33 اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم جاری ہے، لیاقت شاہوانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے پانچ روزہ قومی انسداد پولیو مہم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے 33 اضلاع میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے جو کہ یکم نومبرتک صوبے بھر میں جاری رہے گی۔اب تک پندرہ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جا چکے ہیں اور تقریباً 25 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانیکا ٹارگٹ رکھا گیا ہے۔

لانچوں کو پکڑنے کیخلاف، گوادر، لانچ مالکان اور ماہی گیروں کا فش ہاربر گیٹ کے سامنے دھرنا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر: لانچ مالکان اور ماہیگیروں کا فیش ہاربر گیٹ کے سامنے دھرنا، لانچوں کو پوری طور چھوڑنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق ماہیگیروں کا پی ایم ایس اے کے خلاف فش ہاربر گیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری انتظامیہ اور پی ایم ایس اے کی جانب سے تاحال مذاکرات کے لیے کوئی نہیں پہنچا۔

پی ڈی ایم جمہوری ریاست کی تشکیل کو ممکن بنائے گی،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا ہے کہ پاکستان وفاقی ریاست ہے اور اس میں بلوچ سمیت تمام قومیں قدیم سرزمین شناخت اور ثقافت رکھتے ہیں۔لیکن ملک میں آمرانہ و حاکمانہ طرز عمل و قومی و طبقاتی نابرابری نے وفاق کو غاصب بنا دیا۔

بی ایم سی ہسپتال واقعے سے صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتران کا کوئی تعلق نہیں، بلوچستان حکومت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے گذشتہ دنوں بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ کی او پی ڈی میں پروفیسر اور دیگر اسٹاف پر مسلح افراد کی جانب سے ہونے والے حملے کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کا مذکورہ واقعہ سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہے، ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے اس حملے میں عبدالشکور مری نامی مسلح شخص کو مرتکب ٹھہرایا گیا ہے۔

سالانہ 125ایم ایم گیس کی کمی کا سامنا ہے، کمپریسر کے استعمال کا خاتمہ کرنا ہوگا، ایس ایس جی سی کوئٹہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر و دیگر نے کہا ہے کہ سا لا نہ بنیا دوں پر کمپنی کو 125ایم ایم گیس کی کمی کا سا منا ہے، گیس چوری کے تدارک اور کمپریسر کے استعمال کے خاتمہ سے ہی گیس پریشر کو بہترکیا جا سکتا ہے،لوگوں کے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کر نے کی وجہ سے انسانی جا نوں کا ضیا ع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں میڈیا کا کردار کلیدی ہے، تیر میٹر با رے تا ثر درست نہیں، پریشر بڑھا نے سے شہر کے مختلف علاقوں میں بو پھیلنے کی شکا یا ت مل رہی ہیں۔

نان بائی دو دھڑوں میں تقسیم ایک دھڑے نے ہڑتال ختم کردی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ کے نان بائیان 2دھڑوں میں تقسیم ہوگئے، ایک دھڑے نے ہڑتال ختم کرکے تندور کھولنے کا اعلان جبکہ دوسرے دھڑے نے ہڑتال جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا اور ساتھ ہی میڈیا میں نان بائیوں کے تقسیم ہونے کی خبر کو من گھڑت قرار دیدیا۔

ڈیرہ بگٹی، لیڈی ڈاکٹر ہی نہیں، دو خواتین مریض جاں بحق

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ بگٹی: ضلع بھر میں لیڈی ڈاکٹر نہ ہونے کے باعث گزشتہ روز دو مزید حاملہ خواتین جان بحق ہوگئیں زرائع کے مطابق قدرتی گیس کی دولت سے مالا مال ضلع ڈیرہ بگٹی میں دوران زچگی خواتین میں شرح اموات تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے۔

قلات، بچہ کے قتل کا واقعہ پورے شہر میں غم وغصہ کی لہر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقہ قلات پس شہر سے 8سالہ بچہ محمد عمران ولد غلام محمد علی زئی کی تشدد زدہ لاش برآمدپورے شہر غم و غصے کا اظہارکیا 26اکتوبر کو مقامی مدرسہ سے چھٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے محمد عمران پر اسرار طور پر لاپتہ ہوا تھا۔

ضروری اشیاء کی فراہمی مقررہ قیمتوں پر یقینی بنایا جائے،چیف سیکرٹری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں نرخوں اور ضروری اشیاء کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، سیکرٹری انڈسٹریز حافظ عبدالماجد، کمشنر کوئٹہ اسفندیار کاکڑ، ڈویژنل کمشنرز بذریعہ وڈیو لنک اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے شرکت کی۔

نصیرآباد میں گندم کی بر وقت بوائی گھاٹے میں پڑ گئی،زمیندار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اوستہ محمد: گرین بیلٹ نصیر آباد جعفرآباد اوستا محمد گنداخہ جھل مگسی صحبت پور میں گندم کی بوائی کا سیزن شروع محکمہ خوراک کی نا اہلی اور بے بسی سندھ حکومت کی جانب سے پنجاب سے آنے والا معیاری گندم بیج کی سپلائی سندھ اور بلوچستان کے بارڈر پر بند کردیا جس کے باعث سینکڑوں گندم بیج کے ٹرکیں گزشتہ کئی روز سے سندھ بلوچستان باڈر پر روک دیئے گئے ہیں۔