سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بزنس سیل کا اجراء کردیا،فرمان زرکون

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے کاروبار میں آسانی سے متعلق عالمی معیار کے(Ease of Doing Business Cell) کا اجرا ء کر دیا گیاہے جبکہ بہت جلدکوئٹہ میں ایک سہولت مرکزقائم کیا جا رہا ہے جس سے بزنس کمیونٹی کو انکی دہلیز پر سہولیات مل سکیں گی۔

پرنسپل کے احکامات کے باوجود تنخواہوں کے مسئلے پر مشکلات پیداکی جارہی ہیں، تحریک بحالی بی ایم سی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: تحریک بحالی بی ایم سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ بولان میڈیکل کالج کے پرنسپل کے واضح احکامات کے باوجود اکاونٹ سیکشن کے افسران ملازمین کی تنخواہوں کے مسئلے پر مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔

حکومت عوام کو صحت کی سہولیات ان کی دہلیز پرپہنچا رہی ہے، گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت صوبہ بھر کے عوام کو تمام طبی سہولیات انکی دہلیز پر پہنچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے مگر ابھی طویل سفر طے کرنا باقی ہے. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے اس تیزرفتار اور ترقی یافتہ دور میں ماوں اور نوزائیدہ بچوں کی بلند شرح اموات باعثِ تشویش ہے۔

سلیکٹڈ حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی ہے، مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع، صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی مولانا آغا محمودشاہ، صوبائی سیکرٹری اطلاعات دلاور خان کاکڑ اور صوبائی مجلس عاملہ کے اراکین نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کامیاب جلسے کے انعقاد پر پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں اورخاص کر جمعیت علماء اسلام کے تمام اضلاع کے ضلع عہدیداروں اور پارٹی کارکنوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔

اپوزیشن کس کے بیانیے پر کام کر رہی ہے یہ پی ڈی ایم کے جلسے ہیں یا بی جے پی کا، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم بلوچستان میں کس کا بیانیہ بیان کررہی ہے یہ پی ڈی ایم کا جلسہ یا پھر بی جے پی کا ہے انہوں نے کہا کہ اویس نورانی پی ڈی ایم کوئٹہ کے جلسہ میں بلوچستان کوایک علیحدہ ریاست بنانے کی بات کررہے ہیں بلوچستان کو چھوٹا بڑا صوبہ کہنا پی ڈی ایم اور اپوزیشن بند کرے پاکستان کے تمام صوبے برابر ہیں۔

پاکستان کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے،جعلی حکمرانوں کیخلاف تحریک مزید زور پکڑے گی، فضل الرحمان، مریم نواز

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے فیصلے پر بعد موجودہ حکمرانوں کا حکومت کر نے کا اخلاقی جواز نہیں رہا کوئی مائی کا لعل سوچے بھی نہیں کہ چھوٹے صوبوں کے حقوق غصب کرینگے،بلوچستان اور سندھ کے جزائر پر قبضے کی اجازت نہیں دیں گے،جو حشر پشاور میں بی آر ٹی کا ہوا ہے وہ حشر پورے ملک اور سی پیک کا ہوا ہے۔

عمران سیاسی نابالغ ہیں ہمارا مقابلہ ان سے نہیں، نواز شریف

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف نے وزیر اعظم عمران خان سیاسی نابالغ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ عمران خان سے نہیں ان کے لانے والوں سے ہے،فارن فنڈنگ کیس تمہیں جیل بھیجے گا،،دوسروں پر کیچڑ اچھالنا تمہیں نہیں بچا سکے گا، ٹی وی پر بڑھکیں مارنا اور دھمکیاں دینا تمہیں نہیں بچا سکے گا،تمہیں اور ہر تمہارے کرپٹ ساتھی کو حساب دینا پڑے گا۔

کوئٹہ جلسہ، سیکورٹی کے سخت انتظامات، موبائل و انٹرنیٹ سروس بند رہی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کوئٹہ جلسے کے موقع پر صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، دن بھر شہر میں موبائل فون اورانٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند رہی، انٹرنیٹ اور موبائل سروس کی بندش سے عام عوام سمیت میڈیا سے وابستہ افراد کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو پی ڈی ایم کے زیر اہتمام کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں منعقدہ جلسے کے موقع پر کوئٹہ شہر میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

ملک دشمن عناصر کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں ہونے والے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے اس واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

بلوچستان جاگتا ہے تو کافی لوگوں کی نیندیں حرام ہوجاتی ہیں، اختر مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سرداراختر جان مینگل نے کہا ہے کہ حکمران جرات کرکے پی ڈی ایم کی قیادت کو گرفتار کریں توملک کی جیلوں میں جگہ کم پڑ جائے گی حکمرانوں کو اپنے گھر میں بھی جگہ نہیں ملے گی، بلوچستان اورپاکستان کی سیاست میں دنیا بھر کے کچرے کو اکٹھا کرکے ”باپ“ کی صورت میں حبیب نالے میں دھونے کے باوجود اس سے بدبو ضرور آتی ہے۔