لالہ آفریدی کی کامیابی جمہوری قوموں کا تسلسل ہے’امان کنرانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے سپریم کورٹ بار ایسوسیشن کے انتخابات میں صدر لالہ آفریدی سمیت دیگر عہدیداروں کی کامیابی پر تمام نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء کے اندر جمہوری قدروں اور اداراجاتی تسلسل و قائم رکھنے کے لئے بروقت صاف،شفاف پْرامن انتخابات کا انعقاد اور نتائج کو تسلیم کرنا جمہوریت کا حْسن و وکلاء کا طْرہئی امتیاز ہے۔

فرانس سے پاکستان سفیر کو واپس طلب کیا جائے،علی مدد جتک

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر میر حاجی علی مدد جتک نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی مذمت کر تے ہوئے کہاہے کہ فرانس سے پا کستانی سفیر کو فوری طور پر طلب کر کے ان کی تمام اشیاء کا بائیکاٹ کیا جائے،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے معافی مانگنے تک فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ جاری رکھا جائے، پیپلز پارٹی اس حوالے سے بھر پور احتجاج کرے گی۔

کارکن سانحہ پشاور اور گستاخانہ خاکوں کیخلاف سخت احتجاج کریں، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے صوبائی امیرو رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے جمعیت علمااسلام کے تمام ضلعی امرااور ضلعی عہدیداروں کو ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ سانحہ پشاور اور فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلا ف آج صوبے کے تما م ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج مظاہرے کرے اور احتجاج کا سلسلہ ہفتہ بھر جا ری رکھا جا ئے،جمعیت علمااسلام پشاور میں ہونیوالے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تی ہے۔

پیغام پاکستان کانفرنس کے انعقاد سے نوجوانوں میں نیا جوش پیدا ہوگا، کہدہ بابر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: تربت یونیورسٹی گوادر کیمپس کے زیر اہمتام گوادر میں دو روزہ پیغام پاکستان نیشنل یوتھ کانفرنس کا اختتام ھو گیا۔ اس کانفرنس میں مختلف پروگرام رکھے گئے تھے۔ کانفرنس میں سینکڑوں مرد، خواتین اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ملکْ کے مختلف معاملات کا احاطہ کیا گیا اور خاص طور پر امن و بھائی چارگی پر زور دیا گیا۔ کانفرنس کے پہلے روز کے مہمان خاص سنیٹر کہدہ بابر تھے۔

امیر شریف کے جاتی امراء کی زیارت کیلئے اختر مینگل خود چلے گئے،جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ماضی میں پنجابی کے خلاف بلوچستان میں آگ لگائی گئی جس سے غریب مرے اور آج امیر شریف کے جاتی امراء کی زیارت کیلئے سرداراختر جان خود چل کر گئے کاش آپ دس سال پہلے عام لوگوں کو نہ اکساتے۔وزیراعلیٰ نے سردار اختر مینگل کی مریم نواز شریف سے ملاقات اور صوبائی حکومت پر تنقید کے جواب میں ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سردار اختر جان مینگل کو جواب دیں گے۔

بلوچستان اور سندھ کے جزائر کا ایک ایک انچ صوبوں کی ملکیت ہے،سردار اختر مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسلام آباد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ ایک وزیر پی ڈی ایم اے کے خلاف قرارداد لائے ہیں، اندازہ نہیں تھا پی ڈی ایم اتنی چھاجائیگی،مراد سعید صاحب جو بھی آئین کے آرٹیکل سکس کی خلاف ورزی کرے گا اس کو سزا دی جائیگی اس پر بھی قرار داد لائی جائے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک معزز وزیر صاحب،پی ڈی ایم کے خلاف قرارداد لائے ہیں۔

جنوبی بلوچستان کی ترقی پورے بلوچستان کی ترقی ہے، اسپیشل اکنامک زون سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقدہ وڈیو لنک اجلاس میں صوبے میں اسپیشل اکنامک زونز کے قیام اور حب صنعتی اسٹیٹ سے متعلق امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکریٹری صنعت، مینیجنگ ڈائریکٹر لیڈااور ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی، اجلاس کو متعلقہ حکام نے بوستان، حب اور گڈانی میں صنعتی زونز کے قیام سے متعلق اب تک کی پیشرفت، موجودہ حیثیت، کاروباری پلان اور دیگر متعلقہ امور پر آن لائن بریفنگ دی۔

بی ایم سی واقعہ صوبائی وزیر کی میڑھ،او پی ڈیز کابائیکاٹ ختم

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ معدہ،جگراور آنت میں پروفیسر اور ڈاکٹرز کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کا معاملہ،صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کے بڑے صاحبزادے سردار زادہ اورنگزیب کھیتران کی سربراہی میں آنے والے میڑھ کو ڈاکٹرز نے قبول کرتے ہوئے آج جمعرات کو او پی ڈی کے بائیکاٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران ناسازی طبیعت کے باعث میڑھ میں شرکت نہ کر سکے۔

نیب بلوچستان نے کرپشن کے تحقیقات کیلئے سابق سیکرٹری ظفر طاہر عباسی کوطلب کر لیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیب بلوچستان نے محکمہ صحت میں کرپشن کے تحقیقات کیلئے سابق اسپشل سکریڑی صحت کپتان ریٹائرڈ ظفر طاہر عباسی کو طلب کرلیا ہے۔ نیب بلوچستان نے کورونا کے دوران اربوں کی غیر معیاری ادویات کی خریداری اور کاغذوں میں کی محکمہ صحت بلوچستان میں ہونے والے خریداری میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرلیا ہے اہم شخصیات کی گرفتاریاں متوقع ہے۔