حکومت کو اور بہانہ نہیں ملا تو کورونا کا واویلا کررہی ہے،جلسے کو ناکام بنانے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں،عوام بھرپور شرکت کریں،اختر مینگل

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کوکوئی بہانہ نہیں ملا توکورونا کے پھیلاؤ کاواویلا کررہے ہیں،صوبائی حکومت کی کوتاہی اورلاپرواہی سے عالمگیر وباء سے پورا ملک متاثر ہوا، بلوچستان کے غیور عوام ایس اوپیز کے تحت پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت یقینی بنائیں،بلوچستان کے لوگوں نے ثابت کردیاکہ ہم سیاسی لوگ اور جمہوریت پر دوسروں کے نسبت زیادہ پختہ یقین رکھتے ہیں۔

پی ڈی ایم تحریک سے مارشل لاء لگنے کا کوئی امکان نہیں، باپ پارٹی بنانیوالوں کو حساب دینا ہوگا، مریم نواز

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی تحریک سے مارشل لاء لگنے کا کوئی امکان نہیں ہے،جنہوں نے بلوچستان میں ماں باپ پارٹی بنائی انہیں حساب دینا ہوگا، ریاست کا فرض ہے کہ ناراض لوگوں کو سنیں، ناراض لوگوں کو قومی دہارے میں لے کر چلنے سے ملک مستحکم ہوگیا، استعفے دیئے تو حکومت کاکام تمام ہوجائے گا۔

کوئٹہ جلسہ کی سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل ہیں‘ چیف سیکرٹری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن (ر) فضیل اصغر کی زیر صدارت آج ہونے والے اپوزیشن کے جلسے کی سیکیورٹی اور مجموعی امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے سے متعلق اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے، پی ڈی ایم کے 25 اکتوبر کو ہونے والے جلسے کے لیے سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ حافظ عبدالباسط، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ۔

کوئٹہ میں آج موبائل سروس بند رہنے کا امکان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے موقع پر آج موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے موقع پر ممکنہ دہشت گردی سے بچنے کے لئے موبائل فون سروسز معطل کی جاسکتی ہے۔

مریم نواز اور محمود خان اچکزئی میں ملاقات

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز سے چیئرمین پشتونخواملی عوامی پارٹی محمودخان اچکزئی کی ملاقات ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام نے ہمیشہ میاں محمد نوازشریف سے اپنی لازوال محبت کا اظہار کیا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نوازشریف کے پرخلوس ساتھیوں کے ہمراہ سیاسی جدوجہد کررہی ہے۔

پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سکالر شپ کی بحالی خوش آئند ہے،جدوجہد جاری رہے گی، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کو ئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل نے جامعہ ذکریا سمیت پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں میں بلوچستان کے طلباء کیلئے مختص نشستوں کی بحالی اور مستقل حل کے لئے جس قدر جدوجہد کی اس کی نظیر کہیں بھی نہیں ملتی۔بلوچ طلباء کونسل ملتان نے اسکالرشپس کی بحالی کے لئے جدوجہد کی ہر ممکن کوشش کی۔

عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، چیف جسٹس مندوخیل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلعہ عبداللہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ لوگوں کو فوری اور سستا انصاف ملے، عدلیہ عوام کے بنیادی حقوق کسی صورت سلب نہیں ہونے دی گی، ادارے ایمانداری سے ذمہ داریاں نبھائے تو لوگوں کے مسائل حل ہوں گے، اداروں سے مایوس ہو کر لوگ مجبوراً عدالتوں سے رجو کرلیتے ہیں۔

محسن داوڑ کی کوئٹہ میں داخلے پر پابندی کی مذمت،بلوچستان میں سیاسی مخبروں کی حکومت ہے، لشکری رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کی کوئٹہ میں داخلے پر عائد پابندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخبروں کی حکومت نے مہمان کا احترام نہ کرکے صوبے کے اجتماعی قومی راویات میں خیانت کی ہے بلوچستان کے لوگ صوبے کی روایات کی توہین کرنے والے حکمرانوں اور ان کے اتحادیوں سے لاتعلقی کا اظہار کریں۔

بلوچستان اسمبلی میں پی ڈی ایم کیخلاف سرکاری قرار داد جمع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں پی ڈی ایم تحریک کے خلاف سرکاری قرارداد جمع کروادی گئی پیر کو اسمبلی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزراء سردار محمد صالح بھوتانی،سرداریارمحمد رند،میر ظہوربلیدی،میر سلیم کھوسہ،سردار عبدالرحمن کھیتران،میرضیاء لانگو،وزیراعلیٰ کے مشیر عبدالخالق ہزارہ،رکن صوبائی اسمبلی مبین خلجی کی جانب سے بلوچستان اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی ہے۔

پی ڈی ایم جلسے کو مکمل سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے، بلوچستان حکومت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: تر جمان حکو مت بلو چستان لیا قت شا ہوا نی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے قائدین کوئٹہ پہنچ گئے ہیں انھیں بلٹ پروف گاڑیاں اور سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے اور جلسے کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی کے انتظامات کر لئے گئے ہیں۔