بلوچستان میں نہ حکومت ہے اور نہ ہی حکومتی پالیساں نظر آ رہی ہے،زابد ریکی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

خضدار: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی حاجی زابد ریکی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں نہ حکومت ہے اور نہ ہی حکومتی پالیساں نظر آ رہی ہے،اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے اراکین کی حلقوں میں بے جا مداخلت ہو رہی ہے،صوبے کے وسائل کو غیر منتخب لوگوں کے زریعے ضائع کیا جا رہا ہے،ڈیزل و پیٹرول کی بندش کی وجہ سے باڈر ایرایا کے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں۔

ملازمین کے مطالبات تسلیم کئے جائیں، شکور مری

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے کہا ہے کہ 25فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الائونس سمیت دیگر جائز مطالبات تسلیم کر کے ملازمین کا دھرنا ختم کرایا جائے۔

بلوچستان اور فاٹا کی میڈیکل نشستوں میں کمی قبول نہیں، ملک سکندر ایڈووکیٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد/کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ ملک سکندر خان ایڈووکیت نے منگل کے روز اسلام آباد میں بلوچستان اور فاٹا کے میڈیکل نشستوںمیں کمی کے خلاف طلباء کی جانب سے دھرنے میں شرکت اور اظہار یکجہتی کی اس موقع پر پاکستان میڈیکل کونسل کے دفترکے باہر بلوچستان وفاٹا کے طلباء کی جانب سے جاری دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے۔

عثمان بزدار کو اس لئے وزیر اعلیٰ بنایا گیا تاکہ بلوچ خوش ہوں،نواب رئیسانی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے مطالبہ کیا ہے کہ خان آف قلات اور محمد علی جناح کے دستخط کو عزت دیا جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ خیال آتا ہے عثمان بزدار کو اس وجہ سے وزیراعلی بنایا ہے۔

دو سالوں میں ملازمین کو 23الاؤنسز دیئے پھر بھی کہتے ہیں، حکومت نے کچھ نہیں دیا، جام کمال

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ حکومت بلوچستان نے 2سالوں میں ملازمین کو 23الاؤنسز دئیے ہیں اور پھر لوگ اسٹیج پر آکر کہتے ہیں کہ حکومت بلوچستان نے کچھ نہیں دیاہے۔گزشتہ روز ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے گزشتہ دو سالوں کے دوران سرکاری ملازمین کو 23مختلف الاؤنسز دئیے گئے ہیں۔

جنوبی بلوچستان کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، آغا حسن

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوبی بلوچستان کی سازشیں دراصل بلوچستان کو تقسیم کرنے کے مترادف عمل ہے جسے کوئی بھی ذی شعور بلوچستانی قبول نہیں کرے گا موجودہ حکمرانوں کو تو یہ اختیار ہی نہیں کہ وہ پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت کے ذریعے آئین میں ترامیم کر کے نئے صوبے بنائیں سادہ اکثریت ہے۔

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی رات کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ دکانی بابا چوک پرنامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو زورداردھماکے سے پھٹ گیا۔

کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر ضروری ہیں،گورنر بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ جان لیوا کروناوائرس ایک عالمی وبا ہے اور اب اس کی تیسری لہر کے دوران بھی منبر و مہراب سے بھرپور تعاون اور مدد کی ضرورت ہے. ضروری ہے کہ کروناوائرس کی پہلی لہر کی طرح موجودہ یعنی تیسری لہر کے دوران بھی ذمہ دارانہ کردار کرتے ہوئے اپنی عبادات اور معاملات زندگی میں تمام حفاظتی تدابیر اختیار پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

تاجروعوام کی جان ومال کاتحفظ پولیس کافرض ہے،آئی جی پولیس بلوچستان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان طاہر رائے نے کہا ہے کہ صنعت و تجارت سے وابستہ افراد اور عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے،کسی کو بھی ناحق زمینوں پر قبضہ کی اجازت نہیں دی جائے گی لینڈ مافیا کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے،نواں کلی میں نوجوان کو قتل کرنے کے مقدمہ میں نامزد ملزم کے اثاثے منجمد کر دئیے گئے ہیں بلکہ جیولر اسماعیل شہید کے کیس کو بھی ری اوپن کر رہے ہیں۔

گوادر سمیت ساحلی پٹی کی ترقی ضروری ہے، جام کمال

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ/گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خا ن نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ساحلی پٹی نہ صرف ساحلی علاقوں بلکہ پورے صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اہم ہے، زیرو پوائنٹ اوتھل سے لیکر جیونی تک تعلیم، صحت، سیاحت،پانی،کھیلوں سمیت بنیادی سہولیات کے منصوبوں پر کام جاری ہے جن سے ان علاقوں میں بہتر ی آنے کے ساتھ ساتھ روزگار فراہم ہوگا، کوئٹہ، گوادر، جعفر آباد، پشین کی زمینوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کر رہے ہیں۔