اینٹی نار کوٹکس کی گاڑی میں منشیات سمگلنگ کی کوشش،پولیس نے پکڑلیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سوراب: محکمہ ایکسائز اینٹی نارکوٹکس سوراب کے زیر استعمال گاڑی میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، خضدار لیویز نے گاڑی تحویل میں لیکر گاڑی میں سوار محکمے کے کارندے کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا، گرفتار ملزم کا واقعہ میں ایکسائز سوراب کے اعلیٰ اہلکاروں کے ملوث ہونے کے انکشاف کے بعد محکمے میں کھلبلی مچ گئی، معاملے کو دبانے کی سرتوڑ کوششیں، رپورٹ کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر خضدار لیویز نے زاوہ چیک پوسٹ پر دوران تلاشی سوراب سے خضدار جانے والی ایکسائز پولیس کے زیراستعمال گاڑی کے مختلف حصوں میں چھپائے گئے۔

بی این پی عوامی ایک اور جدوجہد کا نام ہے، میر اسد بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وصوبائی وزیر سماجی بہبود میر اسد اللہ بلوچ نے کہا ہے کہ بی این پی عوامی ایک سوچ فکر مقصد منزل کے جدوجہد کا نام ہے قوموں کی مستقل جمہوریت کی حسن سے وابستہ ہے دنیا کے مختلف ممالک میں مختلف طرزِ حکومتیں ریاست میں چلتی ہیں چائنہ میں کمیونسٹ برطانیہ ایرانی و دیگر ممالک میں صدارتی نظام چلتی ہے۔

گوادر، یونیورسٹی کیمپس میں پہلی یوتھ کانفرنس منعقد

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: وفاقی وزیر دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلا ل کی خصوصی توجہ سے تربت یونیورسٹی آف گوادر کیمپس کی جانب سے اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے تعاون سے پیغام پاکستان کے عنوان سے یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر کہدہ بابر،گوادر چیمبر آف کامرس کے صدر سابق نگران صوبائی وزیرنوید کلمتی۔

کوئٹہ، ضلعی انتظامیہ نے اشیاء خوردونوش کانیا نرخ نامہ جاری کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ڈپٹی کمشنر کوئٹہ وچیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی میجر (ر) اورنگزیب بادینی کی زیر صدارت کوئٹہ شہر میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا یقن اور پرائس لسٹ کے اجراء کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔

پی ڈی ایم اجلاس میں حکومت کیخلاف دما دم مست قلندر کا نقشہ کھینچیں گے،اختر مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

لاہور: بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ عوام کا مینڈیٹ آج نہیں بلکہ 1971 کے بعد کبھی کبھی زیادہ چوری کیا گیا، پنجاب میں پہلے اتنی مداخلت نہیں تھی جتنی بلوچستان میں تھی لیکن اب اپنی مداخلت کی اس انتہا تک پہنچ گئے کہ اپنے دائرہ اختیار سے نکل کر صرف اپنی کالونی بنارہے ہیں،بلوچستان سے پھیل کر اب پورے ملک تک آچکے ہیں۔

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کا روبار میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے گا، فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: شنگھائی میں پاکستانی قونصلیٹ جنرل کے زیر اہتمام پاکستان میں تجارت و سرمایہ کاری کے مواقع کے موضوع پر ایک ویب نار کا انعقاد کیا گیا جس میں شنگھائی میں پاکستانی قونصل جنرل حسین حیدر، بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون،سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے صدر قیصر بریار، سی سی پی ٹی آئی کے نائب صدر مسٹر ڑے ہوہا، سینٹ فالن گروپ کی سینئر پارٹنرمس ایکو لی سمیت چینی سرمایہ کاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ایمرجنسی ریسپانس سینٹر کے قیام کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس میں کوئٹہ ڈیولپمنٹ پیکج اور صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں چیف سیکریٹری بلوچستان فضیل اصغر، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمن بزدار، ڈی جی پی ڈی ایم اے عمران زرکون اور کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفندیار کاکڑ نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔

سردار اختر مینگل کی لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق سے ملاقات

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

لاہور: بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، پی ڈی ایم کی تحریک اور پی ڈی ایم اتحاد میں شامل ہونے سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سابق وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور بی این پی کے رہنماآغا حسن بلوچ بھی شامل تھے۔

قلات میں بچے کیساتھ زیادتی اور قتل درندگی کی انتہا ہے،نیشنل پارٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں قلات سے کمسن بچے کے اغواء جنسی ذیادتی اور قتل کو درندگی کی انتہا قرار دیا اور اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی ذیادتی کے بڑھتے ہوئے رجحانات تشویشناک ہے۔ لسبیلہ و میزء اڈہ میں بچوں سے ہونے والی زیادتیوں کو سنجیدگی سے لیا جاتا تو قلات میں وحشیانہ پن نہ ہوتا۔وزرات داخلہ صرف واقعات کا نوٹس اور مذمت تک محدود ہے۔

بھارت کشمیر پر غاصبانہ قبضہ دیر تک قائم نہیں رہ پائے گا، ظہور بلیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری بھارتی جاریت اشتعال انگیزی اور غاصبانہ قبضے نے معصوم کشمیر یوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ مذہبی ثقافتی اور روحانی تعلق کو ختم کرنے کیلئے بھارتی فوج معصوم کشمیریوں پر طرح طرح کے مظالم ڈھا رہی ہے لیکن کشمیر یوں کی متزلزل ارادے اور لازوال قربانیوں کی بدولت بھارت اپنا غاصبانہ قبضہ دیر تک قائم نہیں رہ پائے گا۔