
کوئٹہ/اسلام آباد: سپریم کورٹ میں کوئٹہ کے حلقہ این اے 265 پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت چھ اپریل کو ہوگی ، درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرئیگا۔
کوئٹہ/اسلام آباد: سپریم کورٹ میں کوئٹہ کے حلقہ این اے 265 پر الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست کی سماعت چھ اپریل کو ہوگی ، درخواست کی سماعت سپریم کورٹ کے جسٹس جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرئیگا۔
خیر پور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جس طرح یوسف رضا گیلانی کی کامیابی عمران خان کو ہضم نہیں ہوئی، ویسے ہی ہمارے مسلم لیگ(ن) کے کچھ دوستوں کو ہضم نہیں ہوئی، اسٹیٹ بینک آر ڈیننس سے ہماری معاشی خود مختاری پر سب سے بڑا حملہ ہونے جارہا ہے ،پاکستان کا اسٹیٹ بینک پارلیمان اور عدالت کو نہیں آئی ایم ایف کو جوابدہ ہوگا ۔
اسلام آباد: پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خرابی صحت کے حوالے سے فون پر مزاج پرسی کی۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے ملازمین کے مطالبات کی منظوری کے بعد خزانے پر10سے15ارب روپے اضافی بوجھ آئیگا ہم کیوں ایسے فیصلے کریں جنکا بوجھ صوبہ برداشت نہ کرسکے، سرکاری ملازمین اگر اپنا کام درست انداز میں کرتے ہوئے حق ادا کریں تو ہم ایک نہیں دو گنا تنخواہیں بڑھائیں گے لیکن ہم سب جانتے ہیں ملازمین کی بڑی تعداد اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرتی۔
کوئٹہ: بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکرز گرینڈ الائنس کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا جبکہ گرینڈ الائنس کی جانب سے کوئٹہ شہر میں ریلی بھی نکالی گئی وزیراعلیٰ کی جانب سے ایک بار پھر ملازمین سے دھرنا ختم کرنے کی اپیل ،حکومت اورسرکاری ملازمین کے درمیان ڈیڈلاک برقرار رہا ۔
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان نے صوبے میں کرونا کے خطرناک پھیلاؤ، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے اور اس سے پیدا ہونے والی افسوسناک صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے کہ کووڈ 19 میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر و سابق سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی نے کہا ہے کہ بلوچستان کوئی انتظامی اکائی نہیں بلکہ قومی وحدت اور بلوچوں کا وطن ہے۔ شمالی و جنوبی کے نام پر تقسیم کی سازشوں کا مقصد بلوچ کو کمزور کرکے انکے ساحل و وسائل پر قبضہ اور قومی تشخص کو نقصان پہنچاناہے،زرعی فیڈروں کو طیشدہ دورانیہ کیمطابق بجلی نہ ملنے سے باغات اور فصلیں تباہ ہو رہی ہیں۔
کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت میں ڈاکٹر حضرات ہر اولین دستہ کا کردار ادا کر رہے ہیں. گورنر یاسین زئی نے کہا کہ جان لیوا عالمی وباء میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹروں اور طبی عملے کی گرانقدر خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
کوئٹہ: ایکشن کمیٹی متاثرین سریاب کے چیئرمین حاجی ولی محمد لہڑی اورقیام الدین آغا کی زیر صدارت ایکشن کمیٹی متاثرین سریاب کا اجلاس ہوا جس میں عبدالرحیم کاکڑ ، امیر دین آغا ، میریاسین مینگل ، ٹکری حمید بنگلزئی ، حاجی عبدالسلام بادینی ، ڈاکٹر فضل بنگلزئی ،حاجی عبدالمالک لہڑی ۔
تربت: آل ایمپلائیزاینڈورکرزگرینڈالائنس ضلع کیچ کا ایک اہم اجلاس ہفتے کو منعقد ہوا جس میں سرکاری ملازمین کی کثیر تعداد نے حصہ لیا، اجلاس میں مرکزی کال کے تحت پیر کے روز تربت میں پہیہ جام ہڑتال کے حوالے سے لائحہ عمل تشکیل دینے کے ساتھ دس رکنی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دی گئی۔