خضدار،مٹھڑی،بیلہ اور مستونگ میں ٹریفک حادثات، 7افراد جاں بحق، 11زخمی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار+بیلہ+مستونگ+ سبی: بلوچستان کے علاقے خضدار، بیلہ، مستونگ اور مٹھٹری میں ٹریفک کے مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق اور 11افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے اورناچ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار وں کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد محمد مراد ولد فیض محمد اور محمد کریم ولد محمد ساکنان اورناچ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پی ڈی ایم عوامی تحریک بن چکی ہے، عظیم جلسے حکمرانوں پرعدم اعتماد کا ثبوت ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے رخشان ریجن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اب ملک گیر عوامی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔گجرانولہ اور کراچی کے بعد کوئٹہ کے عظیم الشان جلسہ عام نے سلیکٹڈڈ حکمرانوں اور ان کے حکومتوں پر عوامی ریفرنڈم کی تاریخ رقم کردی ہے۔نیشنل پارٹی کی فکری نظریہ سیاست ہی ملک میں عوامی بالادستی کی تشکیل ہے۔

مریم گرفتار دہشتگرد کی اٹھائی ہوئی تصویر کی انجانے میں حمایت کر رہی ہیں، شریں مزاری

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کی جانب سے ہائبرڈ وار اور دہشتگردی کی دھمکی اور اویس نورانی کی بلوچستان سے علیحدگی کی بات کیا محض اتفاق ہے؟شیریں مزاری نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے جبری گمشدگی کا معاملہ اٹھا کر جمود کو توڑا ہے۔

جعلی لوکل و ڈومیسائل کیخلاف کارروائی اورتدارک کیلئے قانون سازی کی جائے، بلوچستان ہائیکورٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جناب جمال خان مندوخیل اور جناب جسٹس عبدالحمید بلوچ پر مشتمل بنچ کے رو برو جعلی ڈومیسائل /لوکل سرٹیفکیٹ کے اجرا سے متعلق دائر آئینی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار دوست محمد مندوخیل ایڈووکیٹ، ایڈووکیٹ جنرل ارباب طاہر کاسی ایڈووکیٹ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ بلوچستان عبدا لباسط پیش ہوئے۔

بلوچستان کے عوام نے حکمرانوں کیخلاف اپنا فیصلہ سنا دیا، بی این پی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 25اکتوبر کا کامیاب جلسہ حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ہے کوئٹہ بلوچستان کے غیور عوام کو 25اکتوبر کے جلسہ عام کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

بلوچستان حکومت تعلیم و ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، چیف سیکرٹری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے۔ صوبے کی سرحدیں ایران اور افغانستان کے ساتھ ملتی ہیں۔ یہاں بحیرہ عرب کے ساتھ ساتھ 750 کلو میٹر طویل ساحلی پٹی موجود ہے۔ گوادر بندرگاہ اسٹریٹجک اور معاشی لحاظ سے نہایت اہمیتکا حامل ہے۔ جس کے باعث صوبے کو جغرافیائی لحاظ سے ایک اہم مقام حاصل ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کی پھر ہڑتال، ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بولان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کوئٹہ کے شعبہ معدہ،جگر اور آنت میں سنیئر پروفیسر اور ڈاکٹرز پر حملہ کرنے کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر ینگ ڈاکٹر زایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے ہسپتال کی او پی ڈیز بند کردی گئیں، 24گھنٹے کے دوران مقدمہ درج نہ ہوا اور ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی تو مزید سخت فیصلے کرکے احتجاج کو وسعت دی جائے گی۔

بلوچستان کے عوام نے 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کو مسترد کیا،پی ٹی آئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کہ بلوچستان کے عوام نے 25 اکتوبر کو پی ڈی ایم کو مسترد کیا مذہب پرستی قوم پرستی اور بلوچستان کے عوام کو پشتون، بلوچ کے نام پر گمراہ کرنے اور قاتل کرنے والوں کا آج اپنی ذاتی مفادات کی خاطر اکٹھا ہونا کسی عجوبے سے کم نہیں مریم نواز اسٹیج پر جھوٹ پر جھوٹ بولتی رہی اور بلوچ اور پشتون کے نام نہاد ٹھیکدار غلاموں کی طرح جی جی کرتے رہے۔

جلسے میں بھر پور شرکت پر کارکنوں کاشکریہ ادا کرتے ہیں، جنرل (ر)عبدالقادر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خاران: پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے صوبائی صدر و سابق وفاقی وزیر جنرل ر عبدالقادر بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن بلوچستان کے جتنے بھی اضلاع ہیں سب اضلاع سے ہزاروں کی تعداد میں۔

قلات، ماجد بلوچ اورفیروز بلوچ کی بازیابی کیلئے 29اکتوبرکواحتجاجی مظاہرہ کرینگے، اہلخانہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: قلات سے لاپتہ ہونے والے ماجد بلوچ اور فیروز بلوچ کے لواحقین ان کی بازیابی کے لیے 29 اکتوبر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔ماجد بلوچ اور فیروز بلوچ کے لواحقین نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 29مئی 2019 کو فیروز بلوچ آبائی علاقے میں عید کی چھٹی منانے جا رہا تھا، قلات کے مقام پر انکے کزن جمیل بلوچ کے ساتھ جبری طور پر لاپتہ کیا گیا گیا۔