
کوئٹہ: صوبائی وزیر خوراک سردار عبدلرحمن کھیتران نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں اب کائنات کیلئے مقصد کر رکھا ہے نعمت اللہ ظہیر قومی اثاثہ ہے بلوچستان کو ان پر فخر ہیان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی جانب سے خدمت خلق فانڈیشن کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر کے تین سالہ بعد وطن واپسی کے موقع پر ان کے اعزاز میں عصرانہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیاسردار عبدالرحمن کھیتران نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو ان کی ضرورت ہے بلوچستان میں غربت کی حد ہے۔