بلوچستان کو تقسیم کرنیکی کسی کو اجازت نہیں دینگے چاہئے سب کچھ تیس نیس ہوجائے،ڈاکٹرجہانزیب جمالدینی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکز ی سیکر ٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جما لد ینی نے کہا ہے کہ بلو چستان کو تقسیم کر نے کی کسی صورت اجا زت نہیں دیں گے چاہے اس کیلئے سب کچھ تیس نیس ہو جائے جنو بی اور شمالی بلو چستان کی بات کر نے والے غلطی پر ہیں جب انہیں احسا س ہو گا تو پہلے کی طرح اس فیصلے کو واپس لے لیں گے۔

بلوچستان کو تقسیم کرنے سے مزید تباہی ہوگی، اختر مینگل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تقسیم کی کوشش جیسی حربوں سے مزید تباہی ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے StopPartitionOfBalochistan بلوچستان کی تقسیم سے متعلق ٹویٹر پر جاری ٹرینڈ میں حصہ لیتے ہوئے کیا۔

بلوچستان حکومت نے سرکاری دفاتر میں بغیر ماسک داخلے پر پابندی عائد کردی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: محکمہ ملازمت ہائے عمو می نظم ونسق حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق کرونا وائرس کی نئی لہر اور دیگر صوبوں میں شدید صورتحال کے پیش نظر اور اسلام آباد اور پنجاب بشمول لاہور میں کرونا وائرس کی نئی لہر کی وجہ سے ہسپتالوں میں شدید دبائو کا سامنا ہے۔

اخبارات میں اشتہارات اردو زبان میں شائع کئے جائیں، بلوچستان ہائیکورٹ

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ: چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ چیف جسٹس جناب جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس جنا ب جسٹس محمد کامران ملاخیل پر مشتمل 2رکنی بینچ نے ہدایت کی ہے کہ اخبارات میں اشتہارات کی اردو زبان میں اشاعت کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں 50فیصد سے زیا دہ ٹھیکیدار انگریز ی زبان نہیں سمجھتے۔

ملازمین کیساتھ مذاکرات میں سنجیدگی نظر نہیں آرہی ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ حکومت بلوچستان گرینڈ الائنس کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی ہے بلوچستان کے ملازمین کے جائز مطالبات ہیں کیونکہ تین سال کے دوران ملازمین کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور مہنگائی دو سو فیصد بڑھ گئی ہے یوٹیلیٹی کے بلز میں ہر ہفتے اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔

بارڈر پر کام کرنیوالے، ماہیگیروں ، زمینداروں کے مسائل حل کئے جائیں، حمل کلمتی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گوادر; بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم پی اے میر حمل کلمتی نے گوادر پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا ان کے ہمراہ پی ڈی ایم کے رہنما، ماہیگیروں اور بارڈر سے منسلک کاروباری حضرات تھیمیر حمل کلمتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کا پریس کانفرنس کا مقصد ماہیگیروں، بارڈر پر کام کرنے والوں اور زمینداروں کے مسائل مقتدر حلقوں تک پہنچا دوں ۔

بلوچستان کو تقسیم کرنے کی مذموم سازش، بلوچستان کے گہرے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے، بی ایس ا و پجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی آرگنائزر اسد غنی بلوچ نے اپنے جاری کرد ہ بیا ن میں کہا ہے کہ بلوچستان کو تقسیم کرنے کی مذموم سازش سے وفاق باز نہیں آیا تو اسکے خلاف بلوچ قوم بھرپور سیاسی مزاحمت کریگی۔

اٹھارہ روز سے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھے یوسف کاکڑ کی حالت غیر ہوگئی ہسپتال منتقل

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جونیئر ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی جانب سے بھوک ہڑتال 18ویں میں داخل ، ایسوسی ایشن کے صدر محمد یوسف خان کاکڑ کی حالت غیر ہونے پر بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ماشکیل زیروپوائنٹ پر چھوٹی گاڑیوں کو سامان لانے کی اجازت دی جائے، احسان اللہ ریکی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل کے قبائلی و سیاسی رہنماء میر احسان اللہ ریکی نے اپیل کی ہے کہ ماشکیل زیروپوائنٹ پر چھوٹی گاڑیوں کو سامان لانے کی اجازت دی جائے۔

مکران میںبجلی کیلئے پچھلے اڑھائی سال سے چیخ رہاہوں ، سینیٹر کہدہ بابر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

اسلام آباد: سینٹ میں آزاد گروپ کے رکن سینیٹر کہدہ بابر نے کہا ہے کہ مکران میں بجلی کے لئے پچھلے اڑھائی سال سے چیخ رہا ہوں،وفاقی وزرا ء افسر شاہی کے سامنے بے بس جبکہ سیکرٹری توانائی کسی کی بات نہیں سنتے ۔