کوئٹہ: بلو چستان سیکریٹریٹ آفیسرزنے جنرل باڈی کا اجلاس ہنگامی بنیادوں پر طلب کرلیا جس میں صدر سیکریڑیٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن عبدالمالک کاکٹر پر عدام اعتماد پیش کی جائے گی۔
Posts By: نیوز ڈیسک
ملک میں جمہوریت کی جنگ لڑرہے ہیں ،پی ڈی ایم کو متحد رکھنے کی کوشش کرینگے ،ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی موجودگی میں معروف دانشور مصنف آغا گل کی نیشنل پارٹی میں شمولیت۔شمولیتی تقریب میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر میر کبیر احمد محمد شہی مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ سمیت دیگر بھی موجود۔شمولیتی تقریب سے نیشنل پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ آغا گل کے ناولوں اور افسانوں میں بلوچستان کی سیاسی معاشی و سماجی حالات کی بہترین منظر کشی ملتی ہے۔ان کی نیشنل پارٹی میں شمولیت نیشنل پارٹی کی سیاسی جمہوری قومی فلسفہ کی کامیابی ہے۔
ملازمین کا احتجاج، بلوچستان بھر میں میٹرک کے امتحانات متاثر کئی اضلاع میں پرچہ نہیں ہوسکا
کوئٹہ: کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بلوچستان ایمپلا ئز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کے احتجاج کے باعث میٹر ک کے امتحانات متاثر کئی اضلاع میں پہلا پرچہ نہ ہوسکا، بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا پرچے جاری رکھنے کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں میڑک کے امتحانات کے سلسلے میں آرٹس گروپ کے صبح کے وقت ڈرائنگ اور شام کو لینگویجز کے پرچے ہونا تھے ۔
رواں سال جون کے بعد بلوچستان اسمبلی میں ان ہائوس تبدیلی لارہے ہیں، زابدریکی
کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابدعلی ریکی نے کہا ہے کہ رواں سال جون کے بعد بلوچستان اسمبلی میں ان ہائوس تبدیلی لارہے ہیں اسپیکر اسمبلی ان کے رفقا اپوزیشن اور دیگر ہم خیال سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں گی۔
محافظین آئین نے ہی آئین کے تحفظ کی قسم توڑی ،جسٹس فائز عیسیٰ
اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہاہے کہ آئین کو پچاس سال ہوچکے قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ آئین جمہوری اور اسلامی ہوگا ہم نے آئین سیکھا نہ ہی صحیح ترجمہ کیاہم نے آئین کے ساتھ وہی سلوک کیا جو قرآن پاک کے ساتھ کرتے ہیں ہم آئین کو بھی غلاف میں محفوظ کرکے اونچی جگہ رکھ دیتے ہیں، محافظین آئین نے ہی آئین کے تحفظ کی قسم توڑی۔
برج عزیز خان ڈیم نوشکی و چاغی کے عوام کا معاشی قتل ہے قبول نہیں ،متحدہ قبائل آل پارٹیز
کوئٹہ: متحدہ قبائل آل پارٹیز نوشکی کے رہنماوں سردارآصف شیرجمالدینی ،میر خورشید احمد جمالدینی ، سابق رکن صوبائی اسمبلی میر شبیر بادینی ،میر ظاہرماندائی اور میر اعظم ماندائی نے کہا ہے کہ برج عزیز خان ڈیم نوشکی اورچاغی کے عوام پر ایک لٹکتی ہوئی تلوار ہے جسے کسی صورت قبول نہیں کریں گے اگر حکومت کی جانب سے کوئی بھی انتشار پیدا کرنے کی کوشش کی تواسکی تمام ترذمہ داری حکومت پر ہوگی۔
گوادر پورٹ پائلٹ فری زون پر پہلے صنعتی کمپنی کا قیام عمل میں لانا خوش آئند ہے،فرمان زرکون
کوئٹہ: بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے چیف ایگزیکٹو فرمان زرکون نے کہا ہے کہ گوادر پورٹ پائلٹ فری زون پر پہلے صنعتی کمپنی کا قیام عمل میں لانا خوش آئند ہے، ایچ کے سن کمپنی کا بطور پہلی انڈسٹری کے قیام اور اس کے پہلے شپ منٹ سے صنعتی زون میں عملاً تجارتی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
وزیر ریلوے کی پاک ایران ریلوے سروس بحالی کیلئے ذاتی دلچسپاں قابل قدر ہیں،ریلوے یونین
چاغی: ریلوے محنت کش یونین دالبندین چاغی سیکشن کے چیئرمین ولی محمد حسنی ،صدر میٹ محمد اعظم ساسولی ،سیکرٹری علی بخش اور دیگرز ریلوے محنت کش یونین کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی اور ڈی ایس کوئٹہ ڈویژن کی جانب سے پاک ایران ریل سروس کی بہتری اور بحالی کے لئے خصوصی دلچسپی لینا خوش آئند اور قابل قدر ہے چار اضلاع سے گزرنے والے ریل ٹریک جو کہ سپیزنڈ سے لے کر تفتان تک انتہائی خستہ حالی کا شکار تھا ۔
ڈیرہ مرادجمالی، فائرنگ کے دوواقعات میں خاتون سمیت دوافرادقتل
ڈیرہ مرادجمالی: ڈیرہ مرادجمالی دومختلف واقعات میںفائرنگ سے خاتون سمیت دوافراد قتل ملزمان فرارنعشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ منجھوشوری حدود گوٹھ خان محمد میں پولیس کے مطابق تین چورگھر میں داخل ہوئے۔
پارٹی میں خواتین کو بااختیار کرنے میں زبیدہ جلال اور ماہ جبین شیران کا ایک اہم کردار ہے، رئوف رند
کوئٹہ: وفاقی وزیربرائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور رکن صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران سے ڈویژنل آرگنائزر بلوچستان عوامی پارٹی مکران ڈویژن میرعبدالرؤف رند کی ملاقات۔میرعبدالرؤف رند کی زبیدہ جلال اور ماہ جبین شیران سے ضلع کیچ میں بلوچستان عوامی پارٹی کیچ کے انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی بات چیت۔