فرانسیسی صدر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت قابل مذمت ہے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے فرانس کے صدر کی طرف سے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام رحمتہ اللعالمین محمدﷺکی بے حرمتی کرنے اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے سینکڑ وں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔

آج صبح سے موبائل سگنلز کیوں بند ہیں،مریم نوازکا سوال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے آغاز سے قبل ن لیگی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے شوہر صفدر اعوان، جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، محمودخان اچکزئی، امیر حیدر خان ہوتی، عبدالقادر گیلانی، اے این پی رہنما افتخار حسین سمیت دیگر رہنماں کے ہمراہ سرینا ہوٹل میں ناشتہ کیا۔ اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ صبح سے موبائل سگنلز بند ہیں۔

مریم نواز نے کوئٹہ جلسے میں بلوچی لباس زیب تن کیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے جلسے کے موقع پر بلوچی لباس زیب تن کیا پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کے موقع پر (ن) لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نے سفید رنگ پر بنی بلوچی کڑھائی کا روایتی خوبصورت لباس زیب تن کیاتھا۔

پی ڈی ایم جلسہ کی قرار دادیں موبائل سروس کے بندش کی مذمت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان جمہوری تحریک کے مرکزی ترجمان میاں افتخار حسین نے کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے زیراہتمام جلسہ عام میں قراردادیں پیش کیں،قراردادوں میں کہاگیاکہ یہ جلسہ عام کوئٹہ شہر میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس کی بندش اور میڈیا پر آزادی کی مذمت کرتی ہے۔یہ جلسہ عام عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کی اغواء کی مذمت کرتے ہوئے اس کی فوری بازیابی کا مطالبہ کرتی ہے۔

جمہوری عمل کے نتیجے میں پارٹی کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہوا ہے،خالق ہزارہ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چئیرمین اور صوبائی مشیر برائے کھیل، امور نوجواناں، سیاحت و ثقافت اور آثار قدیمہ عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ ایک جمہوری عمل کے نتیجے میں پارٹی کو عوامی مینڈیٹ حاصل ہوا ہے عوام نے پارٹی کی پالیسیوں اور اسکی جمہوری سیاسی جدوجہد سے مطمئین ہوکر 2018 کے انتخابات میں بھاری اکثریت کے ساتھ پارٹی کو ووٹ دیکر اپنی نمائندگی کا حق و اختیار دے دیا۔

پی ڈی ایم جلسہ میں لاپتہ افراد کے لواحقین کی شرکت

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بھی پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)نے بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کیاپی ڈی ایم کا جلسہ کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں ہوا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی جلسہ گاہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں نے اپنے مطالبات کے حق میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جب کہ جلسہ گاہ میں لاپتہ افراد کے خاندانوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بلوچستان کے جزائر اٹوٹ انگ ہیں،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کو سیکورٹی اسٹیٹ کی حیثیت سے چلایا جارہا ہے پی ڈی ایم ملک میں جمہوریت کو وسعت دینے پارلیمنٹ سپریم بنانے انصا ف فراہم کرنے،میڈیا کی آزادی،الیکشن میں دھاندلی کے خاتمے،ایجنسیوں کو انتخابات سے دور رکھنے اور عوام کو طاقت کا سرچشمہ بنانے کی جدوجہد کررہی ہے۔

محسن داوڑ کی کوئٹہ میں داخلے پر پابندی قابل مذمت ہے،نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: چیف آف ساراوان و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹیوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ بلوچستان جس طرح بلوچ کا گھر ہے۔

منتخب لوگوں کو ہی حکمرانی کا حق ہونا چاہیئے، اب یہ نہیں ہوگا کہ کرکٹ کھیلتے کھیلتے کوئی ویراعظم بن جائے،راجہ پرویز اشرف،امیر حیدری ہوتی

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشر ف نے کہا ہے کہ دو سال میں جھوٹی حکومت کا پردہ فاش ہوچکا ہے،عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے، اب یہ نہیں ہوگا کوئی کرکٹ کھیلتے کھیلتے وزیر اعظم بن جائے۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے عوام سے جھوٹ بولا، الیکشن میں جھوٹے وعدے کیے۔

ہزار گنجی بم دھماکہ قابل مذمت ہے،ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے ہز ارگنجی بم دھماکے کی مز مت کی انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو اپنے عزائم میں کا میاب نہیں ہونے دئینگے اس طرح کے وقعات کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔