|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2020

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 25اکتوبر کا کامیاب جلسہ حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ہے کوئٹہ بلوچستان کے غیور عوام کو 25اکتوبر کے جلسہ عام کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

غیور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے حکومتی پروپیگنڈہ کو ناکام اور پی ڈی ایم اکابرین پر اعتماد کا اظہار کیا وہ قابل ستائش ہے حکومت کی جانب سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کے باوجود عوام نے جلسہ عام میں شرکت کر کے قوم دوستی‘ وطن دوستی کا ثبوت دیا حکمرانوں نے تو چند روز پہلے ہی منفی پروپیگنڈے شروع کئے تاکہ جلسہ ناکام ہو مگر انہیں منہ کی کھانی پڑی اور ان کے عزائم ناکام ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہر دور میں بلوچستان کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے۔

اصولی موقف اپنایا سماجی‘ معاشی‘ معاشرتی مسائل ہوں یا چھ نکات‘ اجتماعی‘قومی مفادات سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے بیان میں بلوچستان کے تاریخ کے بڑے جلسہ پر عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 25اکتوبر کا جلسہ حکمرانوں کیخلاف ریفرنڈم ہے جس میں پی ڈی ایم کو کامیابی ملی اورعوام نے اپنا فیصلہ پی ڈی ایم کے حق میں دیااور ثابت کروایا کہ وہ ہمیشہ پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔