایک خاتون کو قتل کردیا اور فرار وہوگئے۔
قلات: قلات کے کلی خاردان کے مکین واپڈا کی جانب سے بجلی کے ٹرانسفارمرز کے جمپر اتارنے، پانی کی عدم فراہمی اور گیس کی عدم فراہمی کے خلاف سڑکوں پر نکل نکل گئے۔ روڈ بلاک کرکے ایکسیئن واپڈا و ایس ڈی واپڈا کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کے مطابق کلی خاردان کے مکین واپڈا حکام کی جانب سے بجلی ٹرانسفارمرز کے جمپر بلاجواز اتارنے کے خلاف سراپا احتجاج ہوکر احتجاجا خاردان روڈ پر رکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرکے ایکسیئن کیسکو قلات۔
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت گرانا دیوانے کا خواب ہے ناکام سیاسی پنڈتوں کا منفی پروپیگنڈہ بلوچستان کے ترقی کے عمل کو سبوتاژکرنے کی ناکام کوشش ہے۔یہ بات بلوچستان عوامی کے ترجمان ومرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے عبداللہ بنگلزئی کی قیادت ملنے والے مستونگ کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے مزید کہا کہ حکومت کے اتحادی اور پارلیمانی ارکان وزیراعلیٰ جام کمال کی مخلص اور ترقی پسندانہ قیادت میں نہ صرف متحد ہیں۔
کوئٹہ: رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان مشیر اقلیتی امور دنیش کمار نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ معصوم بچی آرزو مسیحی کو جلد از جلد ان درندوں سے بازیاب کرایا جائے جنہوں نے مبینہ طور پر 13 سالہ معصوم بچی کو حوس کی آگ بجانے کے لئے اغوا کر کے اور جبری طور پر اسکا مذہب تبدیل کروایا جا رہاہے اس عمل سے پاکستان کی تمام مذہبی اقلیتوں میں غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔
پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کا جلسہ پشاور میں ضرور ہوگا، جلسے کو روکا نہیں جاسکتا،پشاور دھماکے کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا جوڈیشل انکوائری کمیشن بنایاجائے،گزشتہ روزمولاناعبدالغفور حیدری پشاور کی دیر کالونی مسجد پہنچے جہاں بم دھماکے کے شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
منگچر: بلوچ رابطہ اتفاق تحریک (برات)کے سربراہ،خان آف قلات کے چچا اورسابق وفاقی وزیرپرنس محی الدین بلوچ نے مدرسہ بحرالعلوم پس شہر قلات کے آٹھ سالہ معصوم بچے کے ساتھ زیادتی اوراسے قتل کرنے پر اس وقعہ کو دردناک افسوسناک اورشرمناک قراردیکر اس پرافسوس کااظہار کیا اوراس کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کاگھنانا اورسفاک اقدام بلوچ معاشرے میں ناقابل تلافی اورناقابل معافی جرم ہے۔
کوئٹہ: صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان ا چکزئی نے کہا ہے کہ اپنے حلقہ انتخاب کی ترقی وخوشحالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے ملک کے پسماندہ ترین علاقے قلعہ عبداللہ میں تعلیم،صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے اقدامات جاری ہیں عوامی نیشنل پارٹی خدائی خدمتگار تنظیم ہے۔