کورونا کی دوسری لہر: شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) نے فیصلہ کیا ہےکہ جن علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے وہاں وبا کو پھیلنے سے روکنے کے لیے نئی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

کورونا وائرس ایک مرتبہ پھر زور پکڑ رہا،ڈی جی ہیلتھ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پرویشنل کمیونیکیشن ٹاسٹک فورس کا 10وا ں اجلاس گزشتہ روز سیکرٹری صحت کی ہدایت کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان کے کانفرنس میں منعقد ہوا اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزڈاکٹر شاکر علی بلوچ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز مسعود رند،ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن سیل ڈاکٹر علی ناصر بگٹی،یونیسیف کا کمیونیکیشن آفیسر زہیب قاسم، مرسی کور کے ڈاکٹر سعید اللہ خان۔

کسانوں کو بروقت بیج فراہم نہیں کیا گیا تو اگلے سال گندم کا بحران ہوگا، سردار یار محمد رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے وفاق اور سندھ کے حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے کسانوں اور زمینداروں کو گندم کے بھیج فراہم کی جائیں تاکہ بلوچستان میں گندم کے بحران سے بچا جا سکے، بروقت گندم کے بیج فراہم نہ کئے گئے تو آئندہ سال بلوچستان میں گندم کے بحران کا خطرہ ہے۔

پشاوردھماکے کا مقدمہ شیخ رشید کے خلاف درج ہونا چاہیے،غفور حیدری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ پشاور دھماکے کا مقدمہ شیخ رشید کیخلاف درج ہونا چاہیے معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا یا گیا جو قاقابل مذمت ہے فرانس میں گستاخانہ خاکے قابل مذمت اقدام ہے فوری طور پر فرانس کے سفیر کو ملک بد ر کر کے ان سے تمام تعلقات ختم کئے جائیں اسلامی دنیا جرات کا مظاہرہ کرے تاکہ کل کوئی ملک ایسا قدم دوبارہ نہ اٹھائے۔

نوشکی پریس کلب میں صدیق بلوچ لائبریری کا افتتاح

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

نوشکی: ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل احمد بلوچ نے نوشکی پریس کلب میں لالا صدیق بلوچ لائبریری کا افتتاح کیا اس موقع پر بلوچی اکیڈمی کے وائس چیئرمین سنگت رفیق بلوچ،لالا صدیق کے فرزند صادق بلوچ،پریس کلب کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری ظفر بلوچ،بی این پی کے سی سی ممبر میر خورشید احمد جمالدینی،صدر پریس کلب حاجی طیب یلانزئی،ڈی ایچ او صاحبزادہ ڈاکٹر فرید احمد،ڈائریکٹر ایس بی کے سید افتخار شاہ،نیشنل پارٹی کے مرکزی ورکنگ کمیٹی کے رکن فاروق جان بلوچ۔

کیچ،برطرف اساتذہ کی بھوک ہڑتال چوتھے روز میں داخل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع کیچ کے صدر اکبر علی اکبر کی قیادت میں کیچ کے 114 بلاجوا ز برطرف کئے گئے مرد و خواتین اساتذہ کا علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ چوتھے روز میں داخل ہوگیا ہے جی ٹی اے کے سیکریٹری اطلاعات ونشریات محمد صدیق مشوانی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کیچ کے 114 مرد و خواتین اساتذہ کو غیر حاضر ظاہر کر کے قانونی تقاضے پورے کئے بغیر نوکریوں سے برطرف کردیا گیا تھا۔

نانبائی ایسوسی ایشن کے ہڑتال کو نہیں مانتے، آل اتحاد تندورایسوسی ایشن

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: آل اتحاد تندور ایسو سی ایشن بلوچستان و تاجران دکانداران بلوچستان کے رہنماؤں نے نان شاپس کو زبردستی بندکرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات کو مد نظررکھتے ہوئے ہڑتال ختم کرنے کااعلان کیا ہے اگر کسی تندور کو دھمکیاں دی تو وہ انتظامیہ سے رابطہ کریں روٹی کی وزن سے متعلق انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں حتمی فیصلہ ہونے کے بعد نانبائیان اور عوام کوآگاہ کیاجائے گا۔

کوئٹہ،ارباب کرم خان روڈ پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، دوزخمی ہوگئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: صو با ئی دارلحکومت کو ئٹہ کے علا قے اربا ب کر م خان روڈ رند اسٹریٹ میں مسلح افراد کی فا ئرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ہیں۔ایدھی ذرا ئع کے مطابق گزشتہ روز کو ئٹہ کے اربا ب کرم خان روڈرند اسٹریٹ میں فا ئرنگ سے ایک شخص اسد اللہ ولد حاجی بلند خان قوم سمالانی جاں بحق۔

قلات میں بچے کے ساتھ ہونے والی زیادتی وقتل قابل مذمت ہے، آل پارٹیز

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

قلات: آٹھ سالہ عمران عالیزئی سے اجتمائی زیادتی کے بعد بیمانہ قتل کے خلاف آل پارٹیز قلات کی جانب شدید غم و غصہ کا اظہار اسفاک قاتلوں کی کی گرفتاری شفاف تحقیقات اور قاتلوں کو کیفر کردار پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے مشترکہ پریس کانفرنس سے آل پارٹیز کے رہنماؤں کا خطاب اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر میر قادر بخش مینگل۔

جلسے جلوسوں سے حکومتیں کبھی نہیں گرتی، نعمت زہری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رکن اسمبلی نعمت اللہ زہری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اداروں میں کرپشن کا خاتمہ کردیا ہے جلسے جلوسوں سے کبھی حکومتیں نہیں گرتی ہیں سردار اختر مینگل کے 6نکات جہانگیری نکات تھے ڈھائی سال مراعات لیکر پھر اپوزیشن میں چلے گئے نواز شریف کو اب بلوچستان کے عوام کا دکھ درد یاد آیا ہے۔